اترکنڑا ضلع  میں 645صحت عملے کو کووڈ انجکشن لگوائے گئے: 31افراد نے نہیں لگوائے انجکشن

Source: S.O. News Service | By Abu Aisha | Published on 18th January 2021, 6:40 PM | ساحلی خبریں |

کاروار:18؍جنوری (ایس اؤ نیوز)بڑی امیدوں کے بعد اترکنڑا ضلع کے 11مراکز میں کووڈ انجکشن تقسیم کاری پروگرام کی متعلقہ مقامات کے سرکاری اسپتالوں میں  شروعات ہوئی۔ ضلع میں 807میں سے 645افراد نے کووڈانجکشن لگایا۔جس کے تحت 79.93فی صد کامیابی حاصل ہوئی ہے۔  31لوگوں نےمختلف وجوہات کی بنا انجکشن نہیں لگایا۔ انجکشن لگانے کے بعد ہلیال میں ایک شخص بیمار ہوا۔ بعض مقامات پر اسپتال کے ڈاکٹروں نے خود کو انجکشن لگاتے ہوئے اپنے ساتھی عملے میں اعتماد پیدا کرنے  کی کوشش کی۔

کاروار کے کریمس اسپتال میں پہلے دن 42افراد کو انجکشن لگانا تھا، جن میں 30لوگ انجکشن لگوائے ۔ اسی طرح انکولہ کےتعلقہ اسپتال میں 70میں سے 50لوگوں کو انجکشن دیاگیا۔ بھٹکل کے تعلقہ اسپتال میں 74میں سے 59عملےنے انجکشن دیاگیا۔ ہلیال میں 40میں سے 39،ہوناور تعلقہ اسپتال میں 91میں سے 62، جوئیڈا میں 56میں سے 49، منڈگوڈ میں 62میں سے 48، سداپور میں 85میں سے 70، سرسی میں 99میں سے 70 اور منکی پرائمری ہیلتھ سنٹر میں 98میں سے 80افراد کو انجکشن لگایاگیا۔

کاروار کے کریمس اسپتال میں ڈی گروپ کا عملہ بال چندر شروڈ کر نے پہلا انجکشن لگوایا۔ ایکسرے ٹکنشن دیویا کرشنا گنگی نے دوسرا انجکشن لگوایا۔ اسی طرح ضلع کے 11مراکز میں گروپ ڈی کا عملہ نرس، لیاب ٹکنیشن ، آشاکارکنان ڈاکٹر سمیت سبھی صحت عملےکو انجکشن لگوائے گئے۔ انجکشن لینے والوں کو میسج پوسٹ کرتےہوئے بتایا جارہاہےکہ وہ دوبارہ 28دنوں کےبعد انجکشن لگوائیں۔

ڈاکٹروں نے لگوائے انجکشن : کاروار کے کریمس اسپتال میں ڈاکٹر شیوانند کوڈتلکر سمیت ہوناور کے میڈیکل آفیسر ڈاکٹر اوشا ، ڈاکٹر راجیش کنی ، یلاپور کے ڈاکٹر نریندر پوار، سرسی کے ڈاکٹر گجانن بھٹ اور ڈاکٹر رویندر سمیت ضلع میں 10سے زائد ڈاکٹروں نے کووڈ انجکشن لگوائے۔

79.93فی صد کارکردگی :ضلع میں کووڈ انجکشن لگوانےکی شرح 79.93فی صد ہے۔ کاروارمیں 71.43فی صد، انکولہ میں 71.43فی صد، بھٹکل میں 74.32فی صد، ہلیال میں 97.50فی صد، ہوناور میں 68.13فی صد، جوئیڈا میں 87.50فی صد، منڈگوڈ میں 77.42 فی صد،سداپور میں 92.93فی صد ، یلاپور میں 77.78فی صد اور منکی میں 81.63فی صد کاکردگی ہوئی ہے۔

کوئی حادثہ نہیں ہوا: ضلع میں انجکشن لگوانے کا کام بہت ہی شفافیت کے ساتھ انجام پارہاہے۔ انجکشن دینے سے کوئی حادثہ پیش نہیں آیا ہے۔ انجکشن بہترین ہے، کوئی سائڈ افکٹ بھی نہیں ہونا ثابت ہے۔ عوام سے اپیل ہےکہ وہ خود آگے آ کر انجکشن لگوانے کی ضلع ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر ہریش کمار نے عوام سے اپیل کی۔ ڈی سی نے بتایا کہ ہلیال میں عملےکو جب کووڈ انجکشن دیاگیا تو وہ تین منٹ تک وہ بیمار جیسے لگے ، پھراس کے بعد وہ روبہ صحت ہونےکی جانکاری دی۔

ایک نظر اس پر بھی

اُڈپی - کنداپور نیشنل ہائی وے پر حادثہ - بائک سوار ہلاک

اڈپی - کنداپور نیشنل ہائی وے پر پیش آئی  بائک اور ٹرک کی ٹکر میں  بائک سوار کی موت واقع ہوگئی ۔     مہلوک شخص کی شناخت ہیرور کے رہائشی  کرشنا گانیگا  کی حیثیت سے کی گئی ہے جو کہ اُڈپی میونسپالٹی میں الیکٹریشین کے طور پر ملازم تھا ۔

بھٹکل، ہوناور، کمٹہ میں سنیچر کے دن بجلی منقطع رہے گی

ہیسکام کی طرف سے جاری پریس ریلیز کے مطابق ہوناور، مرڈیشور اور کمٹہ سب اسٹیشنس کے علاوہ مرڈیشور- ہوناور اور کمٹہ - سرسی 110 کے وی لائن میں میں مرمت ، دیکھ بھال،جمپس کو تبدیل کرنے کا کام رہنے کی وجہ سے مورخہ 20 اپریل بروز سنیچر صبح 9 بجے سے دوپہر 2 بجے تک بھٹکل، ہوناور اور کمٹہ تعلقہ ...

اڈپی - چکمگلورو حلقے میں عمر رسیدہ افراد، معذورین نے اپنے گھر سے کی ووٹنگ

جسمانی طور پر معذوری اور عمر رسیدگی کی وجہ سے پولنگ اسٹیشن تک جا کر ووٹ ڈالنا ممکن نہ ہونے کی وجہ سے 1,407 معذورین اور 85 سال سے زیادہ عمر کے 4,512 افراد نے   کرنے کے بجائے اپنے گھر سے ہی ووٹنگ کی سہولت کا فائدہ اٹھایا ۔ 

بھٹکل میں کوآپریٹیو سوسائٹی سمیت دو مقامات پر چوری کی واردات

شہر کے رنگین کٹّے علاقے میں واقع ونائیک کو آپریٹیو سوسائٹی کے علاوہ دیہی پولیس تھانے کے حدود میں ایک دکان اور مرڈیشور بستی مکّی کے ایک سروس اسٹیشن میں سلسلہ وار چوری کی وارداتیں انجام دیتے ہوئے لاکھوں روپے نقدی لوٹی گئی ہے ۔