راجستھان: وجے دشمی کے جلوس پر پتھراؤ کے بعد لگا کرفیو ہنوز جاری

Source: S.O. News Service | Published on 10th October 2019, 6:17 PM | ملکی خبریں |

جےپور،10؍اکتوبر (ایس او نیوز؍یو این آئی)  راجستھان میں ٹونک ضلع کے مال پورہ میں وجے دشمی کے موقع پر راون دَہن سے پہلے ہوئے تنازعہ کے بعد جاری غیر معینہ مدت کےلئے جاری کرفیو آج بھی برقرار ہے۔ سرکاری ذرائع کے مطابق مال پورہ میں کرفیو جاری ہے اور کہیں سے بھی کسی قسم کے ناخوشگوار واقعہ کی اطلاع نہیں ہے۔کرفیو کے دوران قصبے میں کثیر مقدار میں پولس دستہ تعینات ہے۔قصبے میں انٹرنیٹ خدمات آج بھی بند رہیں۔پولس نے اس معاملے میں دو لوگوں کو گرفتار کیا ہے۔ذرائع نے بتایا کہ انتظامیہ کی جانب سے کرفیو میں راحت دینے کی ابھی تک کوئی اطلاع نہیں ہے۔

واضح رہے کہ مال پورہ میں منگل کی شام کو راون دہن کے وقت نکالی گئی رام بارات کا ایک خاص طبقہ کے لوگوں نے استقبال کیا تھا۔ اس استقبال کے دوران کچھ شر پسند عناصر نے جلوس پر پتھراؤ کردیاتھا۔اس پتھراؤ سے وہاں موجود دو فریقوں میں تناؤ پیداہوگیاتھا۔

ایک نظر اس پر بھی

مدھیہ پردیش اور مرکز کی بی جے پی حکومت خاتون، نوجوان اور کسان مخالف: جیتو پٹواری

 مدھیہ پردیش میں لوک سبھا انتخابات کی مہم زور پکڑ رہی ہے۔ کانگریس قائدین کی موجودگی میں شہڈول پارلیمانی حلقہ کے امیدوار پھندے لال مارکو اور منڈلا کے امیدوار اومکار سنگھ مرکام نے اپنے کاغذات نامزدگی داخل کئے۔ اس موقع پر کانگریس لیڈروں نے کہا کہ ریاستی اور مرکزی حکومتیں ...

عدلیہ کی سالمیت کو خطرہ قرار دیتے ہوئے 600 وکلا کا چیف جسٹس آف انڈیا کو مکتوب

عدالتی سالمیت کے خطرے کے حوالے سے ہندوستان بھر کے ۶۰۰؍ وکلاء جن میں ایڈوکیٹ ہریش سالوے اور بار کونسل آف انڈیا کے چیئرمین منن کمار شامل ہیں نے چیف جسٹس آف انڈیا ڈی وائی چندرچڈ کو مکتوب لکھا ہے۔ وکلاء نے ’’مفاد پرست گروہ‘‘ کی مذمت کی ہے جو عدالتی عمل میں ہیرا پھیری، عدالتی ...

ملک کی وزیر خزانہ نرملا سیتارمن کے پاس الیکشن لڑنے کے لیے پیسے نہیں!

ملک کے خزانے کا حساب و کتاب رکھنے والی وزیر خزانہ نرملا سیتارمن کے پاس الیکشن لڑنے کے لیے پیسے نہیں ہیں۔ یہ انکشاف انہوں نے خود ہی کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پارٹی صدر جے پی نڈا نے مجھ سے لوک سبھا الیکشن لڑنے کے بارے میں پوچھا تھا مگر انہوں نے انکار کر دیا کیونکہ ان کے پاس الیکشن ...

مہوا موئترا نے ای ڈی کے سمن کو کیا نظر انداز، کرشنا نگر میں چلائیں گی انتخابی مہم

 ترنمول کانگریس (ٹی ایم سی) لیڈر مہوا موئترا نے انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) کے سمن کو نظر انداز کرتے ہوئے کہا کہ وہ آج کرشنا نگر لوک سبھا حلقہ میں انتخابی مہم چلائیں گی۔ انہیں دہلی میں ای ڈی کے دفتر میں پوچھ گچھ کے لیے حاضر ہونے کو کہا گیا تھا۔

دہلی میں شدید گرمی، درجہ حرارت 37 ڈگری سیلسیس تک پہنچا

 دہلی اور اس کے آس پاس کے علاقوں میں درجہ حرارت میں اضافہ درج کیا جانے لگا ہے اور مارچ میں ہی گرمی نے اپنا زور دکھانا شروع کر دیا ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق بدھ کو قومی راجدھانی میں رواں سال کا گرم ترین دن ریکارڈ کیا گیا۔ دریں اثنا، زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 37 ڈگری سیلسیس تک پہنچ ...