ویکسی نیشن مہم پر پی ایم مودی کا ملک کے نام خطاب، دنیا کا سب سے بڑا ویکسی نیشن مہم شروع ، دوسری خوراک بھی لازمی لیں

Source: S.O. News Service | Published on 17th January 2021, 12:04 PM | ملکی خبریں |

نئی دہلی ،17؍جنوری (آئی این ایس انڈیا) وزیر اعظم نریندر مودی نے ہفتے کی صبح گیارہ بجے ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعہ کورونا ویکسی نیشن کا آغاز کیا۔ مودی نے35 منٹ کی تقریر میںکہا کہ یہ ویکسین بہت ہی کم وقت میں آگئی ہے، پہلے مرحلے میں 3 کروڑ افراد کو دی جائے گی ۔ دنیا کے 100 ممالک کی اتنی آبادی بھی نہیں ہے، اپنے خطاب میں مودی جذباتی بھی ہوگئے، مودی نے کہا کہ بہت سے لوگوں نے ہمارے تحفظ کے لئے اپنی جان کو خطرے میں ڈال دیا۔

خیال رہے کہ یہ پروگرام تمام 29 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام خطوں میں 3006 مقامات پر بیک وقت چلایا جارہا ہے۔ پہلے مرحلے میں طبی اہلکار اور فرنٹ لائن ورکرز کوویکسین دیئے جائیں گے ۔ پہلے دن ہر سائٹ پر کم سے کم 100 افراد کوویکسین دیئے گئے ، بنا ء بریں آج ملک بھر میں 3 لاکھ 15 ہزار 37 افراد کو ویکسین دیئے جا چکے ۔ مودی نے کہا کتنے مہینوں تک ، ملک کے ہر گھر میں ، ہر ایک ، بچوں اور بوڑھے مردوں کی زبان پر ، سوال یہ تھا کہ کب کرونا کی ویکسین آئے گی، اب کورونا ویکسین آگئی ہے۔ ویکسین بنانے والوں سائنسدان اور ماہرین شکریہ کے مستحق ہیں۔

مودی کے مطابق ہندوستان کی ویکسی نیشن مہم انسانیت پر مبنی ہے، جن کو کرونا انفیکشن کا خطرہ سب سے زیادہ ہے وہ پہلے یہ ویکسین لیں گے۔ اسپتال کے عملہ جات پہلے کورونا ویکسین کے حقدار ہیں، اس کے بعد وہ لوگ جو ملک کی سلامتی یا امن و امان کے ذمہ دار ہیں ان کو یہ ویکسین دئے جائیں گے۔ ان کی تعداد 3 کروڑ کے لگ بھگ ہے۔ ان کی ویکسی نیشن کی لاگت حکومت ہند برداشت کرے گی۔مودی نے یہ بھی کہا کہ پہلے مرحلہ کی ویکسی نیشن کے بعددوسری خوراک دی جائے گی ، آپ کے فون پر بھی اس کی اطلاع دی جائیں گی، ویکسین کی دو خوراکیں لگانا بہت ضروری ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

مدھیہ پردیش اور مرکز کی بی جے پی حکومت خاتون، نوجوان اور کسان مخالف: جیتو پٹواری

 مدھیہ پردیش میں لوک سبھا انتخابات کی مہم زور پکڑ رہی ہے۔ کانگریس قائدین کی موجودگی میں شہڈول پارلیمانی حلقہ کے امیدوار پھندے لال مارکو اور منڈلا کے امیدوار اومکار سنگھ مرکام نے اپنے کاغذات نامزدگی داخل کئے۔ اس موقع پر کانگریس لیڈروں نے کہا کہ ریاستی اور مرکزی حکومتیں ...

عدلیہ کی سالمیت کو خطرہ قرار دیتے ہوئے 600 وکلا کا چیف جسٹس آف انڈیا کو مکتوب

عدالتی سالمیت کے خطرے کے حوالے سے ہندوستان بھر کے ۶۰۰؍ وکلاء جن میں ایڈوکیٹ ہریش سالوے اور بار کونسل آف انڈیا کے چیئرمین منن کمار شامل ہیں نے چیف جسٹس آف انڈیا ڈی وائی چندرچڈ کو مکتوب لکھا ہے۔ وکلاء نے ’’مفاد پرست گروہ‘‘ کی مذمت کی ہے جو عدالتی عمل میں ہیرا پھیری، عدالتی ...

ملک کی وزیر خزانہ نرملا سیتارمن کے پاس الیکشن لڑنے کے لیے پیسے نہیں!

ملک کے خزانے کا حساب و کتاب رکھنے والی وزیر خزانہ نرملا سیتارمن کے پاس الیکشن لڑنے کے لیے پیسے نہیں ہیں۔ یہ انکشاف انہوں نے خود ہی کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پارٹی صدر جے پی نڈا نے مجھ سے لوک سبھا الیکشن لڑنے کے بارے میں پوچھا تھا مگر انہوں نے انکار کر دیا کیونکہ ان کے پاس الیکشن ...

مہوا موئترا نے ای ڈی کے سمن کو کیا نظر انداز، کرشنا نگر میں چلائیں گی انتخابی مہم

 ترنمول کانگریس (ٹی ایم سی) لیڈر مہوا موئترا نے انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) کے سمن کو نظر انداز کرتے ہوئے کہا کہ وہ آج کرشنا نگر لوک سبھا حلقہ میں انتخابی مہم چلائیں گی۔ انہیں دہلی میں ای ڈی کے دفتر میں پوچھ گچھ کے لیے حاضر ہونے کو کہا گیا تھا۔

دہلی میں شدید گرمی، درجہ حرارت 37 ڈگری سیلسیس تک پہنچا

 دہلی اور اس کے آس پاس کے علاقوں میں درجہ حرارت میں اضافہ درج کیا جانے لگا ہے اور مارچ میں ہی گرمی نے اپنا زور دکھانا شروع کر دیا ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق بدھ کو قومی راجدھانی میں رواں سال کا گرم ترین دن ریکارڈ کیا گیا۔ دریں اثنا، زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 37 ڈگری سیلسیس تک پہنچ ...