ڈپٹی کمشنر کا بھٹکل دورہ؛ کورونا پر قابو پانے ڈی سی نے مختلف سماج کے لیڈران سے کی گفتگو؛ پوچھا ، وائرس کو پھیلنے سے روکنے کے لئے مزید کیا اقدامات کئے جائیں ؟

Source: S.O. News Service | By I.G. Bhatkali | Published on 8th May 2021, 6:50 PM | ساحلی خبریں |

بھٹکل  8 مئی (ایس او نیوز)  کوویڈ کے بڑھتے معاملات اور شہروں کے اسپتالوں میں   بیڈ اور اکسیجن کی قلت  کو مدنظر رکھتے ہوئے  اُترکنڑا کے ڈپٹی کمشنر ملئے مگھیلن نے آج سنیچر کو  بھٹکل کا دورہ کیا اور مختلف  سماج او ر اداروں کے ذمہ داران سے ملاقات کرتے ہوئے اُن سے مشورے طلب کئے کہ  بھٹکل میں کوویڈ پر قابو پانے اور کورونا کو بھٹکل میں پھیلنے سے روکنے کے لئے مزید کس طرح کے اقدامات اُٹھانے کی ضرورت ہے۔ اس موقع پر مختلف ذمہ داران نے اپنی اپنی رائے ظاہر کی ۔

اخبارنویسوں سے گفتگو کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر مُلّئے مُگھیلن نے بتایا کہ   ریاستی حکومت کی طرف سے    لاک ڈاون کے تعلق سے ہدایات جاری کی گئی ہیں  اورتمام ضلع کے  کمشنروں کو  ہدایت دی گئی ہے کہ وہ اپنے اپنے ضلع کے  حالات کو دیکھتے ہوئے مزید  اقدامات کریں اور کورونا پر قابو پانے ہرممکن  کوشش کریں۔  انہوں نے بتایا کہ جو ہدایات ریاستی سرکار نے جاری کئے ہیں ، اُس میں مزید کیا قوانین  ہونے  چاہئے کہ جس کے ذریعے کووڈ کو پھیلنے سے روکا جاسکے،  انہوں نے بتایا کہ اس تعلق سے ہم  تمام تعلقہ جات کا دورہ کرتے ہوئے  ذمہ داران سے مشورے طلب کررہے ہیں جس کے بعد ہی  حتمی فیصلہ لے کر رہنما ہدایات جاری کئے جائیں گے اور ضلع میں کورونا کو پھیلنے سے روکنے ہر ممکن اقدامات اٹھائے جائیں گے ۔

ڈپٹی کمشنر نے بتایا کہ  سرکار نے لاک ڈاون نافذ کیا ہے، مگر اس کے باوجود بھٹکل میں اگر لوگ  کورونا سے بے خوف ہوکر گھومتے پھرتے ہیں اور آوارہ گردی کرتے ہیں تو اس میں  عوام کا ہی نقصان ہے،  وہ اگر بے ضرورت گھروں سے باہر نکلیں گے تو اپنے گھروالوں کو ہی مصیبت میں ڈالیں گے۔  حکومت کورونا پر قابو پانے کے لئے سنجیدہ ہے، مگر عوام کو خود سمجھنا چاہئے، ملک کے حالات پر نگاہ ڈٖالنی چاہئے کہ لوگ کس قدر تکلیف میں ہیں،  کیسے  یہ وائرس لوگوں کی زندگیاں چھین رہا ہے،  اگر عوام لاپرواہی برتیں گے  تو  اُن کا ہی نقصان ہوگا۔  عوام کو چاہئے کہ وہ حالات سے  باخبر رہتے ہوئے  خود  بھی اس وباء کی زد میں آنے سے بچیں ، اپنے گھروالوں کو بچائیں اور پورے سماج کو بچانے میں اہم کردار کریں۔

ملئے مگھیلن نے بتایا کہ بھٹکل کے اکثر لوگ علاج معالجہ کے لئے پڑوسی ضلع اُڈپی اور مینگلور اسپتالوں کا رُخ کرتے ہیں، ہماری اب اولین ترجیح اس بات پر ہونی چاہئے کہ کل اگر اُڈپی اور مینگلور کے اسپتالوں میں  بیڈ فُل ہوجائے تو کیا ہوگا ؟   پڑوسی ضلع کے  اسپتالوں میں دوسرے اضلاع کے لوگوں کو لینے سے انکار کیا گیا تو    لوگوں کے لئے   متبادل انتظام کیا ہے ؟  اس تعلق سے ہم  سنجیدگی سے  غور کررہے ہیں اور پیشگی اقدامات کے طور پر بھٹکل کے سرکاری اسپتال میں بیڈ بڑھانے سمیت دوسرے ممکنہ انتظامات پر غور کرتے ہوئے اقدامات کررہے ہیں۔

ملئے مگھیلن نے بتایا کہ فی الحال ضلع میں 6 ہزار لیٹر آکسیجن دستیاب ہے  ، ہم مختلف تعلقہ جات کا دورہ کرتے ہوئے اس بات کا حساب لگارہے ہیں کہ کس تعلقہ میں   کتنے آکسیجن کی ضرورت ہے، ہمیں   اُسی حساب سے آئندہ بھی آکسیجن کی سپلائی  کرنی ہے۔ پیشگی اقدامات کے طور پر ہم نے بھٹکل سمیت کمٹہ، سرسی، یلاپور ، انکولہ اور کاروار میں بھی  آکسیجن یونٹ قائم کرنے کا منصوبہ بنایا ہے تاکہ  کسی بھی طور پر  ضلع اُترکنڑا میں آکسیجن کی کمی  نہ ہونی پائے۔

انہوں نے عوام الناس سے درخواست کی کہ وہ  کورونا پر قابو پانے کے لئے   پہلے تو خود اپنی حفاظت کریں، دوسروں تک اس وائرس کو پھیلنے کا ذریعہ نہ بنیں، اپنے گھروالوں کی حفاظت کریں، اپنے علاقہ کی حفاظت کریں۔ ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے ڈی سی نے بتایا کہ شادیاں اور پروگرام بعد میں ہوسکتے ہیں, لیکن عوام کی جان بچانا زیادہ اہم ہے، لہٰذا  عوام سے یہی درخواست ہے کہ اگر وہ   لاک ڈاون کے چلتے پولس کو جھوٹ موٹ باتیں بناکر گھومیں گے  اور گھروں سے باہر نکلیں گے اور یہ سوچیں  گے کہ ہم نے اپنی چالاکی سے پولس کو بے وقوف بنایا تو یہ  اُن کے خود کے لئے نقصان دہ ہے، اس بات کو سمجھتے ہوئے ہماری عوام سے یہی درخواست ہے کہ آپ انتظامیہ کا ساتھ دیں، غیر ضروری طور پر گھروں سے باہر نہ نکلیں، سماجی فاصلہ رکھیں، بے حد ضروری ہو تو ہی باہر نکلیں۔ کوویڈ سے مقابلہ تمام لوگوں کو مل کر کرنا ہے اس کے لئے عوام کا تعاون ضروری ہے۔

ڈی سی اور ایس پی نے بعد میں سرکاری اسپتال کا بھی دورہ کیا اور ضروری جانکاری حاصل کی۔ اس سے قبل انہوں نے اسسٹنٹ کمشنر، ڈی وائی ایس پی، تحصیلدار، میونسپل اور جالی پٹن پنچایت کے چیف افسران سمیت دیگر افسران کے ساتھ میٹنگ کرتے ہوئے بھٹکل کے تمام حالات کی جانکاری لی تھی۔

ایک نظر اس پر بھی

منڈگوڈ میں ڈاکٹر انجلی نمبالکر  نے کہا : وزیر اعظم صرف من کی بات کرتے ہیں اور جن کی بات بھول جاتے ہیں  

لوک سبھا کے لئے کانگریسی امیدوار ڈاکٹر انجلی نمبالکر نے منڈگوڈ کے ملگی نامی علاقے میں انتخابی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ دس برسوں میں وزیر اعظم نریندرا مودی نے صرف من کی بات کی ہے اور انہیں کبھی جن کی بات یاد نہیں آئی ۔

اُتر کنڑا میں چڑھ رہا ہے سیاسی پارہ - پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندر مودی اور کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدا رامیا کریں گے ضلع کا دورہ

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلے کے لئے اُتر کنڑا میں سیاسی پارہ پوری قوت سے اوپر کی طرف بڑھ رہا ہے کیونکہ اپنے اپنے امیدواروں کے پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندرا مودی اور وزیر اعلیٰ سدا رامیا کے دورے طے ہوئے ہیں ۔

اُتر کنڑا میں آج سے 30 اپریل تک چلے گی عمر رسیدہ، معذور افراد کے لئے گھر سے ووٹ دینے کی سہولت

ضلع ڈپٹی کمشنر گنگو بائی مانکر کی طرف سے جاری کیے گئے بیان کے مطابق الیکشن کمیشن کی طرف سے معذورین اور 85 سال سے زائد عمر والوں کے لئے گھر سے ووٹ دینے کی جو سہولت فراہم کی گئی ہے، اتر کنڑا میں آج سے اس کی آغاز ہو گیا ہے اور 30 اپریل تک یہ کارروائی چلے گی ۔

انجمن گرلز کے ساتھ انجمن بوائز کی سکینڈ پی یو میں شاندار کامیابی پر جدہ جماعت نے کی ستائش؛ دونوں پرنسپالوں کوفی کس پچاس ہزار روپئے انعام

انجمن گرلز پی یو کالج کے ساتھ ساتھ انجمن بوائز پی یو کالج کے سکینڈ پی یو سی میں قریب97  فیصد نتائج آنے پربھٹکل کمیونٹی جدہ نے دونوں کالجوں کے پرنسپال اور اساتذہ کی نہ صرف ستائش اور تہنیت کرتے ہوئے سپاس نامہ پیش کیا، بلکہ ہمت افزئی کے طور پر دونوں کالجوں کے پرنسپالوں کو فی کس ...