انتخاب سے قبل بی ایم سی کی بڑی کارروائی، 55 ملازمین برخواست اور 134 معطل، بدعنوانی کے الزامات پر ہوا ایکشن

Source: S.O. News Service | Published on 1st February 2023, 11:16 AM | ملکی خبریں |

ممبئی ، یکم فروری (ایس او نیوز؍ایجنسی ) ممبئی  میں آئندہ بلدیاتی انتخابات سے قبل بڑی کارروائی کرتے ہوئے ہندوستان کے سب سے بڑے اور سب سے امیر میونسپل کارپوریشن برہن ممبئی نگر نگم (بی ایم سی) نے بدعنوانی کے الزامات میں 55 ملازمین کو برخاست کر دیا ہے اور دیگر 134 کو بدعنوانی و دیگر جرائم کے لیے معطل کر دیا ہے۔ بی ایم سی افسران نے جانکاری دیتے ہوئے بتایا کہ مختلف سطحوں پر 55 ملازمین کو بدعنوانی میں عدالتی کارروائی کے بعد قصوروار پایا گیا ہے اور اس لیے انھیں خدمات سے برخواست کر دیا گیا ہے۔

اس سخت کارروائی کی گزارش بی ایم سی کمشنر آئی ایس چہل کے ذریعہ کی گئی تھی۔ اپنی ملازمت سے محروم ہونے کے علاوہ یہ ملازمین پنشن اور گریچویٹی جیسے دیگر سبھی فائدے بھی نہیں لے پائیں گے، اور اس سے بھی بدتر یہ ہے کہ انھیں مستقبل میں کسی بھی سرکاری ملازمت کے لیے درخواست دینے سے بھی مستقل طور پر محروم کر دیا جائے گا۔ ایسا اس لیے کیونکہ برخواستگی کو سب سے سخت سزا تصور کیا جاتا ہے۔

دیگر 53 ملازمین کے خلاف رشوت کے معاملے درج ہیں جبکہ 81 ملازمین دیگر چھوٹے یا سنگین مجرمانہ معاملوں کا سامنا کر رہے ہیں۔ بی ایم سی نے ان 134 ملازمین کو غیر معینہ مدت کے لیے ان کی خدمات سے معطل کر دیا ہے۔ بی ایم سی نے کہا کہ انسداد بدعنوانی دستہ (اے سی بی) کے ذریعہ داخل 142 معاملوں میں مجموعی طور پر 200 شہری ملازمین شامل ہیں اور 105 معاملوں میں شہری بلدیہ نے معاملے درج کرنے کے لیے اپنی منظوری دی ہے۔

بقیہ 37 شکایتوں میں سے 30 کی جانچ محکموں کے ذریعہ کی جا رہی ہے اور بی ایم سی سے کوئی منظوری نہیں مانگی گئی ہے، لیکن اگر وہ منظوری کے لیے آتی ہیں تو ترجیحی بنیاد پر مناسب کارروائی کی جائے گی۔ بقیہ 7 معاملوں میں سے 4 معاملوں میں اے سی بی کو استغاثہ کے لیے منظوری فراہم کی جا چکی ہے اور دیگر 3 معاملوں میں کارروائی کی جا رہی ہے۔

ایک افسر نے کہا کہ انھیں انسداد بدعنوانی ایکٹ کی دفعہ 17(اے) کے تحت بی ایم سی ملازمین کے خلاف 395 شکایتیں ملی تھیں۔ ان شکایتوں میں گڈھوں سے لے کر بے کار کچرے، کچرا اکٹھا کرنے میں لاپروائی، فٹ پاتھوں کی خراب حالت، پانی کا مسئلہ، جراثیم کش کا نامناسب چھڑکاؤ، عوامی صحت خدمات میں بے ضابطگی وغیرہ شامل ہیں۔

چونکہ یہ استغاثہ سے پہلے کی منظوری والے درجہ کے تحت نہیں آتے ہیں، اس لیے ان سبھی تحریری شکایتوں پر ضروری کارروائی کے لیے بی ایم سی کے مختلف محکموں کے ذریعہ کارروائی کی جا رہی ہے۔ دوسری طرف 2018 سے اے سی بی نے 395 معاملوں کی جانچ کے لیے منظوری مانگی تھی، لیکن 359 معاملوں میں جانچ کے بعد پایا گیا کہ وہ شکایتیں بے بنیاد تھیں۔

19 معاملوں میں فی الحال بلدیاتی سطح پر کارروائی چل رہی ہے، لیکن 14 معاملوں میں پہلی نظر میں ثبوت نہیں پائے گئے اور بقیہ 4 پر فی الحال ملزم ملازمین کے خلاف متعلقہ محکموں کے ذریعہ کارروائی کی جا رہی ہے۔ اس ہفتہ کے آخر میں پیش کیے جانے والے بی ایم سی بجٹ اور دیرینہ بلدیاتی انتخابات، جن کے لیے جلد اعلان ہونے کا امکان ہے، سے ٹھیک پہلے محکموں میں وسیع کارروائی کی گئی ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلہ کی تشہیری مہم کا تھم گیا شور؛ کرناٹک کے 14 حلقوں سمیت 12ریاستوں میں کل جمعہ کو ہوں گے انتخابات

لوک سبھا انتخابات کے لئے دوسرے مرحلے کی تشہیری مہم بدھ کی شام  5؍ بجےختم ہوگئی۔اس مرحلے میں یوپی ،بہار،ایم پی اورراجستھان سمیت کرناٹک میں ہونے والے دو مراحل  میں سے پہلے مرحلہ کے انتخابات کے ساتھ ساتھ 13؍ریاستوں کی 88؍ سیٹوں پر بھی  کل جمعہ 26 اپریل کوانتخابات ہوں گے۔  تمام ...

ممبئی میں ڈی آر آئی کی بڑی کارروائی، 10 کروڑ روپئے کا غیر ملکی سونا ضبط، چار گرفتار

ڈائریکٹوریٹ آف ریونیو انٹیلی جنس (ڈی آر آئی) نے ممبئی میں سونے کی اسمگلنگ کے ایک بڑے ریکیٹ کا پردہ فاش کیا ہے۔ ایک سرچ آپریشن کے دوران ڈی آر آئی نے 10.48 کروڑ روپئے کا سونا، چاندی، نقدی اور کئی مہنگے سامان ضبط کیے ہیں جبکہ دو افریقی شہریوں کے ساتھ چار لوگوں کو گرفتار کیا ہے۔

کانگریس کے منشور سے مودی گھبرا گئے ہیں، ذات پر مبنی مردم شماری کو کوئی طاقت نہیں روک سکتی: راہل گاندھی

کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی نے دہلی کے جواہر بھون میں ’ساماجک نیائے سمیلن‘ سے خطاب کیا۔ اس خطاب میں انہوں نے پی ایم مودی اور بھارتیہ جنتا پارٹی پر سخت حملہ کرتے ہوئے کہا کہ جو لوگ خود کو ’دیش بھکت‘ کہتے ہیں وہ 90 فیصد لوگوں کے لیے ’نیائے‘ (انصاف) کو یقینی بنانے والی ذات ...

اجیت پوار اور ان کی اہلیہ کو مہاراشٹر اسٹیٹ کوآپریٹو بینک گھوٹالہ کیس میں ’کلین چٹ‘ مل گئی

 مہاراشٹر کے ڈپٹی سی ایم اجیت پوار اور ان کی اہلیہ سنیترا کو بڑی راحت ملی ہے۔ اقتصادی جرائم ونگ نے مہاراشٹر اسٹیٹ کوآپریٹیو بینک گھوٹالے میں ان دونوں کو کلین چٹ دے دی ہے۔ اس کے ساتھ ہی ان کے بھتیجے روہت پوار سے وابستہ کمپنیوں کو بھی کلین چٹ دے دی گئی ہے۔

ای وی ایم-وی وی پیٹ معاملہ: ’ڈیٹا کتنے دنوں تک محفوظ رکھتے ہیں‘؟ الیکشن کمیشن سے سپریم کورٹ کا سوال

ای وی ایم- وی وی پیٹ معاملے پر سپریم کورٹ نے الیکشن کمیشن سے مزید وضاحت طلب کی ہے۔ ان وضاحتوں پر عدالت نے الیکشن کمیشن کے عہدیدار سے دوپہر 2 بجے تک جواب دینے کے لیے کہا ہے۔ سماعت کے دوران سپریم کورٹ نے الیکشن کمیشن سے دریافت کیا کہ مائیکرو کنٹرولر کنٹرول یونٹ میں ہے یا وی وی ...