چھتیس گڑھ: مسافروں کے لئے کووڈ کی منفی رپورٹ لازمی

Source: S.O. News Service | Published on 25th April 2021, 12:12 PM | ملکی خبریں |

نئی دہلی ، 25؍اپریل (ایس او نیوز؍ایجنسی) چھتیس گڑھ میں کورونا وائرس کی نئے ویریئنٹ کے انفیکشن پر قابو پانے کے لئے، ریاست میں ہوائی، ریل یا سڑک کے ذریعے آنے والے تمام مسافروں کے لئے 72 گھنٹوں کے اندر کووڈ منفی رپورٹ پیش کرنا لازمی قرار دیا گیا ہے۔ چھتیس گڑھ حکومت نے ریاست کے ڈویژنل کمشنر، انسپکٹر جنرل پولیس، کلیکٹر اور پولیس سپرنٹنڈنٹ کو بیرونی ریاستوں سے آنے والے مسافروں کے لئے کووڈ جانچ کے بارے میں رہنما خطوط جاری کیے ہیں۔ یہ ہدایات 27 اپریل سے نافذ العمل ہوں گی۔

جاری کردہ رہنما خطوط کے مطابق ریاست میں ہوائی، ریل یا سڑک کے ذریعے آنے والے تمام مسافروں کے لئے 72 گھنٹوں کے اندر کووڈ منفی رپورٹ پیش کرنا لازمی ہوگا۔ اگر رپورٹ منفی ہے تو یہاں داخلے کی اجازت دی جاسکتی ہے۔ محکمہ صحت کے ایس او پی کے مطابق جن مسافروں کے پاس منفی کووڈ رپورٹ ہے اور ان میں کووڈ۔ 19 کی علامات نہیں ہیں انھیں ہوم کوارنٹائن میں رہنا ہوگا۔

رہنما اصول میں کہا گیا ہے کہ ایسے تمام افراد جن کے پاس منفی کووڈ رپورٹ ہے اور ان میں کووڈ 19 کی علامات ہیں، ان تمام افراد کی دوبارہ کووڈ 19 جانچ کی جائے۔ جانچ میں مثبت پائے جانے پر محکمہ صحت کے ایس او پی کے مطابق علاج کے لئے کارروائی کی جائے۔ طبی مشورے کے مطابق علاج کیا جائے گا اور کووڈ کی علامتوں والے منفی مسافروں کو آئسولیٹ / کوارنٹائن کیا جائے گا۔ ایسے تمام افراد جن کے پاس کووڈ منفی رپورٹ نہیں ہے، ان کو ائیرپورٹ، ریلوے اسٹیشن اور سرحدی ریاست سے آنے والی سڑک کی سرحد پر واقع بارڈر / چوکی پر ٹیسٹنگ جانچ سمیت ضروری کووڈ ٹیسٹ کا انتظام کیا جائے گا۔ جانچ کا خرچ مسافر خود برداشت کرے گا۔

ہدایات کے مطابق، چھتیس گڑھ کے باشندوں کے لئے کوارنٹائن کا بندوبست، پیشگی ہدایت کے مطابق، ہوائی اڈے، ریلوے اسٹیشن اور سرحدی ریاست سے آنے والی سڑکوں کے جانچ مراکز میں کووڈ سے متعلق رویہ جیسے ماسک لگانا، دو گز کی دوری، ہاتھ کی صفائی وغیرہ پر عمل کیے جانے کی ہدایت دی گئی ہے۔ اس کے علاوہ جو مسافر سڑک کے راستے دیگر ریاستوں کے لئے جا رہے ہیں، ان کی گاڑیوں پر اس سلسلے میں ایک اسٹیکر کو یقینی بنایا جانا چاہیے تاکہ وہ مسافر ریاست کے اندر نہ رک سکیں۔

ایک نظر اس پر بھی

مدھیہ پردیش اور مرکز کی بی جے پی حکومت خاتون، نوجوان اور کسان مخالف: جیتو پٹواری

 مدھیہ پردیش میں لوک سبھا انتخابات کی مہم زور پکڑ رہی ہے۔ کانگریس قائدین کی موجودگی میں شہڈول پارلیمانی حلقہ کے امیدوار پھندے لال مارکو اور منڈلا کے امیدوار اومکار سنگھ مرکام نے اپنے کاغذات نامزدگی داخل کئے۔ اس موقع پر کانگریس لیڈروں نے کہا کہ ریاستی اور مرکزی حکومتیں ...

عدلیہ کی سالمیت کو خطرہ قرار دیتے ہوئے 600 وکلا کا چیف جسٹس آف انڈیا کو مکتوب

عدالتی سالمیت کے خطرے کے حوالے سے ہندوستان بھر کے ۶۰۰؍ وکلاء جن میں ایڈوکیٹ ہریش سالوے اور بار کونسل آف انڈیا کے چیئرمین منن کمار شامل ہیں نے چیف جسٹس آف انڈیا ڈی وائی چندرچڈ کو مکتوب لکھا ہے۔ وکلاء نے ’’مفاد پرست گروہ‘‘ کی مذمت کی ہے جو عدالتی عمل میں ہیرا پھیری، عدالتی ...

ملک کی وزیر خزانہ نرملا سیتارمن کے پاس الیکشن لڑنے کے لیے پیسے نہیں!

ملک کے خزانے کا حساب و کتاب رکھنے والی وزیر خزانہ نرملا سیتارمن کے پاس الیکشن لڑنے کے لیے پیسے نہیں ہیں۔ یہ انکشاف انہوں نے خود ہی کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پارٹی صدر جے پی نڈا نے مجھ سے لوک سبھا الیکشن لڑنے کے بارے میں پوچھا تھا مگر انہوں نے انکار کر دیا کیونکہ ان کے پاس الیکشن ...

مہوا موئترا نے ای ڈی کے سمن کو کیا نظر انداز، کرشنا نگر میں چلائیں گی انتخابی مہم

 ترنمول کانگریس (ٹی ایم سی) لیڈر مہوا موئترا نے انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) کے سمن کو نظر انداز کرتے ہوئے کہا کہ وہ آج کرشنا نگر لوک سبھا حلقہ میں انتخابی مہم چلائیں گی۔ انہیں دہلی میں ای ڈی کے دفتر میں پوچھ گچھ کے لیے حاضر ہونے کو کہا گیا تھا۔

دہلی میں شدید گرمی، درجہ حرارت 37 ڈگری سیلسیس تک پہنچا

 دہلی اور اس کے آس پاس کے علاقوں میں درجہ حرارت میں اضافہ درج کیا جانے لگا ہے اور مارچ میں ہی گرمی نے اپنا زور دکھانا شروع کر دیا ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق بدھ کو قومی راجدھانی میں رواں سال کا گرم ترین دن ریکارڈ کیا گیا۔ دریں اثنا، زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 37 ڈگری سیلسیس تک پہنچ ...