ریاست میں بھاری بارش سے 6.53لاکھ ایکڑ کی فصلیں تباہ ، ریاستی محکمہ زراعت اورمحصولات کا مشترکہ سروے

Source: S.O. News Service | Published on 13th September 2022, 11:28 AM | ریاستی خبریں |

بنگلورو ،13؍ستمبر (ایس او نیوز) گزشتہ ایک ماہ سے ریاست بھر میں مسلسل جاری بارش کی وجہ سے زرعی زمینات جزیرہ بن گئے ہیں اور اب تک 6.53 لاکھ ایکڑ علاقہ کی فصل تباہ ہوئی ہے۔

محکمہ زراعت اورمحکمہ محصولات کی جانب سے کائے گئے مشترکہ سروے میں انکشاف کیاگیا ہے کہ 9ستمبر تک دھارواڑ میں 1.15لاکھ ایکڑ کلبرگی میں 1.11 لاکھ ایکڑ،گدگ ضلع میں 1.2 لاکھ ایکڑ، ہاویری میں 89,950، بیدر میں 52,497 ایکڑ اورچترادرگہ میں 50,136ایکڑ علاقوں کی فصلیں تباہ ہوئی ہیں۔

بتایا جاتا ہے کہ چکبالاپور،کولار، ٹمکور، بنگلور دیہی سمیت مختلف اضلاع میں بھی فصلوں کے نقصان کا سروے جاری ہے اور نقصان دہ ایکڑکا شمار 10لاکھ تک ہوسکتا ہے۔ رواں سال مانسون میں بہترین بارش کی وجہ سے تمام اضلاع میں بویائی کا کام کیاگیا اور76.53لاکھ ایکڑ زمین پر بویائی مکمل ہوئی اور بہترین فصل آئی تھی لیکن موجودہ بارش نے فصلوں کو تباہ کردیا۔

محکمہ زراعت کے ایک افسرنے بتایاکہ بارش سے مکئی جوار، مونگ دال، توردال، کپاس، چنا، راگی اوردھان کی فصلوں کو زیادہ نقصان پہنچا ہے جب کہ ترکاریاں زمین میں سڑ گل گئی ہیں۔ انہوں نے بتایاکہ سروے مکمل ہونے کے بعد ہی زرعی وباغبانی فصلوں کے نقصان کا صحیح اندازہ لگایا جاسکے گا۔

اس سلسلے میں ریاستی وزیر برائے زراعت بی سی پاٹل نے کہاکہ فصلوں کے نقصان کے تعلق سے محکمہ زراعت اور محصولات کی جانب سے مشترکہ سروے جاری ہے اور اب تک محکمہ محصولات کے پورٹیل میں 60فیصد نقصان دہ علاقہ کی تفصیل درج کی جاچکی ہے۔

گنا کاشتکار تنظیم کے ریاستی صدر کروبور شانت کمار نے بتایاکہ محکمہ  زراعت اور محصولات کی جانب سے صرف چند علاقوں میں ہی سروے کیا جارہا ہے اور صرف5.80 لاکھ ایکڑ علاقہ متاثرہ ونے کا دعویٰ کیا جارہا ہے جب کہ تقریباً 10لاکھ ایکڑ کی فصلوں کو نقصان پہنچا ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

بی جے پی کانگریس ایم ایل اے کو رقم کی پیشکش کر رہی ہے: وزیر اعلیٰ سدارامیا

کرناٹک کے وزیر اعلی سدارامیا نے بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے لیڈروں پر الزام لگایا ہے کہ وہ کانگریس کے ممبران اسمبلی کو اپنی حکومت کے قیام کے بعد رقم کی پیشکش کر کے اپنی طرف راغب کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

آئین میں کوئی تبدیلی نہیں ہوگی: سابق وزیر اعظم دیوے گوڑا

جنتا دل (ایس) (جے ڈی ایس) کے سربراہ اور سابق وزیر اعظم ایچ ڈی دیوے گوڑا نے منگل کو واضح کیا کہ وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا ہے کہ بھلے ہی بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کو لوک سبھا الیکشن 2024میں 400 سیٹیں مل جائیں آئین میں کوئی ترمیم نہیں ہو گی۔

بی جے پی نے کانگریس ایم ایل اے کو 50 کروڑ روپے کی پیشکش کی؛ سدارامیا کا الزام

کرناٹک کے وزیر اعلی سدارامیا نے ہفتہ کو بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) پر الزام لگایا کہ وہ کانگریس کے اراکین اسمبلی کو وفاداری تبدیل کرنے کے لیے 50 کروڑ روپے کی پیشکش کرکے 'آپریشن لوٹس' کے ذریعے انکی حکومت کو غیر مستحکم کرنے کی کوششوں میں ملوث ہے۔

لوک سبھا انتخاب 2024: کرناٹک میں کانگریس کو حاصل کرنے کے لیے بہت کچھ ہے

کیا بی جے پی اس مرتبہ اپنی 2019 لوک سبھا انتخاب والی کارکردگی دہرا سکتی ہے؟ لگتا تو نہیں ہے۔ اس کی دو بڑی وجوہات ہیں۔ اول، ریاست میں کانگریس کی حکومت ہے، اور دوئم بی جے پی اندرونی لڑائی سے نبرد آزما ہے۔ اس کے مقابلے میں کانگریس زیادہ متحد اور پرعزم نظر آ رہی ہے اور اسے بھروسہ ہے ...