اتر پردیش میں اب سبھی بازار پیر سے جمعہ تک ہی کھلیں گے: یوگی

Source: S.O. News Service | Published on 12th July 2020, 9:33 PM | ملکی خبریں |

لکھنؤ،12؍جولائی(ایس او نیوز؍ایجنسی) اتر پردیش کی یوگی آدتیہ ناتھ حکومت نے کورونا وائرس کی چین کو توڑنے کےلئے ریاست میں بازاروں کو پیر سے جمعہ تک کھولنے اور لاک ڈاؤن کو پھر سے ہر ہفتے اور جمعہ کو نافذ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ منی لاک ڈاؤن کے تحت ریاست میں اب صرف پانچ دن دفتر اور بازار کھلیں گے۔ بازار پیر سے جمعہ تک کھلیں گے۔پابندی جمعہ کی رات سے شروع ہوگی اور ہر ہفتے پیر کی صبح ختم ہوگی۔ریاستی حکومت نے ریاست میں جمعہ کی رات دس بجے سے 55 گھنٹے کا لاک ڈاؤن نافذ کیا ہے۔اس کے تحت ضروری خدمات کو چھوڑ کر اب سب بند ہے۔

وزیراعلی یوگی آدتیہ ناتھ نے اتوار کو یہاں اپنی سرکاری رہائش گاہ پر ایک اعلی سطحی میٹنگ میں ان لاک نظام کا جائزہ لیا۔انہوں نے کہا کہ کورونا انفیکشن کی چین کو توڑنے کےلئے اب سبھی بازار پیر سے جمعہ تک کھلیں گے اور ہفتے اور اتوار کو ہفتے کے آخر میں بند رہیں گے۔ہفتے کے آخر میں لاک ڈاؤن کے دوران سبھی بازاروں کی صاف صفائی اور سینیٹائزیشن کےلئے خصوصی پروگرام چلے گا۔

انہوں نے کہا کہ صنعتی اکائیاں بھی ہفتے اور اتوار کو اپنے یہاں سینیٹائزیشن کا کام کریں۔سبھی کوویڈ اسپتالوں میں آکسیجن کی بلا تاخیر سپلائی یقینی بنائی جائے۔یہ بھی دیکھا جائے کہ اسپتال میں 48 گھنٹے کےلئے آکسیجن کا بیک اپ موجود رہے۔

یوگی نے کہا کہ حال میں جاری تعمیراتی کام جیسے ایکسپریس وے،ڈیم ،سیلاب کے پیش نظر ساحلی باندھ کی مرمت کے کام، سماجی دوری کے ساتھ جاری رکھے جائیں۔انہوں نے کہا کہ یہ یقینی بنایا جائے کہ بارش کی وجہ سے کہیں بھی پانی نہ بھرے۔کوویڈ 19 سے بچاؤ کے سلسلے میں وسیع پیمانے پر بیداری مہم شروع کی جائے۔لوگوں کو بیدار کیا جائے کہ وہ ماسک کو اپنی زندگی کا حصہ بنائیں اور وقت وقت پر سابن سے ہاتھ دھوتے رہیں۔

انہوں نے کہا کہ کوویڈ -19 سے روک تھام کےلئے پوری ریاست میں گھر گھر پہنچ کر سروے کا کام کیا جارہا ہے۔اس سے جہاں ایک طرف لوگ کورونا کے سلسلے میں بیدار ہورہے ہیں،وہیں دوسری طرف اس سے متاثر لوگوں کو علاج بھی مل رہا ہے۔انہوں نے ٹڈی دل پر موثر کنٹرول کےلئے کیمیکل کا چھڑکاو کئے جانے کی ہدایت دی۔

یوگی نے کہاکہ ٹیسٹنگ کی صلاحیت کو بڑھاکر 50 ہزار ٹیسٹنگ ہر روز کی جائیں ۔ انہوں نے گورکھپور کے بلاک کمشنر کو اپنے بلاک کے سبھی ضلعوں میں کوویڈ -19 سے روک تھام اور متعدی امراض کے پیش نظر چلائی جارہی مہم کی موثر مانیٹرنگ کرنے کی ہدایت دی۔بغیر علامت والے مریضوں کو کوویڈ -19 کے ایل -1 اسپتالوں میں داخل کرایا جائے۔انہوں نے کانپور شہر،دیوریا ،کشی نگر ،بلیا اور وارانسی میں خصوصی نگرانی برتنے کی ہدایت دی۔

انہوں نے کہاکہ ریاستی حکومت کے ذریعہ گاؤں اور وارڈ پر پلس آکسی میٹر مہیا کرائے گئے ہیں۔ان کا صحیح استعمال کورونا سے نمٹنے میں کیا جائے۔انہوں نے وزیر صحت کو سبھی سی ایم او سے رابطہ قائم کرنے کی ہدایت دی۔

ایک نظر اس پر بھی

کیجریوال کی بیماری کا مذاق اڑایا جا رہا، گہری سازش رچی جا رہی! سنجے سنگھ نے بی جے پی پر لگائے الزامات

دہلی شراب پالیسی معاملہ میں منی لانڈرنگ کے الزام میں جیل میں قید دہلی کے وزیر اعلیٰ اروند کیجریوال کی صحت کو لے کر راجدھانی دہلی کے سیاسی حلقوں میں جمعرات سے ہی الزامات اور جوابی الزامات لگائے جا رہے ہیں اور یہ سلسلہ جمعہ کو بھی جاری رہا۔ جمعہ کو صبح عام آدمی پارٹی کے رکن ...

سپریم کورٹ نے رام دیو کی درخواست پر سماعت جولائی تک ملتوی کی

  سپریم کورٹ نے جمعہ کو یوگ گرو بابا رام دیو کی اس عرضی پر سماعت جولائی تک کے لیے ملتوی کر دی، جس میں انہوں نے اپنے مبینہ بیان پر کہ ایلوپیتھی کورونا کا علاج نہیں کر سکتی، مختلف ریاستوں میں اپنے خلاف درج ایف آئی آرز کو منسلک کرنے کا مطالبہ کیا تھا۔

48 مرتبہ گھر کا کھانا آیا، صرف 3مرتبہ آم بھیجا گیا، کیجریوال کی عرضی پر عدالت نے فیصلہ محفوظ رکھا

  شراب پالیسی سے متعلق منی لانڈرنگ معاملہ میں جیل میں قید وزیر اعلیٰ اروند کیجریوال کے جیل کے اندر انسولین دینے کے مطالبہ پر سپریم کورٹ کی جانب سے جمعہ کو سماعت کی گئی۔ عدالت نے کیجریوال کی عرضی پر فیصلہ پیر تک محفوظ رکھ لیا۔

پرچیوں پر نتن گڈکری کی تصویر، پولنگ بوتھ پر ہنگامہ، مہاراشٹر کی 5 لوک سبھا سیٹوں پر ووٹ ڈالے گئے، ابتدائی رپورٹ کے مطابق54فیصد پولنگ، مسلم علاقوں میں جوش وخروش

ملک کے دیگر علاقوں کے ساتھ مہاراشٹر میں بھی لوک سبھا الیکشن کے پہلے مرحلے کی پولنگ ہوئی۔  اس دوران ریاست کی ۵؍ سیٹوں پر ووٹ ڈالے گئے ۔ ناگپور، گڈچرولی ۔ چمور، گوندیا ۔ بھنڈارہ اور چندر پور۔ یہ تمام سیٹیں ودربھ کے خطے میں واقع ہیں۔ اطلاع کے مطابق شام ۵؍ بجے تک ریاست میں ۵۴؍ فیصد ...