بھٹکل تنظیم ہال میں این آر آئیز کے لئے کووڈ ویکسین کیمپ؛ بیرون ممالک جانے والے 311 لوگوں نے لیا دوسرا ڈوز

Source: S.O. News Service | By I.G. Bhatkali | Published on 19th July 2021, 11:38 PM | ساحلی خبریں | ان خبروں کو پڑھنا مت بھولئے |

بھٹکل  19 جولائی (ایس او نیوز)  کووڈ لاک ڈاون کی وجہ سے  وطن میں پھنسے این آر آئیز کو بہت بڑی راحت فراہم کرتے ہوئے قومی سماجی ادارہ مجلس اصلاح و تنظیم  کی جانب سے آج پیر کو  تعلقہ انتظامیہ کے تعاون سے  کووڈ ویکسین کے سکینڈ ڈوز کا کیمپ منعقدکیا گیا جس میں صرف این آر آئیز کو ہی  کاغذی کاروائی مکمل کرنے پر ویکسین کا دوسرا ڈوز  دیا گیا۔

   گلف سے  وطن لوٹنے کے بعد کووڈ لاک ڈاون کی وجہ سے   یہیں پھنس جانے والے کافی  این آر آئییز کووڈ ویکسین کا سکینڈ ڈوز حاصل کرنے کے لئے  کافی دنوں سے پریشان تھے، ایک طرف سکینڈ ڈوز لے کر گلف جانا ضروری تھا تو وہیں ویکسین کی قلت کی وجہ سے سرکاری اسپتال اور تعلقہ کے دیگر مراکز میں   ویکسین نہیں مل رہی تھی، جس کی وجہ سے لوگ   متعلقہ ویکسین مراکز میں  صبح چھ بجے سے ہی لائن میں  لگ جاتے تھے اور پھر ویکسین نہ ملنے پر خالی ہاتھ واپس لوٹ رہے تھے۔

 قومی سماجی ادارہ مجلس اصلاح  وتنظیم  نے اس تعلق سے بھٹکل اسسٹنٹ کمشنر ممتادیوی سمیت کاروار پہنچ کر  ضلع اُترکنڑا کے ڈپٹی کمشنر ملئی مہیلن سے   ملاقات کی اور حالات کو سامنے رکھتے ہوئے   تعاون کی اپیل کی تھی، جس کے بعد  تعلقہ انتظامیہ  کے تعاون سے آج پیر کو تنظیم ہال میں   این آر آئیز کے لئے ویکسی نیشن کا کیمپ رکھا گیا جس میں 311 لوگوں نے  ویکسین کا دوسرا ڈوز حاصل کیا۔

پتہ  چلا ہے کہ تعلقہ  انتظامیہ کی طرف سے  این آر آئیز کے لئے آج  تنظیم ہال میں کافی  زائد ڈوز مختص کئے گئے تھے، مگر  تنظیم دفتر میں  رجسٹریشن کافی کم لوگوں نے کیا تھا،   اور بہت سارے لوگوں نے  اسسٹنٹ کمشنر کی دستخط  کے ساتھ کاغذی کاروائی  مکمل نہیں کی تھی، کافی لوگ دوپہر کو تنظیم ہال پہنچے اور   اُسی وقت اے سی دفتر پہنچ کر فوری طور پر کاغذی کاروائیوں کو مکمل کیا، اس موقع پر  اسسٹنٹ کمشنر  نے بھی بھرپور تعاون کیا جس کی وجہ سے  311 لوگ ویکسین کا دوسرا ڈوز لینے میں کامیاب رہے۔

بھٹکل کے ساتھ ساتھ  مرڈیشور، منکی، ولکی، گیرسوپا وغیرہ علاقوں کے بھی کافی لوگوں نے آج بھٹکل تنظیم ہال پہنچ کر ویکسین کا دوسرا   ڈوز حاصل کیا اور تنظیم ذمہ داران  کا شکریہ ادا  کیا۔

ایک نظر اس پر بھی

اترکنڑا میں بارش کا سلسلہ جاری؛ 737کروڑروپیوں کا نقصان، راستوں پر چٹان کھسکنے کے واقعات جاری

اترکنڑا ضلع میں مسلسل برسی بارش سے پید ا ہونے والے سیلاب کےنتیجےمیں کل 737.54 کروڑ روپئے کا نقصان ہونے اور سڑکیں، برج، سرکاری عمارات، پینے کےپانی کے منصوبے ، چھوٹی آب پاشی کے تعمیراتی کام، ہیسکام اور قومی شاہراہ سمیت کئی محکمہ جات کی املاک کو نقصان پہنچنے کا ضلع انتظامیہ نے ...

بنٹوال : پائپ لائن میں سوراخ بنا کر ڈیزل کی چوری ۔ کیس درج ہونے کے بعد ملزم ہوگیا فرار

بنٹوال کے مضافات اربی سوناڈو علاقے میں ایوان نامی ایک شخص کے ذریعے منگلورو ریفائنری اینڈ پیٹرولیم لمیٹیڈ (ایم آر پی ایل) کی پائپ لائن میں سوراخ بنا کر ڈیزل چوری کرنے اور زمین کے اندر سے ہی ڈیڑھ کلومیٹر دور پائپ بچھا کر ڈیزل اپنے گھر تک لے جانے کا معاملہ سامنے آیا ہے۔

مہاراشٹرا کے کونکن میں  سیلاب سے مچی تباہی کا منظر دیکھنے کے بعد  بھٹکل تنظیم وفد کے اراکین کی طرف سے 22 لاکھ روپیوں کی امداد؛ بازآباکاری کے لئے بھٹکل تنظیم کی طرف سے امداد کی اپیل

ومی سماجی ادارہ مجلس اصلاح و تنظیم بھٹکل کے نائب صدر(دوم)جناب  عتیق الرحمن مُنیری کی قیادت میں چار گاڑیوں پر  جملہ 19 اراکین پر مشتمل وفد جب مہاراشٹرا کے کونکن علاقہ پہنچا اور اپنی انکھوں سے تباہی کے  مناظر دیکھے  تو  کئی ایک کی انکھوں سے آنسو جاری ہوگئے تو کئی ایک  افسوس کا ...

یلاپور تعلقہ میں سیلاب سے بری طرح متاثر کلچی مضاف کو مکمل منتقل کیا جائے گا: وزیر اعلیٰ بسوراج بومائی

اترکنڑا ضلع یلاپور تعلقہ کے وجرلی گرام پنچایت حدود کے کلچی نامی مضاف بری طرح متاثر ہوا ہے، یہاں سب سے زیادہ زمین کھسکنے اور رہائشی علاقوں کو نقصان پہنچنے کے واقعات پیش آئے ہیں۔ وزیر اعلیٰ بسوراج بومائی نے مضاف کا معائنہ کرنے کے بعد ضلعی انتظامیہ کو حکم دیا کہ کلچی مضاف مکمل ...

سی بی ایس ای 12 ویں کلاس کے نتائج :ختم ہوا انتظار

  آخر کار طویل انتظار کے بعد ، سنٹرل بورڈ آف سیکنڈری ایجوکیشن (سی بی ایس ای) نے 12 ویں کلاس کے نتیجہ جاری کر دیے ہیں۔ طلباء اپنے نتائج ویب سائٹ cbseresults.nic.in ، cbse.gov.in پر دیکھ سکتے ہیں۔ اس سال 99.37فیصد طلبہ کامیاب ہوئے ہیں۔

گئوشالہ میں 50 سے زائد گایوں کی موت پر ہنگامہ، تحقیقات شروع

گئوشالاؤں میں موجود گایوں کی دیکھ بھال کے نام پر سرکاری امداد حاصل کرنے اور اس کو ہضم کر جانے کے کئی معاملے سامنے آ چکے ہیں۔ تازہ معاملہ راجستھان کے ضلع جیسلمیر کا ہے جہاں رام گڑھ واقع کوہریوں کا گاؤں علاقہ میں چل رہی 200 گایوں پر مشتمل گئوشالہ میں تقریباً 50 سے زائد گایوں کے ...

ریاستی کابینہ میں توسیع جلد کی جائے: کمارسوامی

سابق وزیر اعلیٰ اور ریاستی جنتا دل کے رہنما ایچ ڈی کماسوامی نے وزیر اعلیٰ بسوراج بومئی سے کہا ہے کہ ریاست میں سیلاب کی سنگین صورتحال سے نپٹنے کے لئے وہ اپنی کابینہ میں جلد از جلد توسیع کریں۔