سی آر پی ایف کے اہلکار امت شاہ کے اشارے پر ووٹروں کو ہراساں کر رہے ہیں: ممتا بنرجی

Source: S.O. News Service | Published on 8th April 2021, 1:21 PM | ملکی خبریں |

کولکاتا،8؍اپریل (ایس او نیوز؍ایجنسی) مغربی بنگال کے وزیر اعلی اور ترنمول کانگریس کی صدر ممتا بنرجی نے آج الزام لگایا کہ مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ کی ہدایت پر سی آر پی ایف کے اہلکار ریاست میں ووٹروں کو ہراساں کر رہے ہیں۔

ممتا بنرجی نے کوچ بہار میں ایک ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ مرکزی فورسیس کے اہلکار خواتین کے ساتھ بدتمیزی کررہے ہیں ۔ممتابنرجی نے کہاکہ ووٹروں کو پریشان کیا جارہا ہے اور انہیں ووٹ ڈالنے سے روکنے کی ہر ممکن کوشش کی جارہی ہے ۔ممتا بنرجی نے کہا کہ یہ سب امیت شاہ کی ہدایت پر ہورہا ہے ۔انہوں نے کہا کہ اب تک سیاسی تشدد میں 10افراد کی موت ہوگئی ہے ۔

ممتا بنرجی نے کہا کہ اس وقت ریاست میں لا اینڈ آرڈر کی صورت حال الیکشن کمیشن کے ہاتھوں میں ہے ۔الیکشن کمیشن کی ذمہ داری ہے کہ وہ اس بات کو یقینی بنائے کہ پولنگ کے عمل کے دوران کسی کی بھی موت نہ ہو۔ممتا بنرجی نے کہا کہ میں الیکشن کمیشن سے درخواست کرتی ہوں کہ وہ سی آر پی ایف کے نوجوانوں کی نگرانی کریں ۔خواتین کو ہراساں نہیں کیا جانا چاہیے۔

ممتا بنرجی نے کہا کہ مرکزی فورسیس کی موجودگی میں ترنمو ل کانگریس کی امیدوار سجاتا منڈل اور ان کے سیکورٹی اہلکار پر حملہ کیا گیا۔بی جے پی کے لوگ حملہ کرتے رہے اور مرکزی فورسیس کے جوان تماشائی بن کر کھڑے رہے ۔انہوں نے کہا کہ ترنمول کانگریس کی امیدوار پر حملے کی ویڈیو سبھوں نے دیکھا ۔جس میں لوگ سلاخوں اور لوہے سے حملے کررہے ۔ممتا بنرجی نے کہا کہ ان کا سیکورٹی آفیسر بھی زخمی ہوگیا۔

ایک نظر اس پر بھی

ہندوستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 259170 نئے کورونا کے معاملے، ایک دن میں سب سے زیادہ اموات

 کورونا وائرس کے معاملوں میں اضافہ کا سلسلہ لگاتار جاری ہے۔ مرکزی وزارت صحت کی طرف سے جاری اعدادوشمار کے مطابق منگل کے روز ملک میں ایک بار پھر ڈھائی لاکھ سے زیادہ کیسز کی تصدیق کی گئی۔ یہ لگاتار چوتھا دن ہے جب ملک میں ڈھائی لاکھ سے زہادہ کیسز کی تصدیق کی گئی۔

مولانا خالد سیف اللہ رحمانی نے کہا؛ ’مسلم عورتوں کو طلاق دینے کا اختیار نہیں ہوتا، عدالتی فیصلے کی ناقص ترجمانی ہوئی ہے

میڈیا میں آئی کیرالہ ہائی کورٹ کے ایک فیصلہ کےمطابق مسلمان عورت عدالت جائے بغیر خود طلاق دے سکتی ہے، اس میں فیصلہ کی ناقص ترجمانی کی گئی ہے، جس سے لوگوں میں غلط فہمی پیدا ہورہی  ہے۔اصل میںمسلم عورتوں کو طلاق دینے کا اختیار نہیں ہوتا اُنہیں خلع لینے کا اختیار ہوتا ہے مگر اس ...

دہلی-این سی آر میں مہاجر مزدور پھر نکلے سڑکوں پر، پہلے ’لاک ڈاؤن‘ کی آئی یاد

دہلی میں پیر کی صبح جیسے ہی یہ اعلان کیا گیا ہے کہ آج رات 10 بجے سے ایک ہفتہ کے لیے لاک ڈاؤن نافذ ہو جائے گا، لوگوں کا ہجوم آنند وِہار سمیت دیگر بس ٹرمینل پر نظر آنے لگا، اور ساتھ ہی سڑکوں پر قطار بند لوگوں کو پیدل چلتے ہوئے بھی دیکھا جانے لگا۔

ہائی کورٹ کا یوپی کے پانچ شہروں میں لاک ڈاؤن کا حکم، ریاستی حکومت کا عمل درآمد سے انکار

 اتر پردیش حکومت نے پیر کی شام الہ آباد ہائی کورٹ کی اس ہدایت پر عمل درآمد سے انکار کر دیا جس میں ریاست کے پانچ اہم شہروں لکھنؤ، الہ آباد، ورارانسی، کانپور اور گورکھپور میں گزشتہ شب سے 26 اپریل تک لاک ڈاؤن نافذ کر کو کہا گیا ہے۔ کورونا کیسز میں تیزی سے ہو رہے اضافہ کے درمیان ...