پی ایف آئی پر جاری کریک ڈاؤن کو لے کر ایس آئی او نےکہا؛ یہ مخالف آوازوں پر قدغن لگانے اور آزادی کو کچلنے کی سازش ہے

Source: S.O. News Service | By I.G. Bhatkali | Published on 22nd September 2022, 10:52 PM | ملکی خبریں | ان خبروں کو پڑھنا مت بھولئے |

نئی دہلی 22 ستمبر (ایس او نیوز) ملک کے مختلف حصوں میں ایک ساتھ پی ایف آئی دفاتر میں چھاپوں اور لیڈروں کی گرفتاریوں پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے اسٹوڈینٹس اسلامک آرگنائزیشن (ایس آئی او) نے اخباری بیان جاری کرتے ہوئے پی ایف آئی کے اراکین کے خلاف ملک گیر کریک ڈاؤن کو حکومت کی جانب سے مخالف رائے رکھنے والوں کے خلاف تفتیشی ایجنسیوں کے اختیارات کے غلط استعمال کی ایک اور جیتی جاگتی مثال قرار دیا ہے۔

پریس ریلیز میں ایس آئی او کے قومی صدر محمد سلمان احمد نے کہا کہ ہم نے بارہا دیکھا ہے کہ کس طرح حکومت نے عام لوگوں اور گروہوں، خاص کر اقلیتی اور پسماندہ طبقات سے تعلق رکھنے والے افراد کی آزادیوں کو کچلنے کے لیے یو اے پی اے جیسے سخت قوانین اور این آئی اے جیسی ایجنسیوں کو استعمال کیا ہے۔ ہمارا ماننا ہے کہ ان چھاپوں اور گرفتاریوں کا مقصد صرف اور صرف اختلاف رائے کو جرم بنا کر پیش کرنا ہے اور ان تمام لوگوں کو ڈرانا ہے جو حکومت سے سوال کرنے کی ہمت رکھتے ہیں۔ پریس ریلیز میں ایس آئی او نے تمام شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ طاقت کے اس طرح بے دریغ استعمال کے خلاف آواز بلند کریں۔

 

ایک نظر اس پر بھی

’مودی حکومت ایندھن کی قیمتیں زیادہ رکھ کر منافع خوری کر رہی‘، چدمبرم نے مرکز پر لگایا الزام

کانگریس کے سینئر لیڈر اور سابق مرکزی وزیر مالیات پی چدمبرم نے منگل کے روز مرکزی حکومت پر الزام عائد کیا کہ وہ لوگوں سے پیسے اینٹھنے کے لیے ایندھن پر اونچے ٹیکسز کے ذریعہ منافع خوری کر رہی ہے۔ چدمبرم کا کہنا ہے کہ مہنگائی بڑھنے کی ایک وجہ پٹرول اور ڈیزل کی مصنوعی طور سے رکھی گئی ...

خاتون پہلوانوں کا احتجاج رام لیلا میدان منتقل ہوگا، جنتر منتر سے جبراً ہٹائے جانے اور ایف آئی آر کے اندراج کے باوجود پہلوان اپنی عزت وآبرو کی لڑائی جاری رکھنےکیلئے پُرعزم

جنتر منتر سے جبراً ہٹائے جانے کے باوجود پہلوان اپنی لڑائی میں پیچھے ہٹنے کو تیار  نہیں ہیں۔ احتجاج کو جاری رکھنے کے تعلق سے پیر کو میٹنگوں کا سلسلہ دراز رہا اور اس بات کا قوی امکان ظاہر کیا جارہاہے کہ  جنتر منتر پر اجازت نہ ملنے پر دھرنا رام لیلا میدان منتقل کیا جاسکتاہے۔

بی جے پی حکومت کے 9 سال ’چوطرفہ بحران‘ سے بھرپور، 2000 روپے کا نوٹ واپس لینا بے وقوفی: چدمبرم

مودی حکومت کی 9 سال مدت کار پر 9 سوال کر اسے ’بے نقاب‘ کرنے کے لیے ملک بھر میں چلائی جا رہی کانگریس کی مہم کے حصے کے طور پر پیر کے روز سابق وزیر مالیات پی چدمبرم نے ممبئی میں پریس کانفرنس کر کہا کہ اقتدار میں 9 سال پورے کرنے والی بی جے پی حکومت گھریلو پالیسیوں، بین الاقوامی امور، ...

’مدھیہ پردیش میں جیتیں گے 150 سیٹیں، یہاں کرناٹک کی جیت دہرائیں گے‘، راہل گاندھی کا دعویٰ

کرناٹک اسمبلی انتخاب میں جیت کے بعد اب آئندہ انتخاب کی تیاریوں کو لے کر کانگریس کی میٹنگ ہوئی ہے۔ دہلی میں کانگریس صدر ملکارجن کھڑگے اور راہل گاندھی سمیت کئی سرکردہ لیڈران نے مدھیہ پردیش سے آئے لیڈران سے ملاقات کی۔ اس میٹنگ میں مدھیہ پردیش کے دو سابق وزرائے اعلیٰ کمل ناتھ ...

نئے پارلیمنٹ ہاؤز کی خصوصیات

نئے پارلیمنٹ ہاؤز کے لوک سبھا چیمبر میں اتوار کے روز تاریخی سینگول نصب کیا گیا، جو وراثت کو جدیدیت سے جوڑنے کی علامت ہے -نئے پارلیمنٹ ہاؤز کی تعمیر صرف ڈھائی سال میں مکمل ہوئی ہے -

نئے پارلیمنٹ ہاؤز کی خصوصیات

نئے پارلیمنٹ ہاؤز کے لوک سبھا چیمبر میں اتوار کے روز تاریخی سینگول نصب کیا گیا، جو وراثت کو جدیدیت سے جوڑنے کی علامت ہے -نئے پارلیمنٹ ہاؤز کی تعمیر صرف ڈھائی سال میں مکمل ہوئی ہے -

جمہوریت عمارتوں سے نہیں عوام کی آواز پر چلتی ہے: ملکارجن کھرگے

 کانگریس کے صدر ملکارجن کھرگے نے اتوار صدرجمہوریہ دروپدی مرمو کو پارلیمنٹ کی نئی عمارت کے افتتاح سے دور رکھنے اور دہلی پولیس کے ذریعہ احتجاج کرنے والے پہلوانوں سے مار پیٹ کرنے پر وزیر اعظم نریندر مودی کی تنقید کی ہےکانگریس صدر نے کہا کہ جمہوریت عمارتوں سے نہیں بلکہ لوگوں سے ...

منگلورو ائرپورٹ سے دبئی جانے کے دوران مسافر کے انڈر وئیر سے برآمد ہوئے 1.69 کروڑ روپے مالیت کے ہیرے

منگلورو انٹر نیشنل ایئر پورٹ سے دبئی کے لئے روانہ ہونے والے  مسافروں کی پرواز سے قبل سیکیوریٹی چیکنگ کے دوران سینٹرل انڈیسٹریل سیکیوریٹی فورس کے اہلکاروں نے  ایک مسافر کے قبضے سے  1.69 کروڑ روپے مالیت کے ہیرے ضبط  کر لیے  ہیں۔

کانگریس گارنٹی، نئے بی پی ایل کارڈ کی درخواستوں میں اضافہ، حکومت کی منظوری کے بعد جون یا جولائی میں درخواست دے سکتے ہیں: محکمہ خوراک

انتخابات سے قبل کئے گئے اعلان کے مطابق ریاستی  حکومت کی طرف سے پانچ گارنٹی اسکیمیں نافذ جارہی ہیں۔ ریاست میں یہ افواہ پھیل رہی ہے کہ یہ اسکیمیں صرف ان لوگوں کو دی  جارہی ہیں جن کے پاس  بی پی ایل کارڈ ہے۔ اس کا طرح بی پی ایل کارڈ کے لیے درخواست دینے والوں کی تعداد میں اضافہ ہورہا ...

کنداپور: غیرسائنٹفک تعمیراتی کام کا نتیجہ - کانکریٹ سروس روڈ کھسک گیا

نیشنل ہائی وے 66  فورلین توسیعی منصوبے کے تحت جوغیر سائنٹفک تعمیراتی کاموں کی شکایتوں میں اضافہ  ہورہا ہے اور اس سے پیدا ہونے والے مسائل ختم ہوتے نظر نہیں آرہے ہیں۔ تازہ مثال کنداپور قلب شہر میں کانکریٹ سروس روڈ کھسکنے کا معاملہ ہے۔

بھٹکل کے قریب منکی میں بس اور کار کی ٹکر؛ کار ڈرائیور ہلاک؛ بس پر سوارکئی مسافر زخمی

قریبی علاقہ منکی نیشنل ہائی وے 66 پربس اور کار کے درمیان ہوئی ٹکر میں کار ڈرائیورکی موت واقع ہوگئی، جبکہ کار سے ٹکرانے کے بعد بس سڑک کے کنارے اُلٹ جانے سے بس پر سوار قریب 30 مسافر زخمی ہوگئے۔ حادثہ جمعہ شب قریب 9:30 بجے پیش آیا۔