مزدوروں کی گھر واپسی:ریل کرایہ پرمچا سیاسی گھمسان۔سونیا نے کہا! کانگریس برداشت کرے گی کرایہ تو بی جے پی نے کہا! ہندوستان کو اٹلی نہیں بننے دیں گے

Source: S.O. News Service | Published on 5th May 2020, 2:12 PM | ملکی خبریں |

نئی دہلی،5؍مئی (ایس او نیوز؍ایجنسی)مزدوروں کی گھر واپسی کے ریل کرایے پر ملک میں ان دنوں سیاست عروج پر ہے۔ گزشتہ دنوں ریل سفر کے دوران مسافروں سے کرایہ وصول کرنے پر اپوزیشن پارٹیوں نے مودی حکومت کی خوب تنقید کی تھی۔

لیکن بی جے پی نے انکارکرتے ہوئے کہاتھا کہ حکومت کی جانب سے کسی طرح کا کرایہ وصول نہیں کیاگیا ہے۔ مزدوروں کی بھلائی کے لئے کانگریس صدرسونیا گاندھی نے کہا ہے کہ ملک کی تعمیر کے ان فرشتوں کے ساتھ ناانصافی ہوئی ہے لہٰذا کانگریس اپنے گھروں کو لوٹ رہے مزدوروں کا ریل کرایہ برداشت کرے گی۔اس پر بی جے پی بھڑک اٹھی اور کہا کہ ہندوستان کو اٹلی نہیں بننے دیا جائے گا۔

مسز گاندھی نے پیر کو یہاں جاری ایک بیان میں ان مزدوروں کو ان کے گھر تک جانے کا ریل کرایہ دینے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ حکومت مشکل میں پھنسے ہوئے ملک کے لوگوں کے تئیں اپنے فرائض کی ادائیگی میں ناکام ہوئی ہے جس کی وجہ سے آج بھی لاکھوں محنت کش اورکارکن پورے ملک کی مختلف ریاستوں میں بے بسی سے گھر واپسی کا انتظار کر رہے ہیں۔ وہ اپنے گھر جانا چاہتے ہیں لیکن ان کے پاس نہ ذریعہ ہے اور نہ پیسہ۔انہوں نے کہا کہ دکھ کی بات یہ ہے کہ ریلوے کی وزارت ان محنت کشوں سے مشکل کی اس گھڑی میں ریل سفر کا کرایہ وصول کر رہی ہے۔

یہ حیرت کی بات ہے جو وزارت ریل وزیر اعظم کے کورونا وائرس فنڈ میں 151 کروڑ روپے کا تعاون دے سکتی ہے وہ ترقی کے ان علمبرداروں کو آفت ومصیبت کی اس گھڑی میں مفت ریل کے سفر کی سہولت دینے کا بندوبست کیوں نہیں کر رہی ہے۔مسز گاندھی نے ورکرز اور کارکن طبقے کو ملک کی تعمیر کا فرشتہ اور ملک کی ریڑھ کی ہڈی قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ ان کی محنت اور قربانی پر ہی قوم کی ترقی کی بنیاد کھڑی ہے لیکن حکومت نے ان کی پرواہ نہیں کی۔ صرف چار گھنٹے کے نوٹس پر لاک ڈاؤن کرنے کی وجہ سے لاکھوں محنت کش اور کارکن گھر واپسی سے محروم ہو گئے۔

انہوں نے کہا کہ 1947 کی تقسیم کے بعد ملک نے پہلی بار یہ دل دہلانے والا منظر دیکھا کہ ہزاروں محنت کش اور کارکن سینکڑوں کلومیٹر پیدل چل کر گھر واپسی کے لئے مجبور ہو گئے۔ نہ راشن، نہ پیسہ، نہ ادویات، نہ وسائل، صرف اپنے کنبے اورخاندان کے پاس واپس گاؤں پہنچنے کی لگن۔ ان کی بے بسی اور بے کسی سوچ کر ہی ہردل کانپ اٹھا اور پھر ان کے عزم مصمم اور حوصلوں کو ہر ہندوستانی نے سراہا بھی۔انہوں نے کہا کہ کانگریس نے لاک ڈاؤن کی وجہ سے پھنسے ہوئے محنت کش اور کارکنوں کیلئے بغیر ٹکٹ ریل سفر کی مانگ کو بار بار اٹھایا. بدقسمتی سے نہ حکومت نے ایک سنی اور نہ ہی ریل کی وزارت نے۔

ایک نظر اس پر بھی

مدھیہ پردیش اور مرکز کی بی جے پی حکومت خاتون، نوجوان اور کسان مخالف: جیتو پٹواری

 مدھیہ پردیش میں لوک سبھا انتخابات کی مہم زور پکڑ رہی ہے۔ کانگریس قائدین کی موجودگی میں شہڈول پارلیمانی حلقہ کے امیدوار پھندے لال مارکو اور منڈلا کے امیدوار اومکار سنگھ مرکام نے اپنے کاغذات نامزدگی داخل کئے۔ اس موقع پر کانگریس لیڈروں نے کہا کہ ریاستی اور مرکزی حکومتیں ...

عدلیہ کی سالمیت کو خطرہ قرار دیتے ہوئے 600 وکلا کا چیف جسٹس آف انڈیا کو مکتوب

عدالتی سالمیت کے خطرے کے حوالے سے ہندوستان بھر کے ۶۰۰؍ وکلاء جن میں ایڈوکیٹ ہریش سالوے اور بار کونسل آف انڈیا کے چیئرمین منن کمار شامل ہیں نے چیف جسٹس آف انڈیا ڈی وائی چندرچڈ کو مکتوب لکھا ہے۔ وکلاء نے ’’مفاد پرست گروہ‘‘ کی مذمت کی ہے جو عدالتی عمل میں ہیرا پھیری، عدالتی ...

ملک کی وزیر خزانہ نرملا سیتارمن کے پاس الیکشن لڑنے کے لیے پیسے نہیں!

ملک کے خزانے کا حساب و کتاب رکھنے والی وزیر خزانہ نرملا سیتارمن کے پاس الیکشن لڑنے کے لیے پیسے نہیں ہیں۔ یہ انکشاف انہوں نے خود ہی کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پارٹی صدر جے پی نڈا نے مجھ سے لوک سبھا الیکشن لڑنے کے بارے میں پوچھا تھا مگر انہوں نے انکار کر دیا کیونکہ ان کے پاس الیکشن ...

مہوا موئترا نے ای ڈی کے سمن کو کیا نظر انداز، کرشنا نگر میں چلائیں گی انتخابی مہم

 ترنمول کانگریس (ٹی ایم سی) لیڈر مہوا موئترا نے انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) کے سمن کو نظر انداز کرتے ہوئے کہا کہ وہ آج کرشنا نگر لوک سبھا حلقہ میں انتخابی مہم چلائیں گی۔ انہیں دہلی میں ای ڈی کے دفتر میں پوچھ گچھ کے لیے حاضر ہونے کو کہا گیا تھا۔

دہلی میں شدید گرمی، درجہ حرارت 37 ڈگری سیلسیس تک پہنچا

 دہلی اور اس کے آس پاس کے علاقوں میں درجہ حرارت میں اضافہ درج کیا جانے لگا ہے اور مارچ میں ہی گرمی نے اپنا زور دکھانا شروع کر دیا ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق بدھ کو قومی راجدھانی میں رواں سال کا گرم ترین دن ریکارڈ کیا گیا۔ دریں اثنا، زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 37 ڈگری سیلسیس تک پہنچ ...