کووِڈ 19سے متاثرین کے ساتھ رابطے میں آنے والے لوگ اپنے طورپر علاج کریں گے تو کریمنل کیس داخل کیا جائے گا؛ ڈپٹی کمشنر کا انتباہ

Source: S.O. News Service | Published on 10th May 2020, 12:34 PM | ساحلی خبریں |

کاروار،10؍مئی (ایس او نیوز)ضلع ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر ہریش کمار نے واضح تنبیہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ تازہ کووِڈ 19متاثرین کے ساتھ جو لوگ رابطے میں آئے ہیں ان کو چاہیے کہ وہ ضلع انتظامیہ کے علم میں یہ بات لائیں اور اپنی جانچ کروائیں۔ اس کے بجائے اگر کوئی بھی اپنے طورپر خود ہی علاج کرنے کی کوشش کرے گا تو اس کے خلاف کریمنل کیس داخل کیا جائے گا۔

 ڈی سی نے اپنے دفترمیں منعقدہ پریس کانفرنس میں کہا کہ بھٹکل کے مریض نمبر 659سے تعلق رکھنے والے یا ثانوی رابطے میں آنے والے افراد کے اندر ہی جانچ پوزیٹیو آ رہی ہے۔پھر سے کوئی دوسرا ذریعہ سامنے نہیں آیا ہے۔ اس سے کسی کو بھی خوف زدہ ہونے کی ضرورت نہیں ہے، کیونکہ اس کے ابتدائی اور ثانوی رابطے والے تمام افراد کو کوارنٹین کرلیا گیا ہے۔اب تک مریضوں کی جو تعداد سامنے آئی ہے اس میں خواتین کی تعداد ہی زیادہ ہے۔

ڈاکٹر ہریش کمار نے کہا کہ جو کوئی بھی ان متاثرین سے کسی بھی درجے میں رابطے میں آیا ہے اسے چاہیے کہ اس بات کو وہ ضلع انتظامیہ کے علم میں لائے اور اپنی جانچ کروائے۔ اس کے برخلاف خود ہی علاج کروائیں گے تو پھر ایسے افراد کے خلاف فوجداری مقدمہ دائر کیا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ اب جو قوانین کو سخت کیا گیا ہے اس سے عوام کو تکلیف ہوگی، لیکن یہ بہت ہی ضروری ہے۔اس سے لوگوں کو گھبرانا نہیں چاہیے۔

 کاروار کے پتنجلی اسپتال کے بارے میں انہوں نے کہا کہ یہ چونکہ بحری فوج کا اسپتال ہے اور حفاظتی نقطہ نظر سے یہاں کچھ اقدامات ضروری ہوتے ہیں اس لئے اُس  اسپتال کو  واپس بحریہ کے حوالے کرنا ضروری ہوگیا ہے۔اسی لئے اب آئندہ کاروار کے کیمس اسپتال میں ہی متاثرین کا علاج کیا جائے گا۔ 

اس دوران ضلع پنچایت سی ای او محمد روشن نے بتایا کہ کاروار میڈیکل کالج کے اسپتال میں مریضوں کو رکھا گیا ہے اور وہاں کووِڈ 19وارڈ میں سیکیوریٹی کے لئے اندر اور باہری احاطے میں سی سی کیمرے لگائے گئے ہیں۔دن میں دو بار مریضوں کے ساتھ ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے بات چیت کی جاتی ہے۔ اسپتال سے کوئی چیز باہر لے جانے کی اجازت نہیں ہے۔جو استعمال کی جاتی ہیں، ان سب کو وارڈ کے اندر ہی ٹھکانے لگادیا جاتا ہے۔ تمام مریض کی صحت اچھی ہے اوراب تک کسی قسم کا مسئلہ پیدا نہیں ہوا ہے۔

ضلع ایس پی شیوا پرکاش دیوراج نے بتایا کہ بھٹکل میں عوام کی چہل پہل پر پوری طرح روک لگادی گئی ہے۔ چھوٹی چھوٹی گلیوں میں بیریکیڈس لگائے گئے ہیں۔طبی ضرورتیں پوری کرنے اور اشیائے ضروریہ عوام کو پہنچانے کے لئے تعلقہ انتظامیہ نے بندوبست کرلیا ہے۔کووِڈ سے متاثرہ لوگوں کے رابطے میں آنے والے لوگوں کے بارے میں معلومات حاصل کی جارہی ہیں۔

ایک نظر اس پر بھی

بھٹکل اور ہوناور میں جماعت اسلامی ہند کے زیراہتمام ’سوہاردا افطار کوٹا‘کاانعقاد: برادران وطن نے کیا مسجد اور نماز کا بھی  نظارہ

جب ہم آپس میں ایک دوسرے سے ملتےہیں ، بس میں سفر کرتےہیں تو دنیا بھر کی باتیں کرتے ہیں، سیاست، معیشت، تجارت، بازار وغیرہ پر بہت ساری باتیں کرتےہیں جب کبھی مذہب کے متعلق بات کریں تو فوراً ٹوک دیتے ہیں کہ نہیں صاحب ہم سب آپس میں اچھے ہیں یہ مذہب کی باتیں کیوں؟ ۔ جب کہ سچائی یہ ہے کہ ...

انکولہ میں ڈاکٹر انجلی نے بی جے پی پر کیا طنز : مجھے بیرون ضلع کی کہنے والوں کو میرے حلقے میں آنا ہی ہوگا 

انکولہ کے ناڈ ور ہال میں منعقدہ انتخابی تیاریوں کے جائزاتی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے اتر کنڑا حلقے کی امیدوار ڈاکٹر انجلی نمبالکر نے بی جے پی کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا مجھے اتر کنڑا ضلع سے باہر کی امیدوار بتانے والی بے جے پی کو بھی میرے حلقے میں آنا ہی ہوگا ۔ انہیں شائد پتہ نہیں ...

کمٹہ میں ڈی کے شیوکمار نے کہا : دھرم کسی کی جائداد نہیں ہے ۔ بھگوان کو سیاست میں استعمال کرنا ناقابل معافی ہے

پارلیمانی انتخاب کی تیاریوں کے سلسلے میں کمٹہ میں منعقدہ  جائزاتی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کے پی سی سی صدر اور نائب وزیر اعلیٰ ڈی کے شیوا کمار نے کہا کہ ہمارا یقین یہ ہے کہ دھرم چاہے جو بھی اس کا نظریہ ایک ہی ہے ، نام چاہے سیکڑوں ہوں ، مگر بھگوان ایک ہی ہے اور پوجا جیسی بھی ہو، ...

بھٹکل شمس الدین سرکل کے قریب بس اور آٹو رکشہ کی ٹکر؛ آٹو ڈرائیور شدید زخمی

  قلب شہر شمس الدین سرکل کے قریب  پرائیویٹ بس اور آٹو کی ٹکر میں آٹو ڈرائیور شدید زخمی ہوگیا جسے   بھٹکل سرکاری اسپتال میں ضروری طبی امداد فراہم کرنے کے بعد زائد علاج کے لئے کنداپور  لے جایا گیا ہے۔ زخمی ڈرائیور کی شناخت جامعہ آباد روڈ، ماسٹر کالونی کے رہائشی  محمد سُہیل ...