کرونا وائرس :مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ میں تاحکم ثانی 24 گھنٹے کا کرفیو نافذ

Source: S.O. News Service | Published on 3rd April 2020, 1:06 AM | خلیجی خبریں | ان خبروں کو پڑھنا مت بھولئے |

ریاض،3؍اپریل (ایس او نیوز؍ایجنسی) سعودی حکومت نے جمعرات کو مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ میں تاحکم ثانی 24 گھنٹے کا کرفیو نافذ کردیا ہے۔

سعودی وزارت داخلہ نے ایک بیان میں کہا ہے کہ دونوں شہروں کے مکین کرفیو کے دوران میں اپنے گھروں اور اقامت گاہوں ہی میں رہیں گے اور صرف صبح 6 بجے سے سہ پہر3 بجے تک سوداسلف ، خوراک کی اشیاء اور ادویہ کی خریداری کے لیے گھروں سے باہر نکل سکتے ہیں مگر انھیں اشیائے ضروریہ کی خریداری کے لیے بھی اپنے اپنے علاقوں تک محدود رہناچاہیے۔

وزارت داخلہ کے مطابق نئے حکم کے تحت مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ میں تمام تجارتی سرگرمیاں معطل کردی گئی ہیں اور صرف دواخانے اور گراسری اسٹور ہی کھلے رکھنے کی اجازت ہوگی۔

خادم الحرمین الشریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے گذشتہ ہفتے مکہ مکرمہ ، مدینہ منورہ،دارالحکومت الریاض اور جدہ میں لاک ڈاؤن اور سہ پہر تین بجے سے صبح چھے بجے تک کرفیو کے نفاذ کا حکم دیا تھا۔اس کے تحت ان شہروں کے مکینوں کےباہرجانے پر پابندی عاید ہے اور باہر سے بھی کسی فرد کے ان شہروں میں داخلے پر پابندی عاید ہے۔

وزارتِ داخلہ کا کہنا ہے کہ سکیورٹی فورسز ،فوج اور میڈیا سمیت اہم سرکاری اور نجی شعبوں میں کام کرنے والے اہلکار اور شعبہ صحت میں خدمات انجام دینے والے ڈاکٹر حضرات اور طبّی عملہ کرفیو کی پابندیوں سے مستثنا ہے۔

سعودی حکومت نے کرونا وائرس کو پھیلنے سے روکنے کے لیے گذشتہ اتوار کو مختلف اقدامات کا اعلان کیا تھا۔شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے ایک فرمان کے تحت (کرونا وائرس کا شکار) تمام شہریوں ، مکینوں اوراقامے کی خلاف ورزی کے مرتکبین کو علاج معالجے کی مفت سہولت مہیا کرنے کا حکم دیا تھا۔ سعودی حکومت نے گذشتہ ہفتے مملکت کے تیرہ صوبوں میں شہریوں اور مکینوں پر سفری پابندی عاید کردی تھی۔

سعودی وزارت صحت کے مطابق مملکت میں جمعرات تک کرونا وائرس سے 1885 افراد متاثر ہوئے ہیں اور اس مہلک وائرس کا شکار ہوکر 21 افراد وفات پا چکے ہیں۔ان تمام کیسوں میں 328 افراد صحت یاب ہوچکے ہیں۔

ایک نظر اس پر بھی

بھٹکل کے کورونا سے متاثرہ مزید چار لوگ صحت یاب ہوکر کاروار اسپتال سے ڈسچارج؛ پہنچے بھٹکل

مینگلور اسپتال لنک کے جن 29 لوگوں کو کاروار کمس اسپتال میں ایڈمٹ کیا گیا تھا، اُس میں سے 20 لوگوں کو سنیچر کے دن اسپتال سے ڈسچارج کیا گیا تھا ، اُن ہی میں سے مزید چار لوگوں کو آج کمس  سے ڈسچارج کیا گیا ہے۔ چاروں بذریعہ ایمبولنس آج منگل کو بھٹکل سرکاری اسپتال پہنچے جہاں سے ضروری ...

بھٹکل تعلقہ انتظامیہ اور سابق ایم ایل اے کے تعاون سے کیا گیا مہاجر مزدوروں کی روانگی کا انتظام

اوڈیشہ اور جھار کھنڈ کے سیکڑوں مزدور جو ماہی گیری اور دیگر سرگرمیوں میں خدمات انجام دے رہے تھے اور لاک ڈاؤن کی وجہ سے پریشان تھے ان کو اپنے گھروں کے لئے روانہ کرنے کا انتظام بھٹکل تعلقہ انتظامیہ اور سابق ایم ایل اے منکال وئیدیا کی جانب سے کیا گیا۔

بھٹکل سمیت ساحلی کرناٹکا میں زبردست گرمی ؛ 26مئی سے اگلے تین دنوں تک کرناٹکا میں زبردست بارش کے امکانات

بحرہ عرب اور خلیج بنگال میں طوفانی ہواؤں سے پیدا ہونے والے دباؤ کے نتیجے میں ریاست کے جنوبی اندرونی علاقوں اور ساحلی پٹی پر 26مئی سے اگلے تین دنوں تک زبردست بارش ہونے کا محکمہ موسمیات نے امکان جتایا ہے۔