کووڈ-19 پازیٹیو مسلمان دہشت گرد ہیں، انھیں مار دینا چاہئے

Source: S.O. News Service | Published on 2nd June 2020, 12:14 PM | ملکی خبریں |

لکھنؤ،2؍جون(ایس او نیوز؍ایجنسی) کانپور واقع جی ایس وی ایم میڈیکل کالج کی پرنسپل ڈاکٹر آرتی لال چندانی کا ایک متنازعہ ویڈیو سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہو رہا ہے جس میں وہ مسلمانوں اور تبلیغی جماعت اراکین کے لیے نازیبا کلمات ادا کر رہی ہیں۔ اس ویڈیو میں ڈاکٹر آرتی لال چندانی نہ صرف تبلیغی جماعت والوں کو دہشت گرد ٹھہرا رہی ہیں، بلکہ انھیں مار ڈالنے جیسی باتیں بھی کہتی ہوئی نظر آ رہی ہیں۔

وائرل ویڈیو میں ڈاکٹر آرتی مشورہ دیتی ہوئی نظر آ رہی ہیں کہ کورونا انفیکشن میں مبتلا جماعتیوں کو جیل میں بند کر دیا جانا چاہیے اور میں وزیر صحت ڈاکٹر ہرش وردھن سے بات کروں گی کہ ان مسلمانوں (تبلیغی جماعت اراکین) کو جنگل میں ڈال دیا جانا چاہیے۔ تبلیغی جماعت اراکین پر انھوں نے قصداً کورونا انفیکشن پھیلانے کا الزام بھی ویڈیو میں عائد کیا۔ ڈاکٹر آرتی نے ساتھ ہی ان لیڈروں کو بھی تنقید کا نشانہ بنایا جو تبلیغی جماعت اراکین کی حمایت میں کھڑے ہیں۔ انھوں نے کہا کہ سیاسی فائدہ اٹھانے کے لیے ہی لوگ مرکز کے لوگوں کو اسپتال میں داخل کرا رہے ہیں۔

ویڈیو میں مسلمانوں اور تبلیغی جماعت اراکین کے خلاف ڈاکٹر آرتی انتہائی نازیبا اور غیر آئینی باتیں کہتی ہوئی نظر آ رہی ہیں، حالانکہ جب ان سے اس ویڈیو کے بارے میں سوال کیا گیا تو انھوں نے کہا کہ کسی نے پھنسانے کے لیے ویڈیو کے ساتھ چھیڑ چھاڑ کی ہے۔ بتایا جاتا ہے کہ یہ ویڈیو کافی پرانا ہے لیکن اب اچانک وائرل ہو جانے کی وجہ سے ڈاکٹر آرتی کے لیے پریشانیاں کھڑی ہو گئی ہیں۔

ایک نظر اس پر بھی

مدھیہ پردیش اور مرکز کی بی جے پی حکومت خاتون، نوجوان اور کسان مخالف: جیتو پٹواری

 مدھیہ پردیش میں لوک سبھا انتخابات کی مہم زور پکڑ رہی ہے۔ کانگریس قائدین کی موجودگی میں شہڈول پارلیمانی حلقہ کے امیدوار پھندے لال مارکو اور منڈلا کے امیدوار اومکار سنگھ مرکام نے اپنے کاغذات نامزدگی داخل کئے۔ اس موقع پر کانگریس لیڈروں نے کہا کہ ریاستی اور مرکزی حکومتیں ...

عدلیہ کی سالمیت کو خطرہ قرار دیتے ہوئے 600 وکلا کا چیف جسٹس آف انڈیا کو مکتوب

عدالتی سالمیت کے خطرے کے حوالے سے ہندوستان بھر کے ۶۰۰؍ وکلاء جن میں ایڈوکیٹ ہریش سالوے اور بار کونسل آف انڈیا کے چیئرمین منن کمار شامل ہیں نے چیف جسٹس آف انڈیا ڈی وائی چندرچڈ کو مکتوب لکھا ہے۔ وکلاء نے ’’مفاد پرست گروہ‘‘ کی مذمت کی ہے جو عدالتی عمل میں ہیرا پھیری، عدالتی ...

ملک کی وزیر خزانہ نرملا سیتارمن کے پاس الیکشن لڑنے کے لیے پیسے نہیں!

ملک کے خزانے کا حساب و کتاب رکھنے والی وزیر خزانہ نرملا سیتارمن کے پاس الیکشن لڑنے کے لیے پیسے نہیں ہیں۔ یہ انکشاف انہوں نے خود ہی کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پارٹی صدر جے پی نڈا نے مجھ سے لوک سبھا الیکشن لڑنے کے بارے میں پوچھا تھا مگر انہوں نے انکار کر دیا کیونکہ ان کے پاس الیکشن ...

مہوا موئترا نے ای ڈی کے سمن کو کیا نظر انداز، کرشنا نگر میں چلائیں گی انتخابی مہم

 ترنمول کانگریس (ٹی ایم سی) لیڈر مہوا موئترا نے انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) کے سمن کو نظر انداز کرتے ہوئے کہا کہ وہ آج کرشنا نگر لوک سبھا حلقہ میں انتخابی مہم چلائیں گی۔ انہیں دہلی میں ای ڈی کے دفتر میں پوچھ گچھ کے لیے حاضر ہونے کو کہا گیا تھا۔

دہلی میں شدید گرمی، درجہ حرارت 37 ڈگری سیلسیس تک پہنچا

 دہلی اور اس کے آس پاس کے علاقوں میں درجہ حرارت میں اضافہ درج کیا جانے لگا ہے اور مارچ میں ہی گرمی نے اپنا زور دکھانا شروع کر دیا ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق بدھ کو قومی راجدھانی میں رواں سال کا گرم ترین دن ریکارڈ کیا گیا۔ دریں اثنا، زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 37 ڈگری سیلسیس تک پہنچ ...