اوول،31؍مئی(ایس او نیوز؍ایجنسی) عالمی کپ کے افتتاحی میچ میں میزبان انگلینڈ نے جنوبی افیریقہ کو 104 رنوں سے شکست دی ہے۔ انگلینڈ نے جیت کے لئے جنوبی افریقہ کو 312 رنوں کا ہدف دیا تھا جس کے جواب میں پوری ٹیم 207 رنز بناکر آوٹ ہو گئی۔
جنوبی افریقہ کی طرف سے سب سے زیادہ 68 رن کوینٹن ڈی کاک نے بنائے۔ اس کے علاوہ راسی وین ڈیر ڈوسین نے 50 رنوں کا تعاون دیا۔ وہیں آندلے فیہی کوایو نے 24 رنوں کا تعاون دیا۔
انگلینڈ کی جانب سے جوفرا آرچر نے 3 وکٹ ھاصل کئے تو وہیں لیام پلنکٹ کو 2 وکٹ ملے۔ عادل راشد، معین علی اور بین اسٹوکس کو 2-2 وکٹ حاصل ہوئے۔ انگلینڈ کے کپتان بین اسٹوکس کو بہترین آل راؤخنڈ کارکردگی کے لئے مین آف دی میچ سے نوازا گیا۔
قبل ازیں، بین اسٹوکس (89)، کپتان مورگن (57)، اوپنر جیسن رائے (54) اور جو روٹ (51) کی شاندار نصف سنچریوں سے میزبان انگلینڈ نے جنوبی افریقہ کے خلاف آئی سی سی ورلڈ کپ کرکٹ ٹورنامنٹ کے افتتاحی مقابلے میں 50 اوور میں آٹھ وکٹ پر 311 رن کا مشکل اسکور بنا لیا۔
اس طرح میزبان انگلینڈ نے جنوبی افریقہ کو جیت کیلئے 312 رنزکا ہدف دیا۔ اوول گراؤنڈ میں کھیلے جا رہے ورلڈکپ کے افتتاحی میچ میں جنوبی افریقی کپتان فاف ڈو پلیسس نے ٹاس جیت کر پہلے میزبان انگلش ٹیم کے کپتان ایان مورگن کو بیٹنگ کی دعوت دی۔ انگلش ٹیم کی جانب سے جیسن روئے اور جونی بیئرسٹو نے اننگز کا آغاز کیا لیکن دوسری ہی گیند پر عمران طاہر نے بیئر سٹو کو آؤٹ کر دیا۔
پہلی وکٹ جلدی گرنے کے بعد جیسن روئے اور جو روٹ نے ذمہ دارانہ کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے ٹیم کا اسکور آگے بڑھایا اور دونوں کھلاڑیوں کے درمیان 106 رنز کی شراکت قائم ہوئی۔جیسن روئے اور جو روٹ نے اپنی نصف سنچریاں اسکور کیں ، دونوں کھلاڑی بالترتیب 54 اور 51 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔
ایان مورگن اور بین اسٹوکس نے چوتھی وکٹ کے لیے106رنز جوڑے جس کے بعد مورگن57رنز بنا کر عمران طاہر کا شکار بنے، جوڑ بٹلر لمبی اننگز نہ کھیل سکے اور18رنز بنا کرانگیدی کا شکار بن گئے۔معین علی بھی صرف3رنز بناکر انگیدی کے ہاتھوں پوویلین لوٹے،کرس ووکس کو13رنز پر ربادا نے پوویلین چلتا کیا۔بین ا سٹوکس89رنز کی عمدہ اننگز کھیلنے کے بعد پویلین لوٹے۔