منگلورو : گلف جانے والے مسافروں کے لئے خوشخبری - سفر سے پہلے کووڈ پوزیٹیو ہونے پر مفت میں بدلی جا سکے گی سفر کی تاریخ

Source: S.O. News Service | By I.G. Bhatkali | Published on 19th January 2022, 6:35 PM | ساحلی خبریں |

منگلورو 19/ جنوری (ایس او نیوز) خلیجی ممالک کے لئے اڑنیں بھرنے والی ایئر لائنس کمپنیوں نے ان مسافروں کے لئے راحت دینے کا اعلان کیا ہے جو ٹکٹ بک کرنے کے بعد سفر سے پہلے یا پھر عین سفر کے لئے ایئر پورٹ پہنچنے پر کووڈ پوزیٹیو نکلتے ہیں ۔ ایسے مسافروں کو اپنا ٹکٹ کینسل کرنے کے بجائے اسے اگلی تاریخ پر مفت میں ہی ری شیڈول کیا جا سکے گا ۔

کووڈ پروٹوکول کے مطابق سفر سے 48 گھنٹے قبل اور طیارے میں بورڈنگ سے 6 گھنٹے قبل کووڈ کے لئے آر ٹی پی سی آر ٹیسٹ کروانا اور ان کی رپورٹ نگیٹیو نکلنا لازمی ہے ۔ بالفرض رپورٹ پوزیٹیو نکلے تو مسافروں کو طیارے میں بورڈنگ کی اجازت نہیں ملتی جس کی وجہ سے  مسافر اپنا سفراگلی تاریخ کے لئے طے کرنے یا پھر ٹکٹ کینسل کرنے پر مجبور ہوجاتے ہیں ۔ سفر کو اگلی تاریخ پر ملتوی کرنے پر ری شیڈولنگ چارجس 200 روپے سے  750 روپے تک لاگو ہوتے ہیں جبکہ ٹکٹ کینسل کرنے پر کم از کم 2500 روپے کا نقصان مسافروں کو برداشت کرنا پڑتا ہے ۔

کووڈ کی موجودہ صورتحال دیکھتے ہوئے ایئر انڈیا اور دیگر دو ایئر لائنس کمپنیوں نے کووڈ متاثرہ مسافروں کو اپنی سفر کی تاریخ بغیر کسی معاوضہ کے بدلنے کی سہولت دینے کا اعلان کیا ہے اور کہا ہے کہ پہلے سے بک کیے گئے زمرے میں ہی سفر ری شیڈول کرنے پر کوئی چارج نہیں لگے گا ۔ اگر مسافر اپنے سفر کی کلاس بدلتے ہیں تو پھر اس کلاس کے جو اضافی چارجس ہونگے وہ ادا کرنے ہونگے  ۔  ٹکٹ کینسل کرنے کی صورت میں جو چارجس پہلے سے طے ہیں وہ لاگو ہونگے ۔

ایئر لائنس کی طرف سے یہ بھی واضح کیا گیا ہے کہ ملتوی کی گئی تاریخ پر اگر ٹکٹ کی قیمت زیادہ رہے گی تب بھی مسافر اپنے پرانی قیمت والے ٹکٹ پر ہی بغیر اضافی خرچ کے سفر کر سکیں گے ۔ 

ایک نظر اس پر بھی

بھٹکل کا کھلاڑی ابوظبی انڈر۔16 کرکٹ ٹیم میں منتخب؛

بھٹکل کے معروف اور مایہ ناز بلے بازاور کوسموس اسپورٹس سینٹر کے سابق کپتان ارشد گنگاولی کے فرزند ارمان گنگاولی کو ابوظبی انڈر۔ 16 کرکٹ ٹیم میں شامل کیا گیا ہے جو جلد منعقد ہونے والے انڈر 16  ایمریٹس کرکٹ ٹورنامنٹ میں اپنے کھیل کا مظاہرہ کریں گے۔

اتر کنڑا لوک سبھا سیٹ کے لئے میدان میں ہونگے 13 امیدوار

ضلع اتر کنڑا کی لوک سبھا سیٹ کے لئے پرچہ نامزدگی واپس لینے کی آخری تاریخ تک کسی بھی امیدوار نے اپنا پرچہ واپس نہیں لیا جس کے بعد قطعی فہرست کے مطابق جملہ 13 امیدوار مقابلے کے لئے میدان میں رہیں گے ۔  اس بات کی اطلاع  ڈسٹرکٹ الیکشن آفسر اور اُترکنڑاڈپٹی کمشنر گنگوبائی مانکر نے ...

بھٹکل سمندر میں غرق ہوکر لاپتہ ہونے والے نوجوان کی نعش برآمد؛ سینکڑوں لوگ ہوئے جنازے میں شامل

  اتوار شام کو سوڈی گیدے سمندر میں غرق ہوکر لاپتہ ہونے والے حافظ کاشف ندوی ابن اسماعیل رکن الدین کی نعش بالاخر رات کے آخری پہر قریب 4:20   کو سمندر سے برآمد کرلی گئی اور بھٹکل سرکاری اسپتال میں پوسٹ مارٹم و دیگر ضروری کاغذی کاروائیوں اور میت کی آخری رسومات وغیرہ  کے بعد صبح ...

کاروار کے قریب جوئیڈا کی کالی ندی میں غرق ہوکر ایک ہی خاندان کے چھ لوگوں کی موت؛ بچی کو بچانے کی کوشش میں دیگر لوگوں نے بھی گنوائی جان

چھوٹی بچی کوکالی ندی میں ڈوبنے سے بچانے کی کوشش میں ایک ہی خاندان کے چھ لوگ ایک کے بعد ایک غرق ہوکر جاں بحق ہوگئے، واردات کاروار سے قریب  80 کلو میٹر دور جوئیڈا  تعلقہ کے اکوڈا نامی دیہات میں اتوار شام کو پیش آئی۔

اتر کنڑا میں 3 مہینوں میں ہوا 13 ہزار ووٹرس کا اضافہ 

اتر کنڑا لوک سبھا حلقے میں الیکشن کے لئے ابھی بس چند دن رہ گئے ہیں اور اس انتخاب میں حق رائے دہی استعمال کرنے والوں کی قطعی فہرست تیار کر لی گئی ہے ، جس کے مطابق اس وقت اس حلقے میں 16.41 لاکھ ووٹرس موجود ہیں ۔