وارانسی پوسٹر معاملہ: سی پی ایم نے وزیراعظم مودی کو بنایا تنقید کا نشانہ، ووٹرس سے ملک مخالف طاقتوں کو شکست دینے کی اپیل

Source: S.O. News Service | Published on 11th January 2022, 10:58 PM | ملکی خبریں |

وارانسی،11؍جنوری (ایس او نیوز؍ایجنسی) اتر پردیش کے وارانسی میں گنگا کے مختلف گھاٹوں پر پوسٹر چسپاں کر غیر ہندوؤں کو گھاٹوں سے دور رہنے کی تنبیہ کرنے کے معاملے میں سی پی ایم نے وزیر اعظم مودی کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے ان پر ملک مخالف طاقتوں کو تحفظ فراہم کرنے کا الزام عائد کیا ہے۔ سی پی ایم نے کہا کہ یہ پوسٹر ملک مخالف ہیں۔ ہندوستان کو ان طاقتوں کو شکست دینا ہوگا۔

سی پی ایم کے سینئر لیڈر سیتارام یچوری نے کہا کہ ’دھرم سنسد‘ میں نسل کشی کی اپیل کی جاتی ہے، مسلم خواتین کو ایپس کے ذریعہ نشانہ بنایا جاتا ہے، اور اب یہ پوسٹر۔ پی ایم مودی نے ہندوستان کو بدل کر رکھ دیا ہے۔ ہندوستان جو ایسا انڈیا بن گیا ہے، اسے ان ملک مخالف طاقتوں کو ہرانا ہوگا۔

دراصل حال میں وارانسی میں گنگا کے مختلف گھاٹوں پر مبینہ طور پر پوسٹر چپکا کر غیر ہندوؤں کو گھاٹوں سے دور رہنے کی تنبیہ دینے کا معاملہ سامنے آیا ہے۔ گزشتہ ہفتہ وشو ہندو پریشد (وی ایچ پی) اور بجرنگ دل کے مبینہ اراکین نے گھاٹوں پر غیر ہندوؤں کا داخلہ ممنوع ہے، لکھے پوسٹر چپکا دیئے تھے۔ ان پوسٹر کو لگاتے ہوئے ان کی تصویریں اور ویڈیوز بھی سوشل میڈیا پر ڈالے گئے تھے۔

فی الحال معاملے میں پولیس نے پانچ لوگوں کے خلاف ایف آئی آر درج کی ہے۔ ان پانچ لوگوں میں سے دو وی ایچ پی اور بجرنگ دل سے تعلق رکھتے ہیں۔ ویڈیو میں وہ یہ اعتراف کرتے بھی دیکھے گئے تھے۔ پولیس نے دونوں کی شناخت راجن گپتا اور نکھل ترپاٹی رودر کی شکل میں کی ہے۔ حالانکہ فی الحال دونوں کی گرفتاری نہیں ہوئی ہے، جس کے سبب بی جے پی حکومت کی منشا پر سوال اٹھ رہے ہیں۔

وی ایچ پی کی وارانسی وِنگ کے سکریٹری راجن گپتا نے ایک ویڈیو میں کہا کہ یہ پوسٹر اپیل نہیں بلکہ ان لوگوں کے لیے تنبیہ ہے جو سناتن مذہب پر عمل نہیں کرتے ہیں۔ کاشی کے گھاٹوں اور مندروں کو ہندو مذہب اور ثقافت کی علامت بتاتے ہوئے گپتا نے کہا تھا دیگر مذہب کے لوگوں کو گھاٹوں سے دور رہنا چاہیے۔ اگر یہاں آنے والے لوگوں کی ہندو مذہب میں عقیدت ہے تو ان کا استقبال ہے، اور اگر عقیدت نہیں ہے تو ہم انھیں یہاں سے بھگا دیں گے۔

وہیں بجرنگ دل کے وارانسی کنوینر نکھل ترپاٹھی رودر نے کہا تھا کہ گنگا ہماری ماں ہے، یہ پکنک اسپاٹ نہیں ہے۔ جو گنگا کو پکنک اسپاٹ مانتے ہیں، انھیں اس سے دور رہنا چاہیے۔ اگر وہ خود دور نہیں رہتے تو بجرنگ دل ایسا کرے گا۔ حالانکہ وی ایچ پی نے اتوار کو کہا کہ دونوں اراکین کو تنظیم سے باہر کر دیا گیا ہے۔

غور طلب ہے کہ وارانسی وزیر اعظم نریندر مودی کا پارلیمانی حلقہ ہے اور یہاں کے گھاٹوں پر ایسے پوسٹر لگانے کا واقعہ اتر پردیش اسمبلی انتخابات سے ٹھیک پہلے پیش آیا ہے۔ اتر پردیش میں 10 فروری سے لے کر 7 مارچ تک سات مراحل میں ووٹنگ ہوگی اور نتیجے 10 مارچ کو آئیں گے۔

ایک نظر اس پر بھی

مدھیہ پردیش اور مرکز کی بی جے پی حکومت خاتون، نوجوان اور کسان مخالف: جیتو پٹواری

 مدھیہ پردیش میں لوک سبھا انتخابات کی مہم زور پکڑ رہی ہے۔ کانگریس قائدین کی موجودگی میں شہڈول پارلیمانی حلقہ کے امیدوار پھندے لال مارکو اور منڈلا کے امیدوار اومکار سنگھ مرکام نے اپنے کاغذات نامزدگی داخل کئے۔ اس موقع پر کانگریس لیڈروں نے کہا کہ ریاستی اور مرکزی حکومتیں ...

عدلیہ کی سالمیت کو خطرہ قرار دیتے ہوئے 600 وکلا کا چیف جسٹس آف انڈیا کو مکتوب

عدالتی سالمیت کے خطرے کے حوالے سے ہندوستان بھر کے ۶۰۰؍ وکلاء جن میں ایڈوکیٹ ہریش سالوے اور بار کونسل آف انڈیا کے چیئرمین منن کمار شامل ہیں نے چیف جسٹس آف انڈیا ڈی وائی چندرچڈ کو مکتوب لکھا ہے۔ وکلاء نے ’’مفاد پرست گروہ‘‘ کی مذمت کی ہے جو عدالتی عمل میں ہیرا پھیری، عدالتی ...

ملک کی وزیر خزانہ نرملا سیتارمن کے پاس الیکشن لڑنے کے لیے پیسے نہیں!

ملک کے خزانے کا حساب و کتاب رکھنے والی وزیر خزانہ نرملا سیتارمن کے پاس الیکشن لڑنے کے لیے پیسے نہیں ہیں۔ یہ انکشاف انہوں نے خود ہی کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پارٹی صدر جے پی نڈا نے مجھ سے لوک سبھا الیکشن لڑنے کے بارے میں پوچھا تھا مگر انہوں نے انکار کر دیا کیونکہ ان کے پاس الیکشن ...

مہوا موئترا نے ای ڈی کے سمن کو کیا نظر انداز، کرشنا نگر میں چلائیں گی انتخابی مہم

 ترنمول کانگریس (ٹی ایم سی) لیڈر مہوا موئترا نے انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) کے سمن کو نظر انداز کرتے ہوئے کہا کہ وہ آج کرشنا نگر لوک سبھا حلقہ میں انتخابی مہم چلائیں گی۔ انہیں دہلی میں ای ڈی کے دفتر میں پوچھ گچھ کے لیے حاضر ہونے کو کہا گیا تھا۔

دہلی میں شدید گرمی، درجہ حرارت 37 ڈگری سیلسیس تک پہنچا

 دہلی اور اس کے آس پاس کے علاقوں میں درجہ حرارت میں اضافہ درج کیا جانے لگا ہے اور مارچ میں ہی گرمی نے اپنا زور دکھانا شروع کر دیا ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق بدھ کو قومی راجدھانی میں رواں سال کا گرم ترین دن ریکارڈ کیا گیا۔ دریں اثنا، زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 37 ڈگری سیلسیس تک پہنچ ...