کووڈ کے معا ملات میں اضافہ، بیرونی ممالک سے بنگلورو شہر پہنچنے والے23افراد میں کووڈ کی علامات

Source: S.O. News Service | Published on 20th December 2021, 11:26 AM | ریاستی خبریں |

بنگلورو،20؍دسمبر(ایس او  نیوز)بیرونی ممالک سے جمعہ کی صبح شہر کے کیمپے گوڈا بین الاقوامی ہوائی اڈہ پہنچے8مسافروں میں کووڈ کی تصدیق ہو ئی ہے۔ ابتک بیرونی ممالک سے شہر پہنچنے والے 23مسافروں کی کووڈ ٹسٹ رپورٹ پازیٹیو پا ئی گئی ہے۔اومیکرون کے معا ملات میں اضافہ کے پیش نظرہائی رسک ممالک سے شہر بنگلورو پہنچنے والے مسافروں کا ہوائی اڈہ پر ہی کووڈ ٹسٹ کیا جا رہا ہے، جمعرات کی درمیانی شب لندن کے ایک اور جمعہ کی صبح ڈنمارک سے شہر پہنچنے والے مسافروں کا کووڈ ٹسٹ کیا گیا،ان مسافروں میں سے7 مسافروں اور ڈنمارک سے پہنچے ایک مسافر میں کووڈ کی تصدیق ہو ئی ہے،جبکہ8مسافروں میں کو ئی علامات نہیں پا ئی گئی ہیں۔محکمہ صحت کے افران نے بتا یا کہ مذکورہ افراد کے سواب کا نمونہ حاصل کر کے جانچ کے لئے روانہ کیا گیا ہے اور انہیں بورنگ اسپتال میں داخل کیا گیا ہے۔ یکم تا10دسمبر انگلینڈ سے شہر پہنچنے 10افراد، جرمن سے آئے ایک،جنوبی افریقہ سے آئے 3سمیت 15مسافروں (بیرونی ممالک سے شہر پہنچ کر کوارنٹائن میں رہے 2 افرادسمیت) کو کووڈ کی تصدیق ہوئی ہے۔ جمعہ کو8افراد سمیت جملہ23مسافروں میں کووڈ کی تصدیق ہو ئی ہے۔ان تمام کی جانچ کے دوران جنوبی افریقہ سے آئے 4مسافر لندن سے ائے ایک مسافر میں اومیکرون کا پتہ چلا ہے،بقیہ کی جانچ رپوروٹ آنی ہے انہیں بورنگ سمیت دیگر اسپتالوں میں علاج کیا جا رہا ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

ہبلی: سی او ڈی کرے گی نیہا مرڈر کیس کی تحقیقات؛ ہبلی، دھارواڑ کے مسلم رہنماوں نے کی قتل کی مذمت

ہبلی میں ہوئے کالج طالبہ نیہا قتل معاملے کو بی جے پی کی طرف سے سیاسی مفادات کے لئے انتہائی منفی انداز میں پیش کرنے کی مہم پر قابو پانے کے لئے وزیر اعلیٰ سدا رامیا نے اعلان کیا ہے کہ قتل کے اس معاملے کی مکمل تحقیقات سی او ڈی کے ذریعے کروائی جائے گی اور تیز رفتاری کے ساتھ شنوائی کے ...

کرناٹک کے نائب وزیر اعلی ڈی کے شیوکمار کے خلاف ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کا مقدمہ

لوک سبھا انتخابات 2024: کرناٹک کے نائب وزیر اعلی ڈی کے شیوکمار پر لوک سبھا انتخابی مہم کے دوران انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کا الزام لگایا گیا ہے۔ پولیس نے اس کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے۔ یہ معاملہ کانگریس لیڈر شیوکمار کے ایک ویڈیو سے جڑا ہے۔ ویڈیو میں، وہ مبینہ طور پر ...

طالبہ کا قتل: کرناٹک کے وزیر اعلیٰ سدارامیا نے لو جہاد سے کیا انکار

کرناٹک کے وزیر اعلیٰ سدارامیا نے ہفتہ کو کہا کہ ایم سی اے کی طالبہ نیہا ہیرے مٹھ کا قتل لو جہاد کا معاملہ نہیں ہے۔ چیف منسٹر نے میسور میں میڈیا کے نمائندوں سے کہاکہ میں اس فعل کی سخت مذمت کرتا ہوں۔ قاتل کو فوری گرفتار کر لیا گیا۔ یہ لو جہاد کا معاملہ نہیں ہے۔ حکومت اس بات کو ...