آئی پی ایل 2021: چنئی سپرکنگس کی لگاتار پانچویں جیت ، حیدرآباد کی چھ میچوں میں پانچویں شکست

Source: S.O. News Service | Published on 29th April 2021, 4:28 PM | اسپورٹس |

نئی دہلی ،29؍اپریل (ایس او نیوز؍ایجنسی)  سلامی بلے بازوں رتوراج گائیکواڑ (75) اور فاف ڈو پلیسس (56) کی شاندار نصف سنچری اور ان کے درمیان 129 رن کی اوپننگ شراکت داری کی بدولت چنئی سپر کنگس نے سن رائزر حیدر آباد کو بدھ کے روز آئی پی ایل مقابلے میں یکطرفہ انداز میں سات وکٹ سے شکست دیدی ۔ حیدر آباد کے کپتان ڈیوڈ وارنر (57) کی 50 ویں نصف سنچری اور ان کی منیش پانڈے (61) کے ساتھ دوسرے وکٹ کے لئے 102 رن کی زبردست شراکت داری کی بدولت سنرائزرز حیدر آباد نے چنئی سپر کنگس کے خلاف یہاں ارون جیٹلی اسٹیڈیم میں بدھ کو 20 اوور میں تین وکٹ پر 171 رن کا چیلنجنگ اسکور بنایا ، لیکن چنئی نے 18.3 اوور میں تین وکٹ پر 173 رن بناکر میچ نمٹا دیا۔ چنئی کے چھ میچوں میں یہ پانچویں جیت ہے جبکہ حیدر آباد چھ میچوں میں پانچویں شکست کا سامنا کرکے فہرست میں آٹھویں اور آخری مقام پر ہے۔

ہدف کا تعاقب کرتے ہوئے گائیکواڑ اور ڈو پلیسس نے شاندار اوپننگ سنچری والی شراکت داری کی۔ گائیکواڑ نے اس شراکت داری میں 44 گیندوں پر 75 رن میں 12 چوکے لگائے۔ گائیکواڑ لیگ اسپنر راشد خاں کے اور تین چوکے لگانے کے بعد اس اوور کی آخری گیند پر چوک گئے اور بولڈ ہوگئے۔

راشد نے پھر اپنے اگلے اوور میں معین علی کو کیدار جادھو کے ہاتھوں کیچ کرایا اور اگلی گیند پر ڈو پلیسس کو ایل بی ڈبلیو کردیا۔ معین نے آٹھ گیندوں میں تین چوکوں کی مدد سے 15 رن بنائے جبکہ ڈو پلیسس نے 38 گیندوں میں 56 رن میں چھ چوکے اور ایک چھکا لگایا۔

رویندر جڈیجہ نے ناٹ آؤٹ سات سریش رینا نے 15 گیندوں میں تین چوکوں کی مدد سے ناٹ آؤٹ 17 رن بناکر چنئی کو 9 گیندیں باقی رہتے آسان جیت دلادی۔ حیدر آباد کی طرف سے راشد خان نے چار اوور میں 36 رن دیکر تینوں وکٹ حاصل کئے۔

چنئی کی ٹیم اپنی پانچویں جیت کے ساتھ فہرست میں پھر سے بنگلورو کو پیچھے چھوڑکر سرفہرست مقام پر پہنچ گئی ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

حیدرآباد نے آئی پی ایل کا سب سے بڑا اسکور بنایا ، ممبئی کو 31 رنز سے دی بری طرح شکست

آئی پی ایل 2024 کے 8ویں میچ میں سن رائزرز حیدرآباد نے ممبئی انڈینز کو 31 رنز سے شکست دے دی۔ میچ میں حیدرآباد نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 3 وکٹوں پر 277 رنز بنائے۔ جواب میں ممبئی کی ٹیم 20 اوورز میں 246/5 ​​رنز ہی بنا سکی۔ تلک ورما نے ممبئی کے لیے کافی دیر کوشش کی اور 64 رنز کی ...

آئی پی ایل 2024: دفاعی چمپئن چنئی نے جیت کے ساتھ کیا آغاز، بنگلورو کو 6 وکٹ سے ملی شکست

آج آئی پی ایل 2024 کا پہلا میچ دفاعی چمپئن چنئی سپرکنگز (سی ایس کے) اور رائل چیلنجرس بنگلور (آر سی بی) کے درمیان کھیلا گیا جس میں چنئی کو 6 وکٹ سے جیت ہاتھ لگی ہے۔ بنگلورو نے چنئی کے سامنے جیت کے لیے 174 رنوں کا ہدف رکھا تھا جسے اس نے 18.4 اوورس میں محض 4 وکٹ کے نقصان پر حاصل کر لیا۔ اس ...

ہندوستان نے پانچویں ٹیسٹ میں انگلینڈ کو اننگ اور 64 رن سے شکست ، سیریز پر 4-1 سے قبضہ

دھرم شالہ میں کھیلے جا رہے پانچویں ٹیسٹ میچ میں ہندوستان نے انگلینڈ کو اننگز اور 64 رنز سےشکست دی  ہے۔ اس طرح ہندوستان نے سیریز 4-1 سے جیت لی۔ ہندوستانی ٹیم نے میچ کے تیسرے دن انگلینڈ کو بڑی شکست دی۔ انگلینڈ کی ٹیم دوسری اننگز میں بھی بری طرح لڑکھڑا گئی۔ صرف جو روٹ ہی بلے سے کچھ ...

ہندوستان نے دوسرے ٹیسٹ میں انگلینڈ کو 106 رنوں سے دی شکست، سیریز 1-1 سے برابر

) ہندوستان نے پہلے ٹیسٹ میچ میں انگلینڈ سے ملی شکست کا بدلہ آج وشاکھاٹنم میں لے کر سیریز کو 1-1 سے برابر کر دیا ہے۔ 5 ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا دوسرا ٹیسٹ ہندوستان نے 106 رنوں سے جیت لیا ہے۔ اس جیت کے ہیرو پلیئر آف دی میچ جسپریت بمراہ رہے جنھوں نے دونوں اننگ میں مجموعی طور پر 9 ...

کیپ ٹاؤن میں ہندوستان کی جنوبی افریقہ پر تاریخی فتح، میچ دوسرے ہی دن ختم، ٹیسٹ سیریز 1-1 سے برابر

ہندوستانی مینس کرکٹ ٹیم نے 2024 کا آغاز ایک شاندار اور ریکارڈ ساز جیت کے ساتھ کیا ہے۔ کیپ ٹاؤن کے نیولینڈس میں 3 جنوری سے شروع ہوا ٹیسٹ میچ 4 جنوری یعنی دوسرے دن ہی ختم ہو گیا۔ ہندوستان کو جیت کے لیے دوسری اننگ میں 79 رنوں کا ہدف ملا تھا جسے روہت بریگیڈ نے محض 3 وکٹ کے نقصان پر حاصل ...

جنوبی آفریقہ نے پہلے ٹیسٹ میں انڈیا کو دی ایک اننگ اور 32 رنوں سے شکست

جنوبی افریقہ کے خلاف دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا پہلا ٹیسٹ ہندوستانی ٹیم ایک اننگ اور 32 رنوں سے ہار گئی ہے۔ اس شرمناک شکست کا ذمہ دار ہندوستانی بلے باز اور گیندبازوں دونوں رہے، کیونکہ پہلی اننگ میں کسی طرح 245 رن کا اسکور بنانے کے بعد ہندوستانی ٹیم دوسری اننگ میں محض 131 رنوں پر ...