کووڈ کی دوسری لہر پر قابو پانے بی بی ایم پی کے احتیاطی اقدامات ، بنگلورو پہنچنے والے بین الاقوامی مسافروں کا آرٹی پی سی ٹسٹ لازمی: منجوناتھ پرساد

Source: S.O. News Service | Published on 31st March 2021, 11:38 AM | ریاستی خبریں |

بنگلورو، 31؍مارچ(ایس او  نیوز) بنگلورو  میں کورونا وائرس کے معا ملات میں اضافہ کے پیش نظر بروہت بنگلور مہانگر پا لیکے(بی بی ایم پی) نے احتیاطی اقدامات کر تے ہو ئے ہوئے ہوائی جہازوں کے ذریعہ شہر پہنچنے والے ہر ایک بین الا قوامی مسافر کا آر ٹی پی سی آر ٹسٹ لاز می قرار دیا ہے۔بس اسٹاند،مارکیٹ،مالس،شادی تقریبات،سنیما گھروں سمیت عوامی مقا مات پر کووڈ۔ معا ملات زیادہ نظر آرہے ہیں اس کا پتہ لگا کر ان علاقوں میں زیادہ سے زیادہ کووڈ۔ ٹسٹ کرنے اور سواب کے نمونوں کی جانچ کے لئے دن میں دو مرتبہ لیاب روانہ کر نے کے لئے بی بی ایم پی ہدایت جاری کی ہے۔

بی بی ایم پی صدر دفتر میں ورچیول اجلاس میں ان ہدایات کو جاری کر تے ہو ئے بی بی ایم پی کمشنر منجوناتھ پرساد نے کہا کہ کووڈ۔ ٹسٹ میں نگیٹیو رپورٹ رکھنے والے ہوائی جہاز کے مسافروں کو ہی ہوائی جہاز سے اتر نے کی اجازت دینے کی ہدایت دی گئی ہے۔انہوں نے کہا کہ نگیٹیو رپورٹ کے ساتھ شہر پہنچنے والے مسافروں کی فہرست حاصل کر کے ساتھویں دن لاز می طور پر ان کاآر ٹی پی سی آر ٹسٹ کیا جا ئے۔اجلاس کے دوران کمشنر نے افسران کو ہدایت دی کہ بیرونی ریاستوں سے شہر پہنچنے والے افراد کا بھی لاز می طور پر ٹسٹ کیا جا ئے۔شہر پرائمری ہیلتھ سنٹرز،فیور کلینک،موبائل ٹسٹنگ سنٹر سمیت دیگر اسپتالوں میں سواب لیتے وقت ٹھیک طرح سے تفصیلات حاصل نہیں کئے جا رہے ہیں،جس سے کورونا وائرس کی تصدیق ہو نے والے افراد سے رابطہ میں کافی دشواریاں محسوس ہورہی ہیں،اسلئے موبائل نمبر،گھر کا مکمل پتہ اور پن کوڈ نمبر لاز می طور پر حاصل کر نے لئے منجوناتھ پر ساد نے افسران کو ہدایت دی۔

انہوں نے کہا کہ کسی بھی شخص کو کووڈ۔ کی علامت کا پتہ لگنے پر بوتھ سطح کے افسران فوری پرائمری اور سکینڈری رابطہ کاروں کا فہرست تیار کر کے فوری محکمہ محصو لات کے افسران تک پہنچا ئیں۔انہوں نے کہا کہ پرائمری ہیلتھ سنٹرز کو اطلاع دے کر تصدیق شدہ افرا د کے رابطہ کاروں کا ٹسٹ کریں۔پر ساد نے افسران کو تا کید کی کہ علامت رکھنے والے افراد اگر میڈیکل اسٹورس میں دوائی حاصل کئے ہوں تو ان کا پتہ لگا کر ان کا ٹسٹ کیا جائے۔انہوں نے بتا یا کہ کووڈ۔ کی علامت کے افراد،آئی اے آئی،پرائمری اور سکینڈری رابطہ کاروں،بین الاقوامی مسافروں اور بیرونی ریاستوں سے شہر پہنچنے والے افراد کا ہی ٹسٹ کیا جا ئے،جن افراد کو علامت نہ ہو ایسے افراد کے ٹسٹ کے لئے بلاوجہ کٹ کا ہر گز استعمال نہ کر نے افسران کو تا کید کی۔

منجوناتھ پر ساد نے بتا یا کہ یکم اپریل سے45سال سے زیادہ عمر کے افراد کو بھی کووڈ۔ شیلڈ ڈوس دیا جائے،انہوں نے بتا یا کہ ویکسین کی کو ئی قلت نہیں ہے،جن علاقوں میں معا مات میں اضافہ ہو رہا ہے وہاں زیادہ سے زیادہ ویکسین دیا جائے۔انہوں نے افسران سے کہا کہ سرکاری اسپتالوں میں ویکسین مفت دئے جانے کے متعلق عوام میں جانکاری فراہم کریں۔انہوں نے میڈیکل افسران کو ہدایت دی کہ وہ اپنے حدود کے ہیلتھ سنٹرز کا دورہ کر تے ہو ئے حالات کا جائزہ لیتے رہیں،اور اپنی ذمہ داری کو بخوبی انجام دیں،انہوں نے بتا یا کہ ٹھیک طرح سے اپنی ذمہ داری ادا نہ کر نیوالے میڈیکل افسران کو ملاز مت سے معطل کیا جا رہا ہے۔

منجوناتھ پر اساد نے بی بی ایم پی زونس کے جوائنٹ کمشنرز کو سخت تا کید کی کہ وہ کووڈ۔19ضوابط کی خلاف ورزی کر نے والے افراد کے خلاف فوری کارروائی کر یں،جن مقا مات پر عوامی کی بھیڑ نظر آئے وہاں بی بی ایم پی کے مارشلز کو روانہ کر کے جرمانہ عائد کریں،اس کے علاوہ کووڈ۔کے متعلق عوام میں بیداری پیدا کریں۔اجلاس میں اسپیشل کمشنر (صحت) راجیندرا چولن،شعبہ صحت کے افسران،میڈیکل افسران سمیت دیگر افسران حاضر رہے۔

ایک نظر اس پر بھی

بی جے پی کانگریس ایم ایل اے کو رقم کی پیشکش کر رہی ہے: وزیر اعلیٰ سدارامیا

کرناٹک کے وزیر اعلی سدارامیا نے بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے لیڈروں پر الزام لگایا ہے کہ وہ کانگریس کے ممبران اسمبلی کو اپنی حکومت کے قیام کے بعد رقم کی پیشکش کر کے اپنی طرف راغب کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

آئین میں کوئی تبدیلی نہیں ہوگی: سابق وزیر اعظم دیوے گوڑا

جنتا دل (ایس) (جے ڈی ایس) کے سربراہ اور سابق وزیر اعظم ایچ ڈی دیوے گوڑا نے منگل کو واضح کیا کہ وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا ہے کہ بھلے ہی بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کو لوک سبھا الیکشن 2024میں 400 سیٹیں مل جائیں آئین میں کوئی ترمیم نہیں ہو گی۔

بی جے پی نے کانگریس ایم ایل اے کو 50 کروڑ روپے کی پیشکش کی؛ سدارامیا کا الزام

کرناٹک کے وزیر اعلی سدارامیا نے ہفتہ کو بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) پر الزام لگایا کہ وہ کانگریس کے اراکین اسمبلی کو وفاداری تبدیل کرنے کے لیے 50 کروڑ روپے کی پیشکش کرکے 'آپریشن لوٹس' کے ذریعے انکی حکومت کو غیر مستحکم کرنے کی کوششوں میں ملوث ہے۔