ادھو ٹھاکرے مہاراشٹرا میں 8 دن کا لاک ڈاؤن چاہتے ہیں ، کوویڈ ٹاسک فورس نے 2 ہفتوں کی سفارش کی

Source: S.O. News Service | Published on 12th April 2021, 7:06 AM | ملکی خبریں |

ممبئی،12؍اپریل (ایس او نیوز؍ایجنسی) مہاراشٹرا میں کورونا وائرس کی بے قابو صورتحال کے درمیان اتوار کی شام کورونا ٹاسک فورس کے ساتھ ریاستی وزیر اعلیٰ ادھو ٹھاکرے کی میٹنگ ہوئی، وزیر اعلیٰ کورونا کے عدم پھیلاؤ اور اس پر نکیل ڈالنے کیلئے 8 دن کے لاک ڈاؤن کے حق میں نظر آئے-دوسری جانب کووڈ ٹاسک فورس کے کئی ارکان نے کہا کہ کورونا چین توڑنے کیلئے 14 دن کے سخت لاک ڈاؤن کی ضرورت ہے-

اس صورتحال میں اس میٹنگ کے دوران دو طرح کی آراء سامنے آئی ہیں -اس میٹنگ کے اختتام کے بعد ادھوو ٹھاکرے نے ریاستی وزیر صحت راجیش توپے سے تفصیلی گفتگو کی-اس کے بعد راجیش توپے نے کہا کہ پیر کی صبح 11 بجے ایک بار پھر ملاقات ہوگی،یہ ملاقات وزیر اعلیٰ ادھو ٹھاکرے اور ریاست کے نائب وزیر اعلیٰ اجیت پوار کے مابین ہوگی-یہاں کووڈ ٹاسک فورس سے ملاقات کے دوران ماہرین نے وزیر اعلیٰ ادھو ٹھاکرے سے بیڈکی تعداد، آکسیجن کی دستیابی میں قلت، اور وینٹی لیٹر سے متعلق تشویش کا اظہار کیا -

ڈاکٹر نے طبی نظام پر پڑ رہے دباؤ کم کرنے کی خواہش کا اظہار کیا ہے-ریم ڈی وسی کی دستیابی کے موضوع کو بھی نمایاں طور پر اجاگر کیا -اس سے قبل مہاراشٹر میں نائٹ کرفیو اور اختتام ہفتہ میں لاک ڈاؤن کے بعد وزیر اعلیٰ ادھو ٹھاکرے نے اشارہ کیا کہ ریاستی حکومت انفکشن کاچین توڑنے کیلئے 12/ اپریل سے 15 دن کا لاک ڈاؤن نافذ کرسکتی ہے-

حکمراں مہاوکاس اگھاڑ ی اور بھارتیہ جنتا پارٹی کے نمائندوں کی میٹنگ میں ریاستی حکومت نے تمام فریقوں سے تعاون طلب کیا- سابق وزیر اعلیٰ اور اپوزیشن لیڈر دیویندر فڑنویس سمیت موجود ہر شخص نے حمایت کا یقین دلایا- اپوزیشن لیڈر فڑنویس نے حکومت سے مطالبہ کیا تھا کہ لاک ڈاؤن کے دوران ملازمت میں کمی اور لوگوں کے روزگار کے مسائل کے حل کیلئے ایک مؤثر منصوبہ تیار کیا جائے-

انہوں نے کہا کہ اپوزیشن جماعت کی حیثیت سے ہم حکومت کو اپنا تعاون دینے اور لاک ڈاؤن سے متاثر تمام فریق تک پہنچنے کیلئے تیار ہیں - لیکن اس کے ساتھ ہی ہمیں چیلنجوں سے نمٹنے کیلئے کچھ آپشنز بھی دینا ہوں گے- حکومت نے مہاراشٹر کے تمام اضلاع میں کورونا کی روک تھام کیلئے اختتام ہفتہ میں لاک ڈاؤن نافذ کردیا ہے-

لاک ڈاؤن کو اب تک حوصلہ افزا نتیجہ ملا ہے، اور ریاست کے بیشتر علاقے ممبئی، پونہ، اورنگ آباد اور ناگپور میں سڑکیں اور بازار سنسان نظر آئے، تاہم دارالحکومت ممبئی کے کچھ بازاروں سمیت ریاست کے کچھ مقامات پر لوگوں کوہجوم اور کورونا ضابطہ شکنی میں پایا گیا-

ایک نظر اس پر بھی

48 مرتبہ گھر کا کھانا آیا، صرف 3مرتبہ آم بھیجا گیا، کیجریوال کی عرضی پر عدالت نے فیصلہ محفوظ رکھا

  شراب پالیسی سے متعلق منی لانڈرنگ معاملہ میں جیل میں قید وزیر اعلیٰ اروند کیجریوال کے جیل کے اندر انسولین دینے کے مطالبہ پر سپریم کورٹ کی جانب سے جمعہ کو سماعت کی گئی۔ عدالت نے کیجریوال کی عرضی پر فیصلہ پیر تک محفوظ رکھ لیا۔

پرچیوں پر نتن گڈکری کی تصویر، پولنگ بوتھ پر ہنگامہ، مہاراشٹر کی 5 لوک سبھا سیٹوں پر ووٹ ڈالے گئے، ابتدائی رپورٹ کے مطابق54فیصد پولنگ، مسلم علاقوں میں جوش وخروش

ملک کے دیگر علاقوں کے ساتھ مہاراشٹر میں بھی لوک سبھا الیکشن کے پہلے مرحلے کی پولنگ ہوئی۔  اس دوران ریاست کی ۵؍ سیٹوں پر ووٹ ڈالے گئے ۔ ناگپور، گڈچرولی ۔ چمور، گوندیا ۔ بھنڈارہ اور چندر پور۔ یہ تمام سیٹیں ودربھ کے خطے میں واقع ہیں۔ اطلاع کے مطابق شام ۵؍ بجے تک ریاست میں ۵۴؍ فیصد ...

منیش سسودیا کی عدالتی تحویل میں 26 اپریل تک کی توسیع

دہلی کی ایک عدالت نے جمعرات کو شراب پالیسی کے مبینہ گھوٹالہ سے متعلق منی لانڈرنگ معاملہ میں عآپ کے لیڈر اور سابق نائب وزیر اعلیٰ منیش سسودیا کی عدالت تحویل میں 26 اپریل تک توسیع کر دی۔ سسودیا کو عدالتی تحویل ختم ہونے پر راؤز ایوینیو کورٹ میں جج کاویری باویجا کے روبرو پیش کیا ...