گوا میں ایک ہی خاندان کے 6افراد میں پایا گیا کووِڈ 19

Source: S.O. News Service | By I.G. Bhatkali | Published on 4th June 2020, 8:15 PM | ساحلی خبریں |

پنجی04/جون (ایس او نیوز)گوا کے مانگورہِل علاقے میں رہائش پذیر ایک ہی خاندان کے 6افراد کے اندر کووِڈ 19کا مرض موجود ہونے کی خبر ملی ہے۔

 اس بات کی تصدیق کرتے ہوئے گوا کے وزیر اعلیٰ پرمود ساونت نے بتایا کہ متاثرہ خاندان والے علاقے کو پوری طرح کنٹینمنٹ زون قراردیا گیا ہے۔ خاص بات یہ ہے کہ مانگور ہِل کے اس علاقے میں 40افراد کی رپورٹ پوزیٹیو آئی ہے۔اور ان میں سے کسی بھی شخص کے اندر مرض کی کوئی  علامت موجود نہیں ہے۔ دوسری طرف ایک ہی علاقے میں 40افراد متاثر ہونے کی وجہ سے عوام کو تشویش ہورہی ہے کہ کہیں یہ مرض گوا میں اب ’کمیونٹی‘ سطح پر پھیلنے کا اشارہ نہ ہو۔لیکن وزیر اعلیٰ نے عوام کو تسلی دیتے ہوئے کہا ہے کہ  یہ کمیونٹی سطح پر مرض کا پھیلاؤ نہیں ہے۔یہ صرف کچھ خاندانوں کے اندر بڑے پیمانے پر افراد کے متاثر ہونے کا معاملہ ہے۔

 یاد رہے کہ گوا میں اب تک کووِڈ 19کے 79معاملات سامنے آئے ہیں جن میں سے 57مریض صحت یاب ہوچکے ہیں۔ فی الحال 22افراد اسپتالوں میں زیر علاج ہیں۔
 

ایک نظر اس پر بھی

اتر کنڑا لوک سبھا سیٹ کے لئے میدان میں ہونگے 13 امیدوار

ضلع اتر کنڑا کی لوک سبھا سیٹ کے لئے پرچہ نامزدگی واپس لینے کی آخری تاریخ تک کسی بھی امیدوار نے اپنا پرچہ واپس نہیں لیا جس کے بعد قطعی فہرست کے مطابق جملہ 13 امیدوار مقابلے کے لئے میدان میں رہیں گے ۔  اس بات کی اطلاع  ڈسٹرکٹ الیکشن آفسر اور اُترکنڑاڈپٹی کمشنر گنگوبائی مانکر نے ...

بھٹکل سمندر میں غرق ہوکر لاپتہ ہونے والے نوجوان کی نعش برآمد؛ سینکڑوں لوگ ہوئے جنازے میں شامل

  اتوار شام کو سوڈی گیدے سمندر میں غرق ہوکر لاپتہ ہونے والے حافظ کاشف ندوی ابن اسماعیل رکن الدین کی نعش بالاخر رات کے آخری پہر قریب 4:20   کو سمندر سے برآمد کرلی گئی اور بھٹکل سرکاری اسپتال میں پوسٹ مارٹم و دیگر ضروری کاغذی کاروائیوں اور میت کی آخری رسومات وغیرہ  کے بعد صبح ...

کاروار کے قریب جوئیڈا کی کالی ندی میں غرق ہوکر ایک ہی خاندان کے چھ لوگوں کی موت؛ بچی کو بچانے کی کوشش میں دیگر لوگوں نے بھی گنوائی جان

چھوٹی بچی کوکالی ندی میں ڈوبنے سے بچانے کی کوشش میں ایک ہی خاندان کے چھ لوگ ایک کے بعد ایک غرق ہوکر جاں بحق ہوگئے، واردات کاروار سے قریب  80 کلو میٹر دور جوئیڈا  تعلقہ کے اکوڈا نامی دیہات میں اتوار شام کو پیش آئی۔

اتر کنڑا میں 3 مہینوں میں ہوا 13 ہزار ووٹرس کا اضافہ 

اتر کنڑا لوک سبھا حلقے میں الیکشن کے لئے ابھی بس چند دن رہ گئے ہیں اور اس انتخاب میں حق رائے دہی استعمال کرنے والوں کی قطعی فہرست تیار کر لی گئی ہے ، جس کے مطابق اس وقت اس حلقے میں 16.41 لاکھ ووٹرس موجود ہیں ۔

بھٹکل سمندر میں غرق ہوکرلڑکا جاں بحق؛ دوسرے کی تلاش جاری

بحر عرب میں  غرق ہونے والے دو لوگوں میں ایک لڑکا جاں بحق ہوگیا، البتہ دوسرے نوجوان کی تلاش جاری ہے۔ واردات آج اتوار شام قریب  چھ بجے  شہر سے  دس کلومیٹر دور سوڈی گیدّے کے قریب ہاڈین مُولّی ہیتلو سمندر میں پیش آئی۔