بنگلورو: کووڈ مریض کی نعش دینے کےلئے اسپتال نے کیا 5.70 لاکھ روپے کا مطالبہ۔ رشتے داروں نے لاش لینے سے ہی کیاانکار

Source: S.O. News Service | By I.G. Bhatkali | Published on 25th September 2020, 7:46 PM | ریاستی خبریں |

بنگلورو 25؍ستمبر (ایس او نیوز) بنگلورو کے ایک اسپتال میں کووڈ مریض کے فوت ہوجانے کے بعد اسپتال نے گھر والوں کو لاش سونپنے کے لئے 5.70 لاکھ روپے علاج کا بل ادا کرنے کا تقاضہ کیا۔گھر والوں نے  2 لاکھ روپے ادا کرنے کی بات کہی تو اسپتال نے لاش دینے سے انکار کیا۔ اس پر مشتعل ہوکر مرنے والے مریض کے گھر والے لاش کو اسپتال میں ہی چھوڑ کر چلتے بنے ۔

 بتایا جاتا ہے کہ ہاسن ضلع کا رہنے والا سوامی (67سال) تقریباً 20برس پہلے بنگلورو چلا گیا تھا۔ کچھ سال قبل اس نےاپنی بیوی کو طلاق دی تھی۔ اس کے بعد اس نے گھر والوں کے ساتھ بھی تعلقات نہیں رکھے تھے  اور بنگلورو  کے شری نگر میں تنہا زندگی گزاررہاتھا۔ جولائی میں اس کے پاؤں میں درد کی شکایت ہونے پر بنگلورو کے ایک معروف اسپتال میں اس کو داخل کیا گیا تھا۔ طبی معائنے کے دوران اس کو کورونا بیماری لاحق ہونے کی تصدیق ہوگئی۔ اور اس کا علاج چلتا رہا ۔ مگر  11ستمبر کو اس کی موت واقع ہوگئی۔ اس کے گھر والے جب لاش لینے کے لئے پہنچے تو اسپتال میں بھاری بل چکانے کا مطالبہ کیا۔ گھروالوں کی طرف سے 2لاکھ روپے اداکرنے کی پیش کش ٹھکرانے پر انہوں نے اسپتال میں لاش چھوڑ دی اور اپنے گھر پہنچ کر لاش کی غیر موجود گی میں ہی مرنے کے بعد کیے جانے والے تمام رسوم انجام دے ڈالے۔

اب معلوم ہوا ہے  کہ اسپتال کی انتظامیہ عجیب الجھن میں پڑ گئی ہے ، اور گھر والوں سے بل اداکیے بغیر ہی لاش لےجانے کی بات کہنے پر مجبور ہوگئی ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

کانگریس کرناٹک میں لوک سبھا کی 20 سیٹں جیتے گی، وزیر اعلیٰ سدارامیا دعویٰ

کرناٹک کے وزیر اعلیٰ  سدارامیا نے دعویٰ کیا ہے کہ اس لوک سبھا انتخابات میں کانگریس کرناٹک کی 28 میں سے 20 سیٹوں پر کامیابی کا پرچم لہرائے گی۔ میڈیا کے نمائندوں سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کانگریس کے تئیں رائے دہندگان کا ردعمل اب تک بہت مثبت رہا ہے۔

بی جے پی کرناٹک حکومت کو دھمکی دے رہی، نائب وزیر اعلیٰ ڈی کے شیوکمار کا سنگین الزام

کرناٹک کے نائب وزیر اعلیٰ ڈی کے شیوکمار نے بی جے پی پر سنگین الزام عائد کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ ریاستی حکومت کو دھمکی دے رہی ہے اور لوگوں میں یہ پیغام پہنچانے کی کوشش کر رہی ہے کہ خراب نظم و نسق کی وجہ سے اب ریاست کی کمان گورنر کے حوالے کر دی جائے گی۔

بی جے پی کانگریس ایم ایل اے کو رقم کی پیشکش کر رہی ہے: وزیر اعلیٰ سدارامیا

کرناٹک کے وزیر اعلی سدارامیا نے بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے لیڈروں پر الزام لگایا ہے کہ وہ کانگریس کے ممبران اسمبلی کو اپنی حکومت کے قیام کے بعد رقم کی پیشکش کر کے اپنی طرف راغب کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔