کاروار: دانتوں میں درد اور سردرد جیسی عام بیماریوں پر اسپتال نہ جائیں ،شدید بیمار پڑنے یا ایمرجنسی کی صورت میں ہی اسپتال کا رخ کریں: کاروار اور ہوناور میں پانچ دنوں تک اسکول بند

Source: S.O. News Service | By Abu Aisha | Published on 16th January 2022, 8:28 PM | ساحلی خبریں |

کاروار:16؍ جنوری (ایس اؤ نیوز)شدید بیمار پڑنے اور ایمرجنسی ہونے پر ہی سرکاری، پرائیویٹ  اسپتال یا سوپر اسپیشالٹی اسپتال کا رُخ کریں اور معمولی بیمار مثلاً دانتوں کا درد، سر میں درد وغیرہ پر  اسپتالوں کا رُخ نہ کیا جائے، ایسی عام بیماریوں کے لئے مقامی ڈاکٹروں کے ذریعے علاج کراسکتے ہیں۔ اس طرح  کا حکم حکومت کی طرف سے جاری کیا گیا ہے۔

عام بیماریوں کے لئے علاج کے لئے جو لوگ سرکاری اسپتال جایا کرتے تھے ان سے کہا گیا ہے کہ وہ اگلے دو ہفتوں تک اسپتال نہ جائیں اور اسپتالوں میں رش کو بڑھانے کا  ذریعہ نہ بنیں۔

محکمہ صحت عامہ اورخاندانی فلاح وبہبودی کے چیف سکریٹری ٹی کے انیل کمار نے عوامی اعلامیہ جاری کرتےہوئے کہا ہے کہ باہری مریض کے طورپر علاج کرنے والے ، علاج کے بعدفالو اپ کے لئے اور خاص کر دانت کا علاج کروانے والے افراد اگلے دوہفتوں تک اسپتال نہ جائیں۔ کورونا کے پھیلاؤ کو روکنے اور ہجوم سے بچنے کےلئے ایسا کیاگیا ہے۔ انہوں نے عوام الناس سے اپیل کی کہ  اگلاسرکلر جاری ہونے تک وہ اسپتال کا رخ نہ کریں۔

اسپتال میں باہری مریض کے طورپر داخل ہونےو الوں میں کورونا پھیلنے کی وجہ سے حکومت نے رہنما خطوط جاری کئےہیں جو اگلے دوہفتوں تک نافذ رہیں گے۔ فوری ضرورت(ایمرجنسی ) علاج کی سخت ضرورت پڑنے پر ہی اسپتال جائیں ورنہ نہ جائیں۔ انہوں نے عوام کو صلاح دی کہ معمولی علامات ہونے پر اسپتال نہ جائیں۔ انہوں نے بتایا کہ  پرائیویٹ اسپتالوں سے بھی کہاگیا ہے کہ وہ کورونا کو روکنے اور بھیڑ سے بچنے کے لئے متعلقہ رہنما خطوط پر  عمل کریں۔

ہوم آئسولیشن : جن لوگوں نے بھی کورونا جانچ کے لئے ٹیسٹ کرائے ہیں وہ باہر نہ گھومیں بلکہ جب تک رپورٹ نہیں آتی ہے تب تک ہوم آئسولیشن میں رہیں۔ رپورٹ آنے تک ملازمت اور کام پرحاضری نہ دینے کا حکم جاری کیاگیا ہے۔ اگر کوئی اصولوں کی خلاف ورزی کرتاہےتو قانونی طورپر کارروائی  کی جائے گی۔

کاروار اور ہوناور میں پانچ دن اسکول بند :ضلع کے اسکول و کالجوں میں بھی کورونا وائرس کے متاثرین دیکھے جانےکی وجہ سے ضلع میں تین اسکولوں کو 7دنوں کے لئے بند کیاگیا ہے۔ڈپٹی کمشنر نے حکم جاری کیا ہے کہ  ہوناور اور کاروار میں پہلی سے 8ویں جماعت  تک چلنے والے اسکولوں کو پانچ دنوں کے لئے بند کیا جائے۔ اسی طرح کالجوں میں 50فی صد طلبا کی حاضری کےساتھ کلاس چلانے کی ہدایت دی ہے۔

کاروار اور ہوناور میں شہری سطح کےعلاقوں میں کورونا میں اضافہ ہونے کی وجہ سے کلسٹرس تشکیل دئیے گئے ہیں۔ ڈی سی کی صدارت میں ضلع محکمہ صحت عامہ اور دیگر محکمہ جات کے ساتھ ہوئی گوگل( وڈیو)  میٹنگ میں پیشگی اقدامات کے طورپر کاروار اور ہوناور کے اسکولوں کو ایک ہفتہ کے لئے بند کرنےکا فیصلہ لیاگیا تھا۔ اسی کے تحت ڈی سی نے کاروار اور ہوناور کے پہلی سے 8ویں تک چلنے والے اسکولوں کو پانچ دنوں کے لئے بند رکھنےکی ہدایت دی ہے۔

جنوری 17سے 21 تک متعلقہ اسکول بند رہیں گے۔ اسی طرح شہری سطح کے پی یوکالج کی تعلیم کو ترجیح دیتےہوئے کالجوں میں متبادل انتظامات کے ساتھ  50فی صد حاضری کے ساتھ تعلیم جاری رکھنے کے لئے کہا گیاہے۔سرکاری اور پرائیویٹ کالج میں طلبا کی تعداد کے مطابق 50فی صد طلبا کو لے کر تعلیم جاری رکھنے متعلقہ کالجوں کے پرنسپالس کو ہدایت دی گئی ہے۔ ڈی سی نے کووڈ-19نوڈل افسران سے کہاہےکہ وہ اسکول اور کالجوں میں کورونا گائیڈ لائنس پر عمل آوری کی نگرانی کریں ۔

اسکول اور کالج انتظامیہ  ذمہ دار ہوں گے :ڈی سی ملئی مہیلن نے بتایا کہ اسکول اورکالج طلبا ماسک کے بغیر عوامی جگہوں پر اور اسکول کالج کے صحن میں گھومتےہوئے دیکھے گئے ہیں۔ اگر طلبا بغیر ماسک کے گھومتےہوئےدیکھے گئے تو متعلقہ اسکول وکالج کے اداروں کو ہی ذمہ دار ٹھہرایاجائے گا اور کووڈ گائیڈ لائنس کے مطابق جرمانہ عائد  کیا جائے گا۔

ایک نظر اس پر بھی

بھٹکل کا کھلاڑی ابوظبی انڈر۔16 کرکٹ ٹیم میں منتخب؛

بھٹکل کے معروف اور مایہ ناز بلے بازاور کوسموس اسپورٹس سینٹر کے سابق کپتان ارشد گنگاولی کے فرزند ارمان گنگاولی کو ابوظبی انڈر۔ 16 کرکٹ ٹیم میں شامل کیا گیا ہے جو جلد منعقد ہونے والے انڈر 16  ایمریٹس کرکٹ ٹورنامنٹ میں اپنے کھیل کا مظاہرہ کریں گے۔

اتر کنڑا لوک سبھا سیٹ کے لئے میدان میں ہونگے 13 امیدوار

ضلع اتر کنڑا کی لوک سبھا سیٹ کے لئے پرچہ نامزدگی واپس لینے کی آخری تاریخ تک کسی بھی امیدوار نے اپنا پرچہ واپس نہیں لیا جس کے بعد قطعی فہرست کے مطابق جملہ 13 امیدوار مقابلے کے لئے میدان میں رہیں گے ۔  اس بات کی اطلاع  ڈسٹرکٹ الیکشن آفسر اور اُترکنڑاڈپٹی کمشنر گنگوبائی مانکر نے ...

بھٹکل سمندر میں غرق ہوکر لاپتہ ہونے والے نوجوان کی نعش برآمد؛ سینکڑوں لوگ ہوئے جنازے میں شامل

  اتوار شام کو سوڈی گیدے سمندر میں غرق ہوکر لاپتہ ہونے والے حافظ کاشف ندوی ابن اسماعیل رکن الدین کی نعش بالاخر رات کے آخری پہر قریب 4:20   کو سمندر سے برآمد کرلی گئی اور بھٹکل سرکاری اسپتال میں پوسٹ مارٹم و دیگر ضروری کاغذی کاروائیوں اور میت کی آخری رسومات وغیرہ  کے بعد صبح ...

کاروار کے قریب جوئیڈا کی کالی ندی میں غرق ہوکر ایک ہی خاندان کے چھ لوگوں کی موت؛ بچی کو بچانے کی کوشش میں دیگر لوگوں نے بھی گنوائی جان

چھوٹی بچی کوکالی ندی میں ڈوبنے سے بچانے کی کوشش میں ایک ہی خاندان کے چھ لوگ ایک کے بعد ایک غرق ہوکر جاں بحق ہوگئے، واردات کاروار سے قریب  80 کلو میٹر دور جوئیڈا  تعلقہ کے اکوڈا نامی دیہات میں اتوار شام کو پیش آئی۔

اتر کنڑا میں 3 مہینوں میں ہوا 13 ہزار ووٹرس کا اضافہ 

اتر کنڑا لوک سبھا حلقے میں الیکشن کے لئے ابھی بس چند دن رہ گئے ہیں اور اس انتخاب میں حق رائے دہی استعمال کرنے والوں کی قطعی فہرست تیار کر لی گئی ہے ، جس کے مطابق اس وقت اس حلقے میں 16.41 لاکھ ووٹرس موجود ہیں ۔