کورونا کی بڑھتی وجہ انتخابات، تہوار، ڈبل میوٹینٹ؛ ایمس کے ڈائریکٹر ڈاکٹر رندیپ گلیریا کا بیان

Source: S.O. News Service | Published on 18th April 2021, 1:15 PM | ملکی خبریں |

نئی دہلی، 18؍اپریل (ایس او نیوز؍ایجنسی)ملک میں کورونا کیسوں میں زبردست اضافہ دیکھنے میں آرہا ہے۔ وبا کی دوسری لہر اتنی خطرناک ہے کہ مریضوں کے خدمت گار، ڈاکٹر اور پیرامیڈیکل عملہ بھی انفیکشن کے شکار ہو ر ہے ہیں۔

ادھر دہلی میں واقع ایمس کے ڈائریکٹر ڈاکٹر رندیپ گلیریا نے کہا کہ کئی ساری وجوہات کے باعث کورونا کیس بڑھ رہے ہیں، لیکن اس کے دو اہم عوامل ہیں۔ گلیریا نے کہاکہ جب جنوری اور فروری میں ویکسی نیشن شروع ہوئی اور کیسوں میں کمی واقع ہوئی،تو لوگوں نے کووڈ پروٹوکول پر عمل کرنا چھوڑ دیا۔آج یہ ڈبل میوٹینٹ وائرس تیزی سے پھیل رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ا س کے طبی نظام پر بھی واضح اثرات دیکھ رہے ہیں۔ ہمیں کیسوں کی بڑھتی ہوئی تعداد کے مد نظر اپنے اسپتال کے بیڈ اور دیگر وسائل میں اضافے کرنے ہوں گے۔ ہمیں کووڈ کیسوں کے گراف کو نیچے لانا ہے۔

انہوں نے کہا کہ یہ ایک ایسا وقت ہے جب ہمارے ملک میں کئی ساری مذہبی سرگرمیاں ہورہی ہیں، اور انتخابات بھی ہو رہے ہیں۔ ہمیں یہ سمجھنا چاہئے کہ زندگی اہم ہے۔ ہم ان مذہبی سرگرمیوں کو پابندی اور ضابطہ کے ساتھ کرسکتے ہیں، تاکہ مذہبی جذبات مجروح نہ ہوں اورکورونا ضابطہ پر بھی عمل کیا جاسکے۔دہلی میں ہمارے ہاں اس کے بڑھتے ہوئے کیس 6-7 ماہ قبل کی نسبت زیادہ ہیں۔

ایک نظر اس پر بھی

مدھیہ پردیش اور مرکز کی بی جے پی حکومت خاتون، نوجوان اور کسان مخالف: جیتو پٹواری

 مدھیہ پردیش میں لوک سبھا انتخابات کی مہم زور پکڑ رہی ہے۔ کانگریس قائدین کی موجودگی میں شہڈول پارلیمانی حلقہ کے امیدوار پھندے لال مارکو اور منڈلا کے امیدوار اومکار سنگھ مرکام نے اپنے کاغذات نامزدگی داخل کئے۔ اس موقع پر کانگریس لیڈروں نے کہا کہ ریاستی اور مرکزی حکومتیں ...

عدلیہ کی سالمیت کو خطرہ قرار دیتے ہوئے 600 وکلا کا چیف جسٹس آف انڈیا کو مکتوب

عدالتی سالمیت کے خطرے کے حوالے سے ہندوستان بھر کے ۶۰۰؍ وکلاء جن میں ایڈوکیٹ ہریش سالوے اور بار کونسل آف انڈیا کے چیئرمین منن کمار شامل ہیں نے چیف جسٹس آف انڈیا ڈی وائی چندرچڈ کو مکتوب لکھا ہے۔ وکلاء نے ’’مفاد پرست گروہ‘‘ کی مذمت کی ہے جو عدالتی عمل میں ہیرا پھیری، عدالتی ...

ملک کی وزیر خزانہ نرملا سیتارمن کے پاس الیکشن لڑنے کے لیے پیسے نہیں!

ملک کے خزانے کا حساب و کتاب رکھنے والی وزیر خزانہ نرملا سیتارمن کے پاس الیکشن لڑنے کے لیے پیسے نہیں ہیں۔ یہ انکشاف انہوں نے خود ہی کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پارٹی صدر جے پی نڈا نے مجھ سے لوک سبھا الیکشن لڑنے کے بارے میں پوچھا تھا مگر انہوں نے انکار کر دیا کیونکہ ان کے پاس الیکشن ...

مہوا موئترا نے ای ڈی کے سمن کو کیا نظر انداز، کرشنا نگر میں چلائیں گی انتخابی مہم

 ترنمول کانگریس (ٹی ایم سی) لیڈر مہوا موئترا نے انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) کے سمن کو نظر انداز کرتے ہوئے کہا کہ وہ آج کرشنا نگر لوک سبھا حلقہ میں انتخابی مہم چلائیں گی۔ انہیں دہلی میں ای ڈی کے دفتر میں پوچھ گچھ کے لیے حاضر ہونے کو کہا گیا تھا۔

دہلی میں شدید گرمی، درجہ حرارت 37 ڈگری سیلسیس تک پہنچا

 دہلی اور اس کے آس پاس کے علاقوں میں درجہ حرارت میں اضافہ درج کیا جانے لگا ہے اور مارچ میں ہی گرمی نے اپنا زور دکھانا شروع کر دیا ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق بدھ کو قومی راجدھانی میں رواں سال کا گرم ترین دن ریکارڈ کیا گیا۔ دریں اثنا، زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 37 ڈگری سیلسیس تک پہنچ ...