فروری میں کووِڈ کی تیسری لہر کم ہونے کے قوی امکانات: ڈاکٹر سدھاکر

Source: S.O. News Service | Published on 27th January 2022, 1:02 PM | ریاستی خبریں |

بنگلورو، 27؍جنوری (ایس او نیوز) ریاستی وزیر برائے صحت وخاندانی بہبود ڈاکٹر کے سدھاکر نے بتایا کہ آئی سی ایم آر کے مطابق فروری کے دوسرے یا تیسرے ہفتہ میں کووِڈ کی تیسری لہر کم ہوگی۔

یہاں سدا شیونگر کے اپنے گھر کے قریب اخباری نمائندوں سے بات کرتے ہوئے ڈاکٹر سدھاکر نے اس خیال کا اظہار کیا اور کہا کہ احتیاط برتنے سے تیسری لہر پر قابو پایا جاسکتاہے۔ انہو ں نے کہا کہ ریاست بھر میں کووِڈ کے دونوں ویکسین کو عوام نے تقریباً صد فی صد لیا ہے جس کی وجہ سے قوت مدافعت میں اضافہ ہوا ہے۔

انہو ں نے بتایا کہ بنگلور کے سوا کے دیگر اضلاع میں کووِڈ پازیٹی ویٹی شرح گزشتہ ہفتہ 22فیصد تھی جو اس ہفتہ 32فیصد ہوئی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ اسپتالوں میں کووِڈ مریضوں کے داخلہ کا تناسب کم ہے جس کے تحت سرکاری اسپتالوں میں 3,442اور نجی اسپتالوں میں 1,788سمیت کل 5,230 مریضوں کے داخلہ لیا ہے۔ انہو ں نے بتایا کہ 3.62لاکھ سرگرم کووِڈ معاملات میں سے 2فیصد سے بھی کم مریض اسپتالوں میں داخل ہوئے ہیں، اس طرح مرض کا اثر زیادہ نہیں ہے، اس لئے عوام احتیاط برتیں خوف کھانے کی ضرورت نہیں ہے۔

انہوں نے بتایا کہ محکمہ صحت کی جانب سے ویژن رپورٹ تیار کی جارہی ہے جس کے تحت اگلے 20 سالمیں کرناٹک کی طبی حالت کیسی ہو اور تین مرحلوں میں طبی نظام کو کس طرح مضبوط کیا جائے،اس کا خلاصہ کیا جائے گا۔ رپورٹ تیار کرنے والی کمیٹی میں 30سینئر ماہرین موجود ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ گزشتہ ایک سال سے تقریباً 750ماہرین اس رپورٹ کوتیار کرنے میں مصروف ہیں اور 28جنوری کو بسواراج بومئی کے بطور وزیر اعلیٰ 6ماہ مکمل ہوں گے، اس دن بومئی رپورٹ کا اجرا کریں گے۔

ایک نظر اس پر بھی

بی جے پی کانگریس ایم ایل اے کو رقم کی پیشکش کر رہی ہے: وزیر اعلیٰ سدارامیا

کرناٹک کے وزیر اعلی سدارامیا نے بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے لیڈروں پر الزام لگایا ہے کہ وہ کانگریس کے ممبران اسمبلی کو اپنی حکومت کے قیام کے بعد رقم کی پیشکش کر کے اپنی طرف راغب کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

آئین میں کوئی تبدیلی نہیں ہوگی: سابق وزیر اعظم دیوے گوڑا

جنتا دل (ایس) (جے ڈی ایس) کے سربراہ اور سابق وزیر اعظم ایچ ڈی دیوے گوڑا نے منگل کو واضح کیا کہ وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا ہے کہ بھلے ہی بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کو لوک سبھا الیکشن 2024میں 400 سیٹیں مل جائیں آئین میں کوئی ترمیم نہیں ہو گی۔

بی جے پی نے کانگریس ایم ایل اے کو 50 کروڑ روپے کی پیشکش کی؛ سدارامیا کا الزام

کرناٹک کے وزیر اعلی سدارامیا نے ہفتہ کو بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) پر الزام لگایا کہ وہ کانگریس کے اراکین اسمبلی کو وفاداری تبدیل کرنے کے لیے 50 کروڑ روپے کی پیشکش کرکے 'آپریشن لوٹس' کے ذریعے انکی حکومت کو غیر مستحکم کرنے کی کوششوں میں ملوث ہے۔

لوک سبھا انتخاب 2024: کرناٹک میں کانگریس کو حاصل کرنے کے لیے بہت کچھ ہے

کیا بی جے پی اس مرتبہ اپنی 2019 لوک سبھا انتخاب والی کارکردگی دہرا سکتی ہے؟ لگتا تو نہیں ہے۔ اس کی دو بڑی وجوہات ہیں۔ اول، ریاست میں کانگریس کی حکومت ہے، اور دوئم بی جے پی اندرونی لڑائی سے نبرد آزما ہے۔ اس کے مقابلے میں کانگریس زیادہ متحد اور پرعزم نظر آ رہی ہے اور اسے بھروسہ ہے ...