راجستھان: مال پورہ میں وجے دشمی کے جلوس پر پتھراؤ کے بعد کرفیو نافذ، انٹرنیٹ خدمات بند

Source: S.O. News Service | Published on 9th October 2019, 1:22 PM | ملکی خبریں |

جئے پور،9؍اکتوبر (ایس او نیوز؍ایجنسی) راجستھان کے مال پورہ قصبہ میں 8 ستمبر کی شام اس وقت ماحول انتہائی کشیدہ ہو گیا جب وجے دشمی کے جلوس پر کچھ سماج دشمن عناصر نے پتھراؤ شروع کر دیا۔ اس پتھراؤ کی وجہ سے حالات اتنے خراب ہو گئے کہ انتظامیہ کو فوری قدم اٹھاتے ہوئے منگل کی شب 12 بجے کے بعد سے ہی سبھی کمپنیوں کی انٹرنیٹ خدمات کو آئندہ 48 گھنٹوں کے لیے پوری طرح بند کر دیا گیا۔ ضلع انتظامیہ نے مال پورہ میں بدھ کی علی الصبح 6 بجے سے آئندہ اعلان تک کرفیو نافذ کرنے کا بھی اعلان کر دیا تاکہ کسی طرح کا ناخوشگوار واقعہ سرزد نہ ہو۔

دراصل گزشتہ شام وجے دشمی کے جلوس پر شرپسند عناصر نے اس وقت پتھراؤ شروع کر دیا تھا جب ایک خاص طبقہ کے لوگ جلوس میں شامل لوگوں کا پرخلوص استقبال کر رہے تھے۔ پتھراؤ کے بعد جلوس میں بھگدڑ مچ گئی جسے موقع پر موجود پولس و انتظامیہ افسران نے کسی طرح قابو میں کیا۔ سرکاری عملہ نے کسی طرح عقیدتمندوں کو دسہرا میدان تک پہنچایا اور خبروں کے مطابق بدھ کی صبح تقریباً 4.30 بجے ہی راون کو نذرِ آتش کرنے کا عمل بھی مکمل کرا دیا گیا۔

بتایا جاتا ہے کہ راون کو جلاتے وقت لوگ کسی طرح کا ہنگامہ یا فساد برپا نہ کریں، اس کے پیش نظر پورے دسہرا میدان کو سیکورٹی فورسز نے اپنے حصار میں لے لیا تھا۔ بعد ازاں کلکٹر کے کے شرما اور ایس پی آدرش سدھو کی موجودگی میں پالیکا اہلکاروں کے ذریعہ راون کو جلایا گیا۔ بعد ازاں 6 بجے سے مال پورہ میں کرفیو نافذ کیا گیا تاکہ شر پسند عناصر کسی بھی طرح ہم آہنگی کی فضا کو زہر آلود نہ کر سکیں۔

پولس و انتظامیہ نے احتیاطی قدم اٹھاتے ہوئے بوقت صبح قصبے میں اخباروں کی تقسیم پر بھی روک لگا دی اور روڈویز بسوں سے پہنچے اخباروں کے بنڈلوں کو اپنے قبضے میں لے لیا۔ حالات کو بے قابو ہونے سے بچانے کے لیے انتظامیہ کی کوششوں کے درمیان اس وقت مشکلیں درپیش آئیں جب مال پورہ سے بی جے پی رکن اسمبلی کنہیا لال چودھری کی قیادت میں کچھ لوگوں نے ریاستی حکومت کے خلاف نعرے بازی کی اور پتھراؤ کرنے والے ملزمین کی گرفتاری کا مطالبہ کیا۔ ان لوگوں نے دسہرا میدان اور بعد میں پولس تھانہ کے باہر دھرنا و مظاہرہ شروع کر دیا۔ اس احتجاج سے حالات بے قابو ہوتے ہوئے نظر آ رہے تھے، لیکن کلکٹر کے کے شرما، پولس سپرنٹنڈنٹ آدرش سدھو اور آئی جی (اجمیر) سنجیو کمار نرجری نے مال پورہ پہنچ کر لوگوں کو خاموش کیا۔

تازہ ترین خبروں کے مطابق اس وقت افسران مال پورہ پر گہری نظر رکھے ہوئے ہیں۔ پورے قصبے میں پولس، آر اے سی اور فساد پر کنٹرول کرنے والے فورس کے جوانوں کی تعیناتی کر دی گئی ہے۔ ایس پی سدھو کا کہنا ہے کہ سی سی ٹی وی فوٹیج کی بنیاد پر مشتبہ لوگوں کی شناخت اور ان کی گرفتاری کی کوششیں ہو رہی ہیں۔

ایک نظر اس پر بھی

مدھیہ پردیش اور مرکز کی بی جے پی حکومت خاتون، نوجوان اور کسان مخالف: جیتو پٹواری

 مدھیہ پردیش میں لوک سبھا انتخابات کی مہم زور پکڑ رہی ہے۔ کانگریس قائدین کی موجودگی میں شہڈول پارلیمانی حلقہ کے امیدوار پھندے لال مارکو اور منڈلا کے امیدوار اومکار سنگھ مرکام نے اپنے کاغذات نامزدگی داخل کئے۔ اس موقع پر کانگریس لیڈروں نے کہا کہ ریاستی اور مرکزی حکومتیں ...

عدلیہ کی سالمیت کو خطرہ قرار دیتے ہوئے 600 وکلا کا چیف جسٹس آف انڈیا کو مکتوب

عدالتی سالمیت کے خطرے کے حوالے سے ہندوستان بھر کے ۶۰۰؍ وکلاء جن میں ایڈوکیٹ ہریش سالوے اور بار کونسل آف انڈیا کے چیئرمین منن کمار شامل ہیں نے چیف جسٹس آف انڈیا ڈی وائی چندرچڈ کو مکتوب لکھا ہے۔ وکلاء نے ’’مفاد پرست گروہ‘‘ کی مذمت کی ہے جو عدالتی عمل میں ہیرا پھیری، عدالتی ...

ملک کی وزیر خزانہ نرملا سیتارمن کے پاس الیکشن لڑنے کے لیے پیسے نہیں!

ملک کے خزانے کا حساب و کتاب رکھنے والی وزیر خزانہ نرملا سیتارمن کے پاس الیکشن لڑنے کے لیے پیسے نہیں ہیں۔ یہ انکشاف انہوں نے خود ہی کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پارٹی صدر جے پی نڈا نے مجھ سے لوک سبھا الیکشن لڑنے کے بارے میں پوچھا تھا مگر انہوں نے انکار کر دیا کیونکہ ان کے پاس الیکشن ...

مہوا موئترا نے ای ڈی کے سمن کو کیا نظر انداز، کرشنا نگر میں چلائیں گی انتخابی مہم

 ترنمول کانگریس (ٹی ایم سی) لیڈر مہوا موئترا نے انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) کے سمن کو نظر انداز کرتے ہوئے کہا کہ وہ آج کرشنا نگر لوک سبھا حلقہ میں انتخابی مہم چلائیں گی۔ انہیں دہلی میں ای ڈی کے دفتر میں پوچھ گچھ کے لیے حاضر ہونے کو کہا گیا تھا۔

دہلی میں شدید گرمی، درجہ حرارت 37 ڈگری سیلسیس تک پہنچا

 دہلی اور اس کے آس پاس کے علاقوں میں درجہ حرارت میں اضافہ درج کیا جانے لگا ہے اور مارچ میں ہی گرمی نے اپنا زور دکھانا شروع کر دیا ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق بدھ کو قومی راجدھانی میں رواں سال کا گرم ترین دن ریکارڈ کیا گیا۔ دریں اثنا، زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 37 ڈگری سیلسیس تک پہنچ ...