منگلورومیں حالات ہنوز کشیدہ، کرفیومیں 22/دسمبر تک توسیع، تشدد میں 100سے زائد زخمی ؛ پولیس کی غیر منصفانہ کارروائی پر مسلمانوں میں سخت ناراضگی

Source: S.O. News Service | Published on 21st December 2019, 10:48 AM | ساحلی خبریں | ریاستی خبریں |

منگلورو،21/ دسمبر (ایس او نیوز) شہریت قانون کے خلاف جمعرات کو احتجاج کے دوران ریاست کے ساحلی شہر منگلورو میں حالت میں بگاڑ اور پولیس فائرنگ میں دو مسلم نوجوانوں کے جاں بحق ہونے کے واقعے کے بعد شہر میں لگائے گئے کرفیو میں 22/دسمبر تک کی توسیع کردی گئی ہے۔ شہر بھر میں پولیس فورس کی بھاری تعیناتی کے درمیان مسلمانوں کو نماز جمعہ ادا کرنے کی چھوٹ دی گئی۔ 

منگلورو کے پولیس کمشنر ڈاکٹر بی ایس ہرشا نے جمعہ کے روزہ ایک اخباری کانفرنس میں بتایا کہ ساحلی شہر میں حالات زیر قابو ہیں اور رات سے کوئی بھی ناخوش گوار واقعہ پیش نہیں آیا ہے۔ انہوں نے بتایا کل ہوئے پرتشدد واقعات میں دو نوجوانوں کی موت ہوگئی جبکہ تقریباً100/افراد زخمی ہوئے جن میں 33/پولیس جوان شامل ہیں۔ ان میں سے سات کو زیادہ چوٹیں آئی ہیں۔ اس دوران منگلورو کے ان علاقوں کا جہاں پر جمعرات کو پرتشدد واقعات رونما ہوئے تھے ان کا دورہ کرنے سے کانگریس رہنماؤں کے ایک وفد کو روک دیا گیا۔ منگلورو ایر پورٹ پر ہی ان رہنماؤں کو گرفتار کر لیا گیا۔ ریاستی اسمبلی کے سابق اسپیکر رمیش کمار، رکن کونسل نصیر احمد، سابق وزیرایم بی پاٹل، سابق رکن پارلیمان وی ایس اگرپا وغیرہ شامل تھے۔ یہ وفد فائرنگ میں مارے گئے افراد کے خاندانوں سے ملاقات کرنا چاہتا تھا۔ اس موقع پر وی ای اگرپا نے کہا کہ ریاستی حکومت عوام نمائندوں کو متاثرین سے ملاقات کرنے سے روک کر اس بات کا ثبوت دے رہی ہے کہ وہ سچائی کا گلا گھونٹانا چاہتی ہے۔ 

نماز جمعہ کے بعد منگلورو کی مسجد احسان میں منگلورو شہر کی مختلف اہم مسلم تنظیموں کے ذمہ داروں نے مشترکہ پریس کانفرنس کی۔ انہوں نے منگلورو پولیس پر راست الزام عائد کیا ہے کہ جمعرات کے دن امتناعی احکامات کے درمیان پولیس نے منصوبہ بند طریقہ سے غیر ضروری طور پر پولیس فائرنگ کر کے دو بے گناہ افراد کی جان لی۔ ہے۔ مسلم لائٹری فور م کے صدر عمر یو ایچ نے کہا ہے کہ جمعرات کے دن منگلورو میں چند مسلم نوجوان پر امن احتجاجی مظاہرہ کرنے آرہے تھے تو پولیس نے ان پر اچانک لاٹھی چارج کیا اور پھر آنسو گیس کے گولے داغ کر انہیں مشتعل کردیا تھا اور اس دوران پولیس نے فائرنگ بھی کی اور فائرنگ میں دو نوجوان شہید ہوئے، جبکہ وہاں حالات اتنے سنگین نہیں تھے کہ پولیس کو لاٹھی چارج یا فائرنگ کی نوبت پیش آتی۔ اس سے صاف ظاہر ہے کہ یہ فائرنگ منصوبہ بند طریقہ سے کی گئی تھی۔ 

پی ایف آئی لیڈر و وکیل اشرف کے انگڈی نے کہا کہ قانون کے مطابق امتناعی احکامات دفعہ 144کے تحت نافذ کرنے کے بعد بھی جب حالات قابو میں نہ آنے جیسی صورتحال پیدا ہوتو اس وقت فائرنگ کرنے سے پہلے وارننگ دینی پڑتی ہے اور ہجوم کو منتشر کرنے قدم اٹھانا ہے۔ اس کے باوجود اگر ہجوم منتشر نہ ہوتو ایسی صورت میں کسی پر گولی چلانی بھی ہے تو اس کے پیروں پر گولی چلانی ہوتی ہے۔ لیکن منگلورو میں پولیس نے ان سارے قوانین کی خلاف ورزی کی ہے۔ جس وقت یہ ہنگامہ ہو اس سے تھوڑی دیر قبل اسکول کالج کی چھٹی ہوئی تھی اور بس اسٹیشن پر اسکول کالج کے طلباء بس کے انتظار میں تھے ایسے وقت پر جو غیر ضروری فائرنگ کی گئی، اس کے نتیجہ میں 2/ افراد کی موت ہوئی۔ سابق مئیر اشرف اور دیگر 6/ افراد گولی لگنے سے زخمی ہوئے لاٹھی چارج کے دوران 38/افراد زخمی ہوئے ہیں یہ سارے افراد پرائیویٹ اسپتالوں میں زیر علاج ہیں۔ منگلورو کے پولیس کمشنر نے پولیس ہیڈکوارٹر کو گمراہ کن رپورٹس دی ہے کہ پولیس پر حملہ کرنے کی ہجوم نے کوشش کی تو انہوں نے فائرنگ کے آر ڈرس جاری کئے تھے۔ پریس کانفرنس کے دوران ہدایا فاؤنڈیشن کے خالد احم، عفان ناظم، بی ایس امتیاز اور دیگر چند انجمنوں کے ذمہ دار موجود تھے۔ 

ایک نظر اس پر بھی

بھٹکل کا کھلاڑی ابوظبی انڈر۔16 کرکٹ ٹیم میں منتخب؛

بھٹکل کے معروف اور مایہ ناز بلے بازاور کوسموس اسپورٹس سینٹر کے سابق کپتان ارشد گنگاولی کے فرزند ارمان گنگاولی کو ابوظبی انڈر۔ 16 کرکٹ ٹیم میں شامل کیا گیا ہے جو جلد منعقد ہونے والے انڈر 16  ایمریٹس کرکٹ ٹورنامنٹ میں اپنے کھیل کا مظاہرہ کریں گے۔

اتر کنڑا لوک سبھا سیٹ کے لئے میدان میں ہونگے 13 امیدوار

ضلع اتر کنڑا کی لوک سبھا سیٹ کے لئے پرچہ نامزدگی واپس لینے کی آخری تاریخ تک کسی بھی امیدوار نے اپنا پرچہ واپس نہیں لیا جس کے بعد قطعی فہرست کے مطابق جملہ 13 امیدوار مقابلے کے لئے میدان میں رہیں گے ۔  اس بات کی اطلاع  ڈسٹرکٹ الیکشن آفسر اور اُترکنڑاڈپٹی کمشنر گنگوبائی مانکر نے ...

بھٹکل سمندر میں غرق ہوکر لاپتہ ہونے والے نوجوان کی نعش برآمد؛ سینکڑوں لوگ ہوئے جنازے میں شامل

  اتوار شام کو سوڈی گیدے سمندر میں غرق ہوکر لاپتہ ہونے والے حافظ کاشف ندوی ابن اسماعیل رکن الدین کی نعش بالاخر رات کے آخری پہر قریب 4:20   کو سمندر سے برآمد کرلی گئی اور بھٹکل سرکاری اسپتال میں پوسٹ مارٹم و دیگر ضروری کاغذی کاروائیوں اور میت کی آخری رسومات وغیرہ  کے بعد صبح ...

کاروار کے قریب جوئیڈا کی کالی ندی میں غرق ہوکر ایک ہی خاندان کے چھ لوگوں کی موت؛ بچی کو بچانے کی کوشش میں دیگر لوگوں نے بھی گنوائی جان

چھوٹی بچی کوکالی ندی میں ڈوبنے سے بچانے کی کوشش میں ایک ہی خاندان کے چھ لوگ ایک کے بعد ایک غرق ہوکر جاں بحق ہوگئے، واردات کاروار سے قریب  80 کلو میٹر دور جوئیڈا  تعلقہ کے اکوڈا نامی دیہات میں اتوار شام کو پیش آئی۔

اتر کنڑا میں 3 مہینوں میں ہوا 13 ہزار ووٹرس کا اضافہ 

اتر کنڑا لوک سبھا حلقے میں الیکشن کے لئے ابھی بس چند دن رہ گئے ہیں اور اس انتخاب میں حق رائے دہی استعمال کرنے والوں کی قطعی فہرست تیار کر لی گئی ہے ، جس کے مطابق اس وقت اس حلقے میں 16.41 لاکھ ووٹرس موجود ہیں ۔

بی جے پی نے باغی لیڈر ایشورپا کو 6 سال کے لئے پارٹی سے معطل کر دیا

  کرناٹک میں آزاد امیدوار کے طور پر لوک سبھا الیکشن لڑ رہے بی جے پی کے باغی لیڈر کے ایس ایشورپا کو پارٹی نے 6 سال کے لئے معطل کر دیا۔ زیر بحث شیوموگا لوک سبھا سیٹ سے اپنی نامزدگی واپس نہیں لینے کے ایشورپا کے فیصلے کے بعد بی جے پی کی تادیبی کمیٹی نے اس تعلق سے ایک حکم جاری کر دیا۔ ...

ہبلی: سی او ڈی کرے گی نیہا مرڈر کیس کی تحقیقات؛ ہبلی، دھارواڑ کے مسلم رہنماوں نے کی قتل کی مذمت

ہبلی میں ہوئے کالج طالبہ نیہا قتل معاملے کو بی جے پی کی طرف سے سیاسی مفادات کے لئے انتہائی منفی انداز میں پیش کرنے کی مہم پر قابو پانے کے لئے وزیر اعلیٰ سدا رامیا نے اعلان کیا ہے کہ قتل کے اس معاملے کی مکمل تحقیقات سی او ڈی کے ذریعے کروائی جائے گی اور تیز رفتاری کے ساتھ شنوائی کے ...

کرناٹک کے نائب وزیر اعلی ڈی کے شیوکمار کے خلاف ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کا مقدمہ

لوک سبھا انتخابات 2024: کرناٹک کے نائب وزیر اعلی ڈی کے شیوکمار پر لوک سبھا انتخابی مہم کے دوران انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کا الزام لگایا گیا ہے۔ پولیس نے اس کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے۔ یہ معاملہ کانگریس لیڈر شیوکمار کے ایک ویڈیو سے جڑا ہے۔ ویڈیو میں، وہ مبینہ طور پر ...

طالبہ کا قتل: کرناٹک کے وزیر اعلیٰ سدارامیا نے لو جہاد سے کیا انکار

کرناٹک کے وزیر اعلیٰ سدارامیا نے ہفتہ کو کہا کہ ایم سی اے کی طالبہ نیہا ہیرے مٹھ کا قتل لو جہاد کا معاملہ نہیں ہے۔ چیف منسٹر نے میسور میں میڈیا کے نمائندوں سے کہاکہ میں اس فعل کی سخت مذمت کرتا ہوں۔ قاتل کو فوری گرفتار کر لیا گیا۔ یہ لو جہاد کا معاملہ نہیں ہے۔ حکومت اس بات کو ...