وسطی کروشیا میں زلزلہ، ایک بچی ہلاک، مالی نقصان بہت زیادہ

Source: S.O. News Service | Published on 30th December 2020, 7:30 PM | عالمی خبریں |

زگریب، لندن، 30دسمبر (آئی این ایس انڈیا) کروشیا میں منگل کے دن آنے والے زلزلے سے پیدا ہونے والے زور دار جھٹکوں نے ملک میں خوف و ہراس پھیلا دیا۔ اس قدرتی آفت کے نتیجے میں ایک بچی ہلاک بھی ہو گئی۔

کروشیائی حکام کے مطابق دارالحکومت سے پچاس کلومیٹر دورایک علاقے میں آنے والے زلزلے نے متاثرہ علاقوں میں اتنا خوف پھیلایا کہ لوگ اپنے اپنے گھروں اور ملازمین کام کی جگہوں سے بھاگ کر باہر کھلی سڑکوں کی طرف دوڑنے پر مجبور ہو گئے۔

اس زلزلے کے بعد بہت ساری سڑکوں اور مکانات میں بڑی بڑی دراڑیں واضح طور پر دکھائی دیتی ہیں۔ کئی عمارتیں ملبے کا ڈھیر بن گئی ہیں اور امدادی کارکن ان کا ملبہ ہٹانے میں مصروف ہیں تا کہ اس میں دبے افراد کو زندہ سلامت باہر نکالا جا سکے۔

زلزلے کے جھٹکے کروشیا کے علاوہ سربیا اور بوسنیا میں بھی محسوس کیے گئے۔ کروشیا کے ہمسایہ ملک سلووینیہ نے زلزلے کے بعد اپنا جوہری توانائی کا پلانٹ فوری طور پر بند کر دیا تا کہ اسے محفوظ رکھا جا سکے۔ یورپی کمیشن کی صدر نے کروشیا کو مدد فراہم کرنے کا عندیہ دیا ہے۔

زلزلے کی شدت

جنوب مشرقی یورپی ملک کروشیا میں منگل انتیس دسمبر کو آنے والے زوردار اور شدید زلزلے کی شدت ریکٹر اسکیل پر 6.4 ریکارڈ کی گئی ہے۔ اس کا مرکز دارالحکومت زغرب (زگرب) سے پچاس کلو کی دوری پر واقع ملک کا وسطی قصبہ پیترینیا بتایا گیا ہے۔

اسی علاقے میں ایک روز قبل بھی زلزلے کے ہلکے جھٹکے محسوس کیے گئے تھے۔ زلزلے کے جھٹکوں سے سارا ملک لرز کر رہ گیا۔ زغرب میں منگل کی شام تک ہزاروں لوگ مکانوں اور رہائشی عمارتوں میں واپس جانے سے گھبرا رہے تھے۔

جانی و مالی نقصان

اب تک کی اطلاعات کے مطابق زلزلے کے مرکزی مقام پیترینیا میں ایک بچی کے ہلاک ہونے کی تصدیق کی گئی ہے۔ کروشیا کے وزیر اعظم اندرے پلینکووچ بھی فوری طور پیترینیا پہنچ گئے ہیں۔

انہوں نے رپورٹرز کو بتایا کہ ابھی تک ایک بچی کے مرنے کی اطلاع ہے اورمزید جانی نقصان کی تصدیق ہونا ابھی باقی ہے۔

دوسری جانب بعض مقامی صحافیوں کا کہنا ہے کہ جانی نقصان میں اضافے کا قوی امکان ہے۔ کئی عمارتوں کے مکمل طور پر منہدم ہونے کا بتایا گیا ہے۔ اس کے علاوہ کئی مکانوں کی چھتیں بھی زمیں بوس ہوئی ہیں۔ترکی اور یونان میں زلزلہ: درجنوں افراد ہلاک، سینکڑوں زخمی

پیترینیا قصبے میں امدادی کارروائیا‌ں

کروشیائی وزیر اعظم اندرے پلینکووچ نے یہ بھی بتایا کہ پیترینیا میں جاری امدادی کارروائیوں میں مقامی ریسکیو ٹیموں کے لیے فوج بھی روانہ کر دی گئی ہے جبکہ ہراول دستے پہنچ چکے ہیں۔

پلینکووچ نے پیترینیا کو ایک غیر محفوظ علاقہ قرار دے دیا ہے۔ ایک مقامی ٹی وی این ون نے اپنی فوٹیج میں ملبے میں سے ایک مرد اور بچوں کو نکالتے دکھایا ہے۔

پیترینیا قصبے کے میئر دارینکو دمبووچ کا کہنا ہے کہ ان کا قصبہ پوری طرح تباہ ہو چکا ہے اور انہیں مدد کی ضرورت ہے۔

دمبووچ نے قصبے کے نصف حصے کی مکمل تباہی کو جاپانی شہر ہیروشیما سے ملایا ہے۔ سن 1945 میں ہیروشیما پر امریکا نے اولین ایٹم بم پھینکا تھا۔ بیس ہزار آبادی کا کروشیائی قصبے کے بیشتر مکانات گر چکے ہیں اور سڑکوں اور گلیوں میں ٹوٹے مکانات کا ملبہ بکھرا ہوا ہے۔

زخمیوں کی امداد

 وسطی کروشیائی شہر سیساک کی ایمرجنسی میڈیکل سروس کے اراکین بھی قریبی قصبے پیترینیا میں جاری امدادی عمل میں شریک ہیں۔

اس سروس کے سربراہ ٹومی سلاو فابیژانچ نے بتایا ہے کہ بڑی تعداد میں لوگوں کو ہلکی اور شدید چوٹیں آئی ہیں۔ فابیژانچ کے مطابق کئی افراد کی ہڈیاں ٹوٹی ہوئی ہیں، کچھ افراد پر صدماتی کیفیت حاوی ہے اور بعض کو آپریشن کی ضرورت ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

اسرائیلی جہاز پر پھنسے 17 ہندوستانیوں سے ہندوستانی افسران کی جلد ہوگی ملاقات، ایران کی یقین دہانی

  ایران و اسرائیل کی کشیدگی کے دوران جہاں ایک جانب ہندوستانی اسٹاک ایکسچنج لڑکھڑا نے لگا ہے تو وہیں ایران کی جانب سے ہندوستان کے لیے ایک راحت کی خبر بھی ہے۔ ایران نے اعلان کیا ہے کہ وہ ہندوستانی افسران کو اسرائیلی مقبوضہ جہاز پر سوار 17 ہندوستانیوں سے ملاقات کی جلد اجازت دے گا۔ ...

کینیڈا میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کا گولی مار کر قتل

کینیڈا کے شہر وینکوور کے علاقے سن سیٹ میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کو اس کی کار میں گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا۔ پولیس نے اتوار کو یہ جانکاری دی۔ وینکوور پولیس نے ایک بیان میں کہا کہ 24 سالہ چراغ انٹیل علاقے میں ایک گاڑی کے اندر مردہ پایا گیا۔

افغانستان میں سیلاب کے باعث 33 افراد ہلاک

ا فغانستان کے کچھ حصوں میں گزشتہ تین دنوں میں شدید بارشوں، برف باری اور سیلاب کی وجہ سے 33 افراد کی موت ہو گئی اور 27 دیگر زخمی ہو گئے۔نیشنل ڈیزاسٹر اتھارٹی کے ترجمان ملا جانان سائک نے اتوار کو یہ اطلاع دی۔

ایران کا اسرائیل پر ڈرونز اور کروز میزائلوں سے بڑا حملہ؛ خطے میں مچ گئی افراتفری

ایران نے شام میں قونصل خانے پر اسرائیلی بمباری کے جواب میں اسرائیل پر حملہ کردیا ہے۔ رپورٹوں کے مطابق ایران نے اسرائیل پر درجنوں ڈرونز اوع کروز میزائل داغے ہیں، جس کے ساتھ ہی پورے خطے میں افراتفری مچ گئی ہے۔

ایران کا اسرائیلی جہاز پر قبضہ، جہازپر سوار 17 ہندوستانیوں کی رِہائی کے لئےکوششیں تیز؛ کیا ایران اپنے قونصل خانے پر حملے کا بدلہ لے گا ؟

 اسرائیل اور ایران کے درمیان جاری کشیدگی  اور  آبنائے ہرمز کے قریب  اسرائیل پر ایرانی حملے کے بڑھتے  خدشات کے درمیان ایرانی فوج  نے  ایک اسرائیلی کارگو  جہاز پر قبضہ کر لیا  جس میں 17 ہندوستانی شہری بھی شامل ہیں۔ میڈیا رپورٹوں کے مطابق  معاملہ سامنے آنے کے بعد  حکومت ہند ...