کئی ریاستوں میں بڑھ رہے کورونا کیسز، کابینہ سکریٹری کی میٹنگ میں اظہارِ فکر

Source: S.O. News Service | Published on 28th February 2021, 12:13 AM | ملکی خبریں |

نئی دہلی،28؍فروری (ایس او نیوز؍ایجنسی) ہندوستان کی کئی ریاستوں میں گزشتہ ایک ہفتہ میں کورونا کے معاملوں میں تیزی سے اضافہ ہوا ہے۔ بڑھتی ہوئی فکر کے درمیان آج کابینہ سکریٹری راجیو گابا نے مختلف ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام خطوں کے چیف سکریٹریوں کے ساتھ ایک اعلیٰ سطحی جائزہ میٹنگ کی صدارت کی۔ راجیو نے ان ریاستوں میں کی جا رہی نگرانی کو کم نہیں کرنے، انسداد کووڈ والا رویہ نافذ کرنے اور خلاف ورزی کرنے والوں کے ساتھ سختی سے پیش آنے کا مشورہ دیا۔

کووڈ مینجمنٹ اور رد عمل پالیسی کے جائزہ اور حالات پر تبادلہ خیال کرنے کے لیے ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعہ منعقد میٹنگ مین ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام خطوں کے چیف سکریٹری کے ساتھ ساتھ سینئر طبی پیشہ وروں نے بھی حصہ لیا۔ اس کے علاوہ میٹنگ میں مرکزی صحت سکریٹری، آئی سی ایم آر کے ڈائریکٹر جنرل، نیتی آیوگ کے رکن اور وزارت داخلہ کے نمائندگان نے بھی شرکت کی۔

قابل ذکر ہے کہ مہاراشٹر، پنجاب، گجرات، مدھیہ پردیش، چھتیس گڑھ، مغربی بنگال، تلنگانہ اور جموں و کشمیر میں گزشتہ ایک ہفتہ میں سرگرم معاملے بڑھے ہیں۔ علاوہ ازیں چھ ریاستوں مہاراشٹر، کیرالہ، پنجاب، کرناٹک، تمل ناڈو اور گجرات میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں نئے معاملوں میں اضافہ دیکھا گیا ہے۔ مہاراشٹر میں گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران 8333 نئے معاملوں کا پتہ چلا ہے۔ ریاست میں نئے معاملوں میں لگاتار اضافہ ہو رہا ہے۔

اس دوران کیرالہ میں 3671 اور پنجاب میں 622 نئے معاملوں کا پتہ چلا ہے۔ گزشتہ دو ہفتوں میں مہاراشٹر نے کورونا کے معاملوں میں کافی اضافہ ہوا ہے۔ ریاست میں جہاں 14 فروری کو 34449 ایکٹیو کیسز تھے، وہیں اب یہاں سرگرم معاملوں کی تعداد 68810 تک پہنچ گئی ہے جو کہ فکر انگیز ہے۔

بہر حال، میٹنگ میں مذکورہ ریاستوں میں کووڈ-19 کی موجودہ صورت حال پر ایک تفصیلی جانکاری پیش کی گئی، جس میں نئے معاملوں کی بڑھتی تعداد، مثبت سوچ کی بڑھتی روش اور متعلقہ ٹیسٹنگ روش والے اضلاع پر توجہ مرکوز کی گئی ہے۔ اس کے بعد سبھی ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام خطوں کے ساتھ وسیع تجزیہ کیا گیا۔ چیف سکریٹریوں نے ریاستوں کی موجودہ حالات اور کووڈ معاملوں میں حالیہ اضافہ سے نمٹنے کی ان کی تیاریوں کے بارے میں جانکاری دی۔

اس کے علاوہ ریاستوں نے زبردست جرمانہ اور چالان کاٹنے کے علاوہ ضلع کلکٹروں کے ساتھ نگرانی اور کنٹرول سرگرمیوں کے تجزیہ کے بارے میں بتایا۔ کابینہ سکریٹری نے دہرایا کہ کورونا پر لگام کسنے کے لیے لگاتار سخت احتیاط کی ضرورت ہے۔ ریاستوں کو تیزی سے پھیلنے والے انفیکشن کے واقعات کے متعلق بااثر نگرانی کرنے کے لیے کہا گیا ہے۔ کابینہ سکریٹری راجیو گابا نے کہا کہ کورونا وائرس کو پھیلنے سے روکنے کے لیے ہر ممکن کوشش کیے جائیں تاکہ گزشتہ سال مشترکہ کوششوں کے سبب ملی کامیابی بے کار نہ ہو۔

ایک نظر اس پر بھی

منیش سسودیا کی عدالتی تحویل میں 26 اپریل تک کی توسیع

دہلی کی ایک عدالت نے جمعرات کو شراب پالیسی کے مبینہ گھوٹالہ سے متعلق منی لانڈرنگ معاملہ میں عآپ کے لیڈر اور سابق نائب وزیر اعلیٰ منیش سسودیا کی عدالت تحویل میں 26 اپریل تک توسیع کر دی۔ سسودیا کو عدالتی تحویل ختم ہونے پر راؤز ایوینیو کورٹ میں جج کاویری باویجا کے روبرو پیش کیا ...

وزیراعظم کا مقصد ریزرویشن ختم کرنا ہے: پرینکا گاندھی

کانگریس جنرل سیکریٹری پرینکا گاندھی واڈرا نے یہاں پارٹی کے امیدوار عمران مسعود کے حق میں بدھ کو انتخابی روڈ شوکرتے ہوئے بی جے پی کو جم کر نشانہ بنایا۔ بی جے پی کو ہدف تنقید بناتے ہوئے انہوں نے بدھ کو کہا کہ آئین تبدیل کرنے کی بات کرنے والے حقیقت میں ریزرویشن ختم کرنا چاہتے ...

مودی ہمیشہ ای وی ایم کے ذریعہ کامیاب ہوتے ہیں،تلنگانہ وزیر اعلیٰ ریونت ریڈی کا سنسنی خیز تبصرہ

تلنگانہ کے وزیراعلیٰ  ریونت ریڈی نے سنسنی خیز تبصرہ کرتے ہوئے کہا  ہے کہ ہر مرتبہ مودی الیکٹرانک ووٹنگ مشینوں( ای وی ایمس )کے ذریعہ انتخابات میں کامیابی حاصل کرتے ہیں اور جب تک ای وی ایم کےذریعے انتخابات  کا سلسلہ بند نہیں کیا جائے گا،  بی جے پی نہیں ہار سکتی۔

لوک سبھا انتخابات کے چوتھے مرحلہ کے لئے گزٹ نوٹیفکیشن جاری

الیکشن کمیشن نے لوک سبھا انتخابات 2024 کے چوتھے مرحلہ کے لئے گزٹ نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ کمیشن کے مطابق انتخابات کے چوتھے مرحلہ میں 10 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی 96 پارلیمانی سیٹوں پر انتخابات ہوں گے۔ اس مرحلہ کی تمام 96 سیٹوں پر 13 مئی کو ووٹنگ ہوگی۔ نوٹیفکیشن جاری ...

ملک کے مختلف حصوں میں جھلسا دینے والی گرمی، گزشتہ برس کے مقابلے اس سال گرمی زیادہ

   ملک کے مختلف حصوں میں گرمی کی شدت میں روزبروزاضافہ ہوتاجارہا ہے۔ بدھ کوملک کے مختلف حصوں میں شدید گرمی رہی ۔ اس دوران قومی محکمہ موسمیات کا کہنا  تھا کہ ملک کے کچھ حصوںمیں ایک ہفتے تک گرم لہریں چلیں گی ۔  بدھ کو د ن بھر ملک کی مختلف ریاستوں میں شدید گرم  لہر چلتی رہی  جبکہ ...