ہریانہ میں 100 سے زائد کسان لیڈروں کی گرفتاری پر سی پی آئی ناراض

Source: S.O. News Service | Published on 26th November 2020, 12:20 PM | ملکی خبریں | ان خبروں کو پڑھنا مت بھولئے |

نئی دہلی،26؍نومبر (ایس او نیوز؍ایجنسی)  کمیونسٹ پارٹی آف انڈیا (سی پی آئی) کے سینئر لیڈر اور اکھل بھارتیہ کسان سبھا کے جنرل سکریٹری اتل کمار انجان نے ہریانہ میں 100 سے زیادہ کسان لیڈروں کی گرفتاری کی سخت مذمت کرتے ہوئے بدھ کو کہا کہ مودی حکومت کل سے شروع ہو رہی کسانوں کی تحریک کو دبانے کے لئے جابرانہ پالیسی اختیار کر رہی ہے۔

اتل انجان نے آج یہاں ایک بیان میں کہا کہ بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) اور اس کی ریاستی حکومتیں جابرانہ پالیسیوں سے ملک کی 400 کسان تنظیموں کی 26-27 نومبر سے شروع ہونے والی ملک گیر کسان-مزدور جدوجہد کو دبانے میں مصروف ہوگئی ہے۔

سی پی آئی لیڈر نے کہا کہ اکھل بھارتیہ کسان سنگھرش کوآرڈی نیشن کمیٹی اور دیگر فیڈریشن کی اپیل پر 26 نومبر کو ملک کے ’مزدوروں کی ملک گیر ہڑتال‘ کے ساتھ ’گرامین بھارت بند‘ کئی ریاستوں میں منعقد ہورہا ہے۔ مرکزی حکومت کے کسان مخالف تین سیاہ قوانین، بجلی ایکٹ۔2020 اور مزدورقوانین میں تبدیلی کرکے مزدوروں کے حقوق کے چھیننے کے خلاف پورے ملک میں احتجاجی مظاہرے ہو رہے ہیں۔ ہریانہ کی بی جے پی حکومت نے پوری ریاست کو چاروں طرف سے سیل کر دیا ہے۔

اتل انجان نے کہا کہ پنجاب کے ہزاروں کسان 27 نومبر کو ’دہلی چلو‘ نعرے کے تحت احتجاجی مظاہرے کے لئے جارہے تھے جنہیں روک دیا گیا ہے۔ اترپردیش کی سرحدوں کو سیل کردیا گیا ہے۔ یہ سب کسان تحریک کو دبانے کے لئے کیا جارہا ہے اور اب تک 120سے زیادہ کسان لیڈروں کو ہریانہ میں گرفتار کرکے جیل بھیج دیا گیا ہے۔ اترپردیش اور ہریانہ میں کسان لیڈروں کے گھر پر پولیس چھاپہ ماری کرکے گرفتاریاں کر رہی ہے۔

سی پی آئی کے لیڈروں نے کہا کہ آج اکھل بھارتیہ کسان سبھا کے ہریانہ کے صدر گرو بھجن سنگھ اور ان کے کئی دیگر ساتھیوں کو گرفتار کرکے کرنال، حصار کی جیل میں بھیج دیا گیا ہے۔ انجان نے کہا کہ بی جے پی کی ریاستی حکومتوں نے 1975 کی ایمرجنسی کا ریکارڈ توڑ کرکے جمہوری حقوق پر نئی طرح سے حملہ کردیا ہے۔ بی جے کی حکومت کے خلاف لکھنے، پڑھنے، مظاہرہ کرنے اور بولنے کی آزادی چھینی جا رہی ہے۔ انہوں نے کسانوں سے تمام رکاوٹوں کا سامنا کرتے ہوئے 26 نومبر کو مزدوروں کی عام ہڑتال اور گرامین بھارت بند کو کامیاب بناتے ہوئے 27 نومبر کو دہلی کے جنتر منتر پہنچ کر مودی حکومت کی پالیسیوں کے خلاف آواز بلند کرنے کی اپیل کی ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

آر جے ڈی رہنما شیام رجک کو ملی ترقی، پارٹی نے بنایا قومی جنرل سکریٹری 

بہار حکومت میں سابق وزیر اور آر جے ڈی رہنما شیام رجک کو پارٹی نے ترقی دی ہے۔ شیام رجک جنہیں حال ہی میں آر جے ڈی ریاست کا نائب صدر بنایا گیا تھا ان کو آر جے ڈی ہائی کمان نے پارٹی کے قومی جنرل سکریٹری کے عہدے پر نامزد کیا ہے۔

کسانوں کی ٹریکٹر ریلی پر سپریم کورٹ کا پھر مداخلت سے انکار؛کہا؛ یہ پولیس کے دائرہ اختیار کا معاملہ ہے

26 جنوری کو ہونے والی کسانوں کی  ٹریکٹر ریلی سے متعلق دہلی پولیس کی درخواست پر سپریم کورٹ نے ایک بار پھر کہا  کہ دہلی پولیس کو ریلی سے متعلق فیصلہ لینے کا اختیار ہے۔ سولیسٹر جنرل  نے جب بحث کا آغاز کیا اور 25 جنوری کو کیس کی سماعت کرنے کو کہا تو  چیف جسٹس نے سولیسٹر جنرل کو بتایا ...

بنگلورو انٹرنیشنل ایئرپورٹ پرکسٹم آفسر کی بیگ سے برآمد ہوئے 74 لاکھ روپئے نقد

بنگلور کے کیمپے گوڈا انٹرنیشنل ائرپورٹ پر منگل کی صبح ایک عجیب واقعہ پیش آیا جب سیکوریٹی چیکنگ کے دوران ایک  آف ڈیوٹی کسٹم آفسر نے   اپنا کیبین لگیج کھول کر دکھانے سے انکار کیا، اس کاروائی کےدوران قطار میں کھڑی اس کی اہلیہ  ٹوائلیٹ چلی گئی۔ بعد میں پتہ چلا کہ  متعلقہ کسٹم ...