کرونا وبا کی دردناک کہانی: والدین کو کھونے والے یتیموں کی زندگی کی راہ کیا ہوگی ؟

Source: S.O. News Service | Published on 3rd May 2021, 4:56 PM | ملکی خبریں |

نئی دہلی ،3؍مئی (ایس او نیوز؍ایجنسی) ایک 14 سالہ بچہ اپنے والدین کی لاش کے پاس اپنے گھر میں گھنٹوں بیٹھا رہا۔ بچے کے والدین کرونا وبا کی نذر ہوگئے ، شمالی دہلی میں واقع اپنے گھر میں رہنے والے اس بچے کو کسی رشتے دار کے گھر جانے میں ہمت کرنی پڑی۔ ایک این جی او میں کام کرنے والے ایک کارکن نے بتایا کہ یہ بچہ کئی منٹ خاموش رہا اور بمشکل کچھ بھی بول سکا۔ لڑکے کی والدہ کی عمر 35 سے 40 سال کے درمیان رہی ہوگی، سب سے پہلے والدہ میں کرونا کی علامت نظر آئی ،پھر اس کے 41 سالہ والدبھی کرونا کی زد میں آگئے ۔

ایک ڈاکٹر نے کچھ دوائیں لکھ کر دیں، دیگر اہل خانہ آکسیجن سلنڈر حاصل کرنے میں کامیاب ہوگئے ،لیکن بدقسمتی یہ کہہ لیں کہ اس بچہ کے والدین گھر میں ہی بیماری کے شکار ہوکر دم توڑ گئے۔اس جوڑے کی طرح کورونا کی اس دوسری لہر میں کتنے افرادکی موت ہوگئی اور ہندوستانی طبی نظام بے بسی کے عالم میں دیکھتا رہا، لیکن کچھ کرنے سے قاصر تھا۔ اس عمر کے کئی سارے بچے ایسے ہیں ،جن کے والدین کی موت کورونا وائرس کے باعث ہوئی۔

دہلی حقوق اطفال کمیشن

ڈی سی پی سی آر کی چیئرپرسن انوراگ کنڈو نے کہا کہ انہیں بہت سی ایسی اطلاع ملی ہیں ، جن میںبچے تنہا چھوڑدیئے گئے،کیونکہ ان کے والدین اسپتال میں داخل تھے، یا بچہ اپنا پوراہی خاندان کھو چکا ہے ۔ کنڈو نے بتایا کہ حالت یہ ہے کہ کئی بار ان کو کھانا دینے والا کوئی نہیں ہے۔ ایک ڈی سی پی سی آر رضاکار نے بتایا کہ ہماری این جی او نے 14 سال کے لڑکے کے رشتہ دار سے رابطہ کیا ہے، ہم ایسے بچوں کو بہتر گھر کی تلاش میںرابطہ قائم کرنے میں مدد کریں گے۔

تاہم رشتہ دار نے کسی بھی ادارہ کی مدد لینے سے انکار کردیا ہے ۔کنڈو نے بتایا کہ کم از کم دو معاملہ میں بچوں کو ان کی حالت پر چھوڑدیا گیا ہے ، ہم انہیں دہلی کے ایک پناہ گاہ منتقل کر چکے ہیں ، یہاں تک کہ ہم ان کے لئے ایسی فیملی تلاش کررہے ہیں، جو ان کی دیکھ بھال کرسکیں اور انھیں بہتر مستقبل دے سکیں ۔کنڈو نے کہا کہ لوگ ہمیشہ ایسے بچوں کو قبول کرنے کے لئے تیار رہتے ہیں۔

ایک نظر اس پر بھی

منیش سسودیا کی عدالتی تحویل میں 26 اپریل تک کی توسیع

دہلی کی ایک عدالت نے جمعرات کو شراب پالیسی کے مبینہ گھوٹالہ سے متعلق منی لانڈرنگ معاملہ میں عآپ کے لیڈر اور سابق نائب وزیر اعلیٰ منیش سسودیا کی عدالت تحویل میں 26 اپریل تک توسیع کر دی۔ سسودیا کو عدالتی تحویل ختم ہونے پر راؤز ایوینیو کورٹ میں جج کاویری باویجا کے روبرو پیش کیا ...

وزیراعظم کا مقصد ریزرویشن ختم کرنا ہے: پرینکا گاندھی

کانگریس جنرل سیکریٹری پرینکا گاندھی واڈرا نے یہاں پارٹی کے امیدوار عمران مسعود کے حق میں بدھ کو انتخابی روڈ شوکرتے ہوئے بی جے پی کو جم کر نشانہ بنایا۔ بی جے پی کو ہدف تنقید بناتے ہوئے انہوں نے بدھ کو کہا کہ آئین تبدیل کرنے کی بات کرنے والے حقیقت میں ریزرویشن ختم کرنا چاہتے ...

مودی ہمیشہ ای وی ایم کے ذریعہ کامیاب ہوتے ہیں،تلنگانہ وزیر اعلیٰ ریونت ریڈی کا سنسنی خیز تبصرہ

تلنگانہ کے وزیراعلیٰ  ریونت ریڈی نے سنسنی خیز تبصرہ کرتے ہوئے کہا  ہے کہ ہر مرتبہ مودی الیکٹرانک ووٹنگ مشینوں( ای وی ایمس )کے ذریعہ انتخابات میں کامیابی حاصل کرتے ہیں اور جب تک ای وی ایم کےذریعے انتخابات  کا سلسلہ بند نہیں کیا جائے گا،  بی جے پی نہیں ہار سکتی۔

لوک سبھا انتخابات کے چوتھے مرحلہ کے لئے گزٹ نوٹیفکیشن جاری

الیکشن کمیشن نے لوک سبھا انتخابات 2024 کے چوتھے مرحلہ کے لئے گزٹ نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ کمیشن کے مطابق انتخابات کے چوتھے مرحلہ میں 10 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی 96 پارلیمانی سیٹوں پر انتخابات ہوں گے۔ اس مرحلہ کی تمام 96 سیٹوں پر 13 مئی کو ووٹنگ ہوگی۔ نوٹیفکیشن جاری ...

ملک کے مختلف حصوں میں جھلسا دینے والی گرمی، گزشتہ برس کے مقابلے اس سال گرمی زیادہ

   ملک کے مختلف حصوں میں گرمی کی شدت میں روزبروزاضافہ ہوتاجارہا ہے۔ بدھ کوملک کے مختلف حصوں میں شدید گرمی رہی ۔ اس دوران قومی محکمہ موسمیات کا کہنا  تھا کہ ملک کے کچھ حصوںمیں ایک ہفتے تک گرم لہریں چلیں گی ۔  بدھ کو د ن بھر ملک کی مختلف ریاستوں میں شدید گرم  لہر چلتی رہی  جبکہ ...