کوویڈ کا پیغام انسانیت کے نام۔۔۔۔ (از:۔مدثراحمد، ایڈیٹر آج کا انقلاب، شموگہ)

Source: S.O. News Service | Published on 27th June 2021, 5:25 PM | اسپیشل رپورٹس | ان خبروں کو پڑھنا مت بھولئے |

کوروناوائرس کی وجہ سے جہاںوباء دنیابھرمیں تیزی سے پھیلتی گئی اور چندہی مہینوں میں کروڑوں لوگ اس وباء  سے  متاثر   ہوئے، لاکھوں لوگ ہلاک ہوئے، ،وہیں اس وباء نےپوری انسانیت کو کئی پیغامات دئیے ہیں جو قابل فکر اور قابل عمل  ہیں۔

اس بات سے کوئی انکارنہیں کرسکتا کہ محسن انسانیت حضرت محمد مصفطیٰﷺنے دنیا کو1450 سال پہلےہی جینے کاطریقہ بتلادیااور دین کو مکمل ضابطہ حیات قرار دیاتھا،اس ضابطہ حیات پر عمل کرتے ہوئے زندگی گذارنے کی بات کہی تھی،مگر افسوس کی بات ہے کہ اس مکمل ضابطہ حیات کو ساری دنیا سمجھنے کی بات تو دور خود اہل ایمان سمجھ نہیں پائے جس کی وجہ سے وقتاًفوقتاً مسلمانوں پرحالات بدتر ہوتے رہے اور کسی نہ کسی شکل میں مسلمان ظلم وتشدد اور سختیوں کا شکارہوتے رہے۔جو طریقہ کار اللہ اور اللہ کے رسولﷺنے مسلمانوں کوبتایاتھا اُس پر بہت کم عمل کیاجانے لگا۔حالیہ دنوں میں مسلمانوں میں ایک نئی سوچ پیداہوئی ہے وہ یہ کہ زمانہ بدل گیاہےا ور زمانے کے تقاضوں کے تحت  چلناہے،مگر محقیقن اور علماء کے مطابق زمانہ نہیں بدلاہے بلکہ انسانی فکر بدل چکی ہے جس کی وجہ سے انسان اپنے آپ کو نئے ماحول میں دیکھنا چاہتاہے اور صحیح وغلط کو قبول کرنے یا پھر اس پر عمل کرنے سے انکارکررہاہے۔

اس کوروناکی وباء نے محض ایک سال کے عرصے میں ساری انسانیت کو ایک پیغام دیاہے،جس میں کورونانے کہاکہ میں تو ایک حقیر وائرس ہوں اور تمہاری تمام ٹیکنالوجی،تمہارا سارا سائنس میرے آگے اور میرے خالق کے آگے بیکارہے اور تمہیں کوئی نہیں بچاسکتا سوائے اس کائنات کے خالق کے۔مسلمانوں کو جو درس پیغمبر اسلام حضرت محمد مصطفیٰﷺنے دیاتھااُن تمام دروس کو مسلمان بھلا رہے ہیں جس کی یا ددہانی کیلئے حکومتوں کے ذریعے سے مسلمانوں کو اور دوسری قوموں کو بیدارکرنے کی کوشش کی جارہی ہے۔مثال کے طور پر صبح سویرے جاگنے کی بات کی جائے تو اسلام نے فجرمیں اٹھنے کی ہدایت دی ہے ،مگر آج اکثر مسلمان زوال کے وقت اٹھنے کو اپنی شان سمجھتے ہیں ،اسلام نے صبح سویرے روزی روٹی کی تلاش میں جانے کی ہدایت دی تھی مگر مسلمان آخری وقت میں دکانیں کھولنے لگے تھے،مگر کوروناکے دوران نافذکئے جانے والے لاک ڈائون میں عام لوگوں کو صبح سویرے اٹھ کر بازاروں کو جانے کیلئے مجبورکیااور تقریباً50 دن کے لاک ڈائون میں لوگ نہ چاہتے ہوئے بھی سبزی پتہ لانے کیلئے تو صبح سویرے اُٹھ رہے تھے،اسی طرح سےانسانوں نے دنیا کوابدی مان کر یہاں دولت وہاں دولت،یہاں زمینیں وہاں زمینیں،یہاں اپارٹمنٹ وہاں اپارٹمنٹ،بینکوں میں لاکھوں کا ایف ڈی،لاکرمیں لاکھوں کا سونا،کروڑوں کی دولت جمع کرنے کو ہی اپنا نصب العین مان لیاہے۔مگر12 مہینوں کے مختصر عرصے میں دنیا دیکھ چکی ہے کہ کتنے مالدار آن کی آن میں ہلاک ہوگئے،لکھ پتی اور کروڑ پتی لوگ بھی  اسپتالوں میں بیڈ نہ ملنے کی وجہ سے یا تو سڑکوں کنارے مرگئے یا پھر لاچار ہوکر گھروں میں مرگئے۔کئی مالداروں کی جائیداد کہاں کہاں پر ہےاُس کااندازہ خود ان کی اولاد کو نہیں ہوسکا۔جو لوگ کل تک اپنے آپ کو سوپر پائور اور مالدار مانتے تھے وہ اب مجبوری کی زندگی گذارنے پر مجبور ہوچکے ہیں،جن کے گھروں میں اولادیں تھیں وہیں اولادیں اس وباء میں ہلاک ہونے والےاپنوں کو ہی کاندھا دینے کی بات تودور چہرہ دیکھنے کیلئے بھی تیارنہیں ہیں، کئی وارثین لاوارث ہوکر ہلاک ہوئے۔اسی کورونا وائرس نے ساری انسانیت کو ایک پیغام دیاکہ تمہاری حیثیت کچھ بھی نہیں ہے،اگر تم فلاح پاناچاہتے ہوتو دوڑو اپنے رب کی طرف۔

ایک نظر اس پر بھی

یہ الیکشن ہے یا مذاق ؟ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔آز: ڈاکٹر مظفر حسین غزالی

ایک طرف بی جے پی، این ڈی اے۔۔ جی نہیں وزیر اعظم نریندرمودی "اب کی بار چار سو پار"  کا نعرہ لگا رہے ہیں ۔ وہیں دوسری طرف حزب اختلاف کے مضبوط امیدواروں کا پرچہ نامزدگی رد کرنے کی  خبریں آرہی ہیں ۔ کھجوراؤ میں انڈیا اتحاد کے امیدوار کا پرچہ نامزدگی خارج کیا گیا ۔ اس نے برسراقتدار ...

بھٹکل سنڈے مارکیٹ: بیوپاریوں کا سڑک پر قبضہ - ٹریفک کے لئے بڑا مسئلہ 

شہر بڑا ہو یا چھوٹا قصبہ ہفتہ واری مارکیٹ عوام کی ایک اہم ضرورت ہوتی ہے، جہاں آس پاس کے گاوں، قریوں سے آنے والے کسانوں کو مناسب داموں پر روزمرہ ضرورت کی چیزیں اور خاص کرکے ترکاری ، پھل فروٹ جیسی زرعی پیدوار فروخت کرنے اور عوام کو سستے داموں پر اسے خریدنے کا ایک اچھا موقع ملتا ہے ...

نئی زندگی چاہتا ہے بھٹکل کا صدیوں پرانا 'جمبور مٹھ تالاب'

بھٹکل کے اسار کیری، سونارکیری، بندر روڈ، ڈارنٹا سمیت کئی دیگر علاقوں کے لئے قدیم زمانے سے پینے اور استعمال کے صاف ستھرے پانی کا ایک اہم ذریعہ رہنے والے 'جمبور مٹھ تالاب' میں کچرے اور مٹی کے ڈھیر کی وجہ سے پانی کی مقدار بالکل کم ہوتی جا رہی ہے اور افسران کی بے توجہی کی وجہ سے پانی ...

بڑھتی نفرت کم ہوتی جمہوریت  ........ ڈاکٹر مظفر حسین غزالی

ملک میں عام انتخابات کی تاریخوں کا اعلان ہونے والا ہے ۔ انتخابی کمیشن الیکشن کی تاریخوں کے اعلان سے قبل تیاریوں میں مصروف ہے ۔ ملک میں کتنے ووٹرز ہیں، پچھلی بار سے اس بار کتنے نئے ووٹرز شامل ہوئے، نوجوان ووٹرز کی تعداد کتنی ہے، ایسے تمام اعداد و شمار آرہے ہیں ۔ سیاسی جماعتیں ...

مالی فراڈ کا نیا گھوٹالہ : "پِگ بُوچرنگ" - گزشتہ ایک سال میں 66 فیصد ہندوستانی ہوئے فریب کاری کا شکار۔۔۔۔۔۔۔(ایک تحقیقاتی رپورٹ)

ایکسپوژر مینجمنٹ کمپنی 'ٹینیبل' نے ایک نئی رپورٹ جاری کی ہے جس میں یہ انکشاف کیا گیا ہے کہ پچھلے سال تقریباً دو تہائی (66 فیصد) ہندوستانی افراد آن لائن ڈیٹنگ یا رومانس اسکینڈل کا شکار ہوئے ہیں، جن میں سے 81 فیصد کو مالی نقصان کا سامنا کرنا پڑا ہے۔

مسلمان ہونا اب اس ملک میں گناہ ہے۔۔۔۔۔۔۔۔از: ظفر آغا

انہدام اب ایک ’فیشن‘ بنتا جا رہا ہے۔ یہ ہم نہیں کہہ رہے بلکہ یہ مدھیہ پردیش ہائی کورٹ کا بیان ہے۔ بے شک مکان ہو یا دوکان ہو، ان کو بلڈوزر کے ذریعہ ڈھا دینا اب بی جے پی حکومت کے لیے ایک فیشن بن چکا ہے۔ لیکن عموماً اس فیشن کا نشانہ مسلم اقلیتی طبقہ ہی بنتا ہے۔ اس کی تازہ ترین مثال ...

بی جے پی نے باغی لیڈر ایشورپا کو 6 سال کے لئے پارٹی سے معطل کر دیا

  کرناٹک میں آزاد امیدوار کے طور پر لوک سبھا الیکشن لڑ رہے بی جے پی کے باغی لیڈر کے ایس ایشورپا کو پارٹی نے 6 سال کے لئے معطل کر دیا۔ زیر بحث شیوموگا لوک سبھا سیٹ سے اپنی نامزدگی واپس نہیں لینے کے ایشورپا کے فیصلے کے بعد بی جے پی کی تادیبی کمیٹی نے اس تعلق سے ایک حکم جاری کر دیا۔ ...

یوپی-بہار میں شدید گرمی کی لہر کی پیش گوئی، کئی ریاستوں میں بارش کا الرٹ

راہملک کی شمالی ریاستوں میں درجہ حرارت ہر گزرتے دن کے ساتھ بڑھ رہا ہے۔ بڑھتی ہوئی گرمی کے باعث لوگوں کو شدید پریشانی کا سامنا ہے۔ تاہم کچھ ریاستوں میں بارش بھی ہو رہی ہے۔ ہندوستان کے محکمہ موسمیات (آئی ایم ڈی) نے کہا ہے کہ ہمالیائی مغربی بنگال، بہار، اوڈیشہ، آسام، مغربی ...

بی جے پی کی پالیسیوں کی وجہ سے دلت ومسلم ترقی سے محروم: مایاوتی

بہوجن سماج پارٹی(بی ایس پی) سپریمو مایاوتی نے کہا کہ بی جے پی کی ذات پات ، فرقہ وارانہ و پونجی وادی سوچ اور پالیسیوں کی وجہ سے ملک کے غریب، قبائلی، دلت اور مسلمانوںکی ترقی نہیں ہوسکی۔  مایاوتی نے یہاں سکندرآباد میں گوتم بدھ نگر علاقے کے پارٹی امیدوار راجندر سولنکی اور بلندشہر ...

بھٹکل سمندر میں غرق ہوکرلڑکا جاں بحق؛ دوسرے کی تلاش جاری

بحر عرب میں  غرق ہونے والے دو لوگوں میں ایک لڑکا جاں بحق ہوگیا، البتہ دوسرے نوجوان کی تلاش جاری ہے۔ واردات آج اتوار شام قریب  چھ بجے  شہر سے  دس کلومیٹر دور سوڈی گیدّے کے قریب ہاڈین مُولّی ہیتلو سمندر میں پیش آئی۔