اترکنڑا ضلع  کو 15090ڈوز کووڈ ویکسن : 16جنوری سے ضلع کے 11مراکز پرشروعات

Source: S.O. News Service | By Abu Aisha | Published on 15th January 2021, 12:18 AM | ساحلی خبریں |

کاروار:14؍جنوری (ایس اؤ نیوز)بیلگام ڈویزن میں اترکنڑا ضلع سمیت 7اضلاع کو تقسیم کئے جانے و الے 1.47لاکھ ڈوز کووی شیلڈ انجکشن کو لےکر پونا سے نکلی سواری بیلگام کے ویکسن ڈپو کو  بدھ کی صبح پہنچنے کی افسران نے جانکاری دی ہے۔

بیلگام ضلع کے ڈی سی ایم جی ہیرے مٹھ اور صحت عامہ کے افسران  کی موجودگی میں محکمہ کی خاتون عملے نے سواری کا استقبال کیا اس کے بعد افسران کی موجودگی میں ویکسن کے 13باکس کو واک ان کولر میں بحفاظت رکھاگیا۔آئندہ اسی طرح مرحلہ وار ویکسن کی آمد و رفت  جاری رہے گی۔فی الحال بیلگام ڈویزن کو پہنچی ویکسن میں سے اترکنڑا ضلع کو 15090، بیلگام کو 35960،وجئے پورا کو 18720، باگلکوٹ کو 16730، کوپل کو 11720، گدگ کو 10870، ہاویری کو 8280اور دھارواڑ کو 28380ڈوز تقسیم کئے جائیں گے۔ متعلقہ اضلاع کی سواریاں بیلگام پہنچ کر اپنے حصہ کی ویکسن لائیں گے۔

16جنوری سے شروعات:ویکسن لگانے کا کام 16جنوری سے باقاعدہ آغاز ہوگا۔ویکسن  پہلے مرحلے میں کورونا وارئیرس کو لگایاجائے گا۔ اسی دن ضلع کے 11مراکز میں صبح 30-11ویکسن لگائے جائیں گے۔ سب سے پہلے میونسپالٹی مزدوروں کو ویکسن لگانے کے بعد صحت عامہ کے کارکنان کو لگایاجائےگا۔ ایک مرکز میں یومیہ 100لوگوں کو ویکسن لگائے جائیں گے۔ جس کے لئے پہلے سے عملے کو تربیت دی گئی ہے۔اترکنڑا ضلع ڈی سی ڈاکٹرہریش کمار نے بتایا کہ  اس سلسلےمیں بدھ کوصحت عامہ کے افسران کی میٹنگ کرتےہوئے کئی ایک ہدایات دی گئی ہیں۔

ایک نظر اس پر بھی

انکولہ میں ڈاکٹر انجلی نے بی جے پی پر کیا طنز : مجھے بیرون ضلع کی کہنے والوں کو میرے حلقے میں آنا ہی ہوگا 

انکولہ کے ناڈ ور ہال میں منعقدہ انتخابی تیاریوں کے جائزاتی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے اتر کنڑا حلقے کی امیدوار ڈاکٹر انجلی نمبالکر نے بی جے پی کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا مجھے اتر کنڑا ضلع سے باہر کی امیدوار بتانے والی بے جے پی کو بھی میرے حلقے میں آنا ہی ہوگا ۔ انہیں شائد پتہ نہیں ...

کمٹہ میں ڈی کے شیوکمار نے کہا : دھرم کسی کی جائداد نہیں ہے ۔ بھگوان کو سیاست میں استعمال کرنا ناقابل معافی ہے

پارلیمانی انتخاب کی تیاریوں کے سلسلے میں کمٹہ میں منعقدہ  جائزاتی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کے پی سی سی صدر اور نائب وزیر اعلیٰ ڈی کے شیوا کمار نے کہا کہ ہمارا یقین یہ ہے کہ دھرم چاہے جو بھی اس کا نظریہ ایک ہی ہے ، نام چاہے سیکڑوں ہوں ، مگر بھگوان ایک ہی ہے اور پوجا جیسی بھی ہو، ...

بھٹکل شمس الدین سرکل کے قریب بس اور آٹو رکشہ کی ٹکر؛ آٹو ڈرائیور شدید زخمی

  قلب شہر شمس الدین سرکل کے قریب  پرائیویٹ بس اور آٹو کی ٹکر میں آٹو ڈرائیور شدید زخمی ہوگیا جسے   بھٹکل سرکاری اسپتال میں ضروری طبی امداد فراہم کرنے کے بعد زائد علاج کے لئے کنداپور  لے جایا گیا ہے۔ زخمی ڈرائیور کی شناخت جامعہ آباد روڈ، ماسٹر کالونی کے رہائشی  محمد سُہیل ...

بھٹکل میں انجلی نمبالکر نے کہا؛ آنے والےانتخابات بی جے پی اور کانگریس کے درمیان نہیں ، امیروں اور غریبوں کے درمیان اور انصاف اور ناانصافی کے درمیان مقابلہ

  آنے والے لوک سبھا انتخابات میں اصل مقابلہ  بی جے پی اور کانگریس کے درمیان  نہیں ہوگا بلکہ  اڈانی اور امبانی جیسے  سرمایہ داروں  کو تعاون فراہم کرنے والوں اور غریبوں کو انصاف دلانے والوں کے درمیان ہوگا، صاف صاف کہیں تو یہ سرمایہ داروں اور غریبوں کے درمیان  مقابلہ ہے۔ یہ بات ...