اب کووڈ کا علاج نہیں ہوگا مفت۔ ضلع شمالی کینرا میں 14نجی اسپتالوں کو ملی علاج کی اجازت

Source: S.O. News Service | By I.G. Bhatkali | Published on 22nd June 2020, 8:14 PM | ساحلی خبریں |

بھٹکل 22/جون (ایس او نیوز) ریاستی حکومت نے کورونا متاثرین کی بڑھتی ہوئی تعداد کے پیش نظر اب منتخب نجی اسپتالوں کو کووِڈ 19 کا علاج کرنے کی اجازت دے دی ہے۔جس کا مطلب یہ ہے کہ سرکار ی طور پر مفت علاج کی جو سہولت تھی وہ اب دستیاب نہیں رہے گی بلکہ مریضوں کو اپنی  جیب سے علاج کا خرچ برداشت کرنا ہوگا۔

 سرکاری حکم نامے کے مطابق ضلع شمالی کینرا میں جن 14اسپتالوں کو کورونا کے علاج کی اجازت دی گئی ہے ان کے نام اس طرح ہیں:
بھٹکل: آر این ایس ہاسپٹل، مرڈیشور
ہوناور:   شری دیوی نرسنگ ہوم،  سینٹ اگنی شیئس ہاسپٹل،ڈاکٹر وی کے بی بلکور میموریل ہاسپٹل،
کمٹہ:  کینرا ہیلتھ کیئر سینٹر کمٹہ، اچوت پنڈت ہاسپٹل، ڈاکٹر جانو میٹرنٹی اینڈ نرسنگ ہوم، رام لیلا ہاسپٹل،  ہائی ٹیک لائف لائن،
سرسی:  وشوا سیو ا سمیتی روٹری چیریٹیبل ہاسپٹل، ٹی ایس ایس ہاسپٹل،
کاروار: شیٹی آئی ہاسپٹل،
یلاپور: سائی نیترالیہ۔

 بعض ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ نجی اسپتالوں میں 70فیصد مریضوں کے علاج کے خرچ کا% 30حصہ سرکار کی طرف سے ادا کیا جائے گا۔  اس کے علاوہ آیوشمان بھارت اور آروگیہ کرناٹکا ہیلتھ کارڈز کے تحت بھی ان مریضوں کا علاج کیا جا سکے گا۔

اس بات کا بھی پتہ چلا ہے  کہ نجی اسپتالوں میں علاج کے لئے حکومت کی طرف سے نرخ بھی طے کیے گئے ہیں جس کے مطابق ایک مریض کے لئے یومیہ خرچ اس طرح ہوگا: جنرل وارڈ 5,200 روپے، آکسیجن کے ساتھ 7,500 روپے،آئسولیشن وارڈ 8,500روپے، گلے سے تھوک کانمونہ جانچ کرنے کے لئے 2,600 روپے،آئی سی یو وینٹی  لیٹر کے ساتھ 12,000روپے۔

سرکاری طور پر طے کیا گیا ہے کہ منتخب شدہ کوئی بھی نجی اسپتال اب کورونا مریض کے علاج سے انکار نہیں کرسکے گا اور حکومت کی جانب سے طے شدہ چارجز سے زیادہ بل بنانے پر متعلقہ اسپتال کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی۔ لیکن اس سلسلے میں سرکاری طور پر ابھی باضابطہ سرکیولر سامنے نہیں آیا ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

دکشن کنڑا میں آج ختم ہو رہی عام تشہیری مہم - نافذ رہیں گے امتناعی احکامات - شراب کی فروخت پر رہے گی پابندی

دکشن کنڑا کے ڈپٹی کمشنر مولئی موہیلن کی طرف سے جاری کیے گئے احکامات کے مطابق لوک سبھا الیکشن سے متعلق عوامی تشہیری مہم اور اجلاس وغیرہ کی مہلت آج شام بجے ختم ہو جائے گی جس کے بعد 48 گھنٹے کا 'سائلینس پیریڈ' شروع ہو جائے گا ۔

بھٹکل کا کھلاڑی ابوظبی انڈر۔16 کرکٹ ٹیم میں منتخب؛

بھٹکل کے معروف اور مایہ ناز بلے بازاور کوسموس اسپورٹس سینٹر کے سابق کپتان ارشد گنگاولی کے فرزند ارمان گنگاولی کو ابوظبی انڈر۔ 16 کرکٹ ٹیم میں شامل کیا گیا ہے جو جلد منعقد ہونے والے انڈر 16  ایمریٹس کرکٹ ٹورنامنٹ میں اپنے کھیل کا مظاہرہ کریں گے۔

اتر کنڑا لوک سبھا سیٹ کے لئے میدان میں ہونگے 13 امیدوار

ضلع اتر کنڑا کی لوک سبھا سیٹ کے لئے پرچہ نامزدگی واپس لینے کی آخری تاریخ تک کسی بھی امیدوار نے اپنا پرچہ واپس نہیں لیا جس کے بعد قطعی فہرست کے مطابق جملہ 13 امیدوار مقابلے کے لئے میدان میں رہیں گے ۔  اس بات کی اطلاع  ڈسٹرکٹ الیکشن آفسر اور اُترکنڑاڈپٹی کمشنر گنگوبائی مانکر نے ...

بھٹکل سمندر میں غرق ہوکر لاپتہ ہونے والے نوجوان کی نعش برآمد؛ سینکڑوں لوگ ہوئے جنازے میں شامل

  اتوار شام کو سوڈی گیدے سمندر میں غرق ہوکر لاپتہ ہونے والے حافظ کاشف ندوی ابن اسماعیل رکن الدین کی نعش بالاخر رات کے آخری پہر قریب 4:20   کو سمندر سے برآمد کرلی گئی اور بھٹکل سرکاری اسپتال میں پوسٹ مارٹم و دیگر ضروری کاغذی کاروائیوں اور میت کی آخری رسومات وغیرہ  کے بعد صبح ...

کاروار کے قریب جوئیڈا کی کالی ندی میں غرق ہوکر ایک ہی خاندان کے چھ لوگوں کی موت؛ بچی کو بچانے کی کوشش میں دیگر لوگوں نے بھی گنوائی جان

چھوٹی بچی کوکالی ندی میں ڈوبنے سے بچانے کی کوشش میں ایک ہی خاندان کے چھ لوگ ایک کے بعد ایک غرق ہوکر جاں بحق ہوگئے، واردات کاروار سے قریب  80 کلو میٹر دور جوئیڈا  تعلقہ کے اکوڈا نامی دیہات میں اتوار شام کو پیش آئی۔