کوویڈ۔19؛ کرناٹک میں کورونا سے متاثرین کی تعداد پانچ ہزار کے پار؛ آج ایک ہی دن 378 معاملات؛ اُڈپی میں پھر سب سے زیادہ 121 معاملات

Source: S.O. News Service | By I.G. Bhatkali | Published on 6th June 2020, 11:20 PM | ساحلی خبریں | ریاستی خبریں |

بھٹکل 6/جون (ایس او نیوز) کرناٹکا میں   ا ٓج سنیچر کو 378 نئے کورونا کے معاملات کے ساتھ ہی  کورونا سے متاثرین  کی تعداد  پانچ ہزار کے  پار ہوگئی۔ اور آج پھر ایک بار ساحلی ضلع اُڈپی 121 نئے  پوزیٹو کیسس کے ساتھ  ریاست بھر میں سب سے زیادہ معاملات درج کیا۔ آج کے تازہ معاملات کے ساتھ ہی اُڈپی میں کورونا سے متاثرہ لوگوں کی تعداد بڑھ کر 889 ہوگئی۔

کلبرگی میں بھی آج 69 نئے معاملات درج کئے گئے جس کے ساتھ یہ ضلع 621 معاملات کے ساتھ ریاست میں  دوسرے نمبر پر برقرار رہا۔

یادگیر ضلع جو حال ہی میں کورونا کے معاملات نہ ہونے سے گرین زون میں تھا اب یہ ضلع بھی ریاست میں تیسرا سب سے زیادہ کورونا سے متاثرہ ضلع بن گیا ہے ، آج یہاں 103معاملات سامنے آئے ہیں جس کے ساتھ ہی یہاں  متاثرین کی تعداد  بڑھ کر 476  کو پہنچ گئی اور اسی کےساتھ اس ضلع نے بنگلور شہر کو بھی پیچھے چھوڑ دیا، جہاں آج 18نئے معاملات درج کرنے کے ساتھ بنگلور تیسری پائیدان سے اُتر کر چوتھی پائیدان پر پہنچ گیا۔ بنگلور میں اب تک  452 معاملات درج کئے گئے ہیں۔

آج کرناٹک میں جو 378 نئے معاملات سامنے آئے ہیں اس میں 333 معاملات اُن لوگوں سے آئے ہیں جو دوسری ریاست سے کرناٹک میں داخل ہوئے تھے، ان میں سب سے زیادہ  مہاراشٹرا سے لوٹ کر آنے والے لوگ ہیں۔آج کے تازہ کورونا کے معاملات کے ساتھ  ہی کرناٹک میں کورونا سے متاثرہ مریضوں کی تعداد بڑھ کر   5213 ہوگئی ہے۔ 

آج کرناٹک میں کورونا سے دو لوگوں کی موت بھی واقع ہوئی۔ بتایا گیا ہے کہ ایک 55 سالہ خاتون نے بیدر اسپتال میں  دم توڑ دیا۔ اسے 16مئی کو  اسپتال میں داخل کیا گیا تھا، بتایا گیا ہے کہ اس خاتون کا انتقال جمعہ کو ہوا تھا، اسی طرح وجئے پور (بیجاپور) میں ایک 82 سالہ خاتون 27 مئی کو  انتقال کرگئی، جس کا  اندراج آج کے ہیلتھ بلٹین میں کیا گیا ہے۔ ان دو لوگوں کی موت کے ساتھ ہی کرناٹک میں کورونا سے مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 59 ہوگئی۔

بتایا گیا ہے کہ اب 11 کورونا سے متاثرہ مریض مختلف اسپتالوں میں  انتہائی نگہداشت والے کمرے  (آئی سی یو) میں  ہیں جس میں  بنگلور (سٹی) کے بھی پانچ مریض شامل ہیں۔

ایک طرف آج کرناٹک میں 378 کورونا کے معاملات درج کئے گئے، اسی طرح دوسری طرف آج  کرناٹک کے مختلف اضلاع سے سب سے زیادہ یعنی 280 مریض شفا یاب ہوکر اسپتالوں سے ڈسچارج بھی ہوئے۔ اسپتالوں سے ڈسچارج ہونے  والوں  کی تعداد اب بڑھ کر   1,968 ہوگئی ہے، جس کےساتھ ہی کرناٹک میں ایکٹو کیسس  3184 ہیں۔

یاد رہے کہ کرناٹک میں کورونا کا پہلا معاملہ 9 مارچ کو درج ہوا تھا، جبکہ  مارچ 31  کو کرناٹک نے سو کے ہندسے کو پار کیا تھا۔اپریل 10 کو کرناٹک نے 200 کا ہندسہ عبور کیا،  16/اپریل کو 300، 20/ اپریل کو 400،    اپریل 25 کو  500،  مئی 2  کو 600، مئی 7 کو 700،  مئی 10 کو 800، مئی 12کو 900 ، مئی 15کو 1000اس کے بعد کرناٹک میں کورونا کے معاملات تیزی سے بڑھنے لگے۔ مئی 24 کو  کرناٹک میں کورونا کے 2000،  مئی 31 کو 3000،   جون3/ کو 4000 اور آج جون 6 کو کورونا کی تعداد کرناٹک میں بڑھ کر اب 5000 ہوگئی ہے۔
 

 

 

 

ایک نظر اس پر بھی

منڈگوڈ میں ڈاکٹر انجلی نمبالکر  نے کہا : وزیر اعظم صرف من کی بات کرتے ہیں اور جن کی بات بھول جاتے ہیں  

لوک سبھا کے لئے کانگریسی امیدوار ڈاکٹر انجلی نمبالکر نے منڈگوڈ کے ملگی نامی علاقے میں انتخابی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ دس برسوں میں وزیر اعظم نریندرا مودی نے صرف من کی بات کی ہے اور انہیں کبھی جن کی بات یاد نہیں آئی ۔

اُتر کنڑا میں چڑھ رہا ہے سیاسی پارہ - پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندر مودی اور کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدا رامیا کریں گے ضلع کا دورہ

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلے کے لئے اُتر کنڑا میں سیاسی پارہ پوری قوت سے اوپر کی طرف بڑھ رہا ہے کیونکہ اپنے اپنے امیدواروں کے پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندرا مودی اور وزیر اعلیٰ سدا رامیا کے دورے طے ہوئے ہیں ۔

اُتر کنڑا میں آج سے 30 اپریل تک چلے گی عمر رسیدہ، معذور افراد کے لئے گھر سے ووٹ دینے کی سہولت

ضلع ڈپٹی کمشنر گنگو بائی مانکر کی طرف سے جاری کیے گئے بیان کے مطابق الیکشن کمیشن کی طرف سے معذورین اور 85 سال سے زائد عمر والوں کے لئے گھر سے ووٹ دینے کی جو سہولت فراہم کی گئی ہے، اتر کنڑا میں آج سے اس کی آغاز ہو گیا ہے اور 30 اپریل تک یہ کارروائی چلے گی ۔

انجمن گرلز کے ساتھ انجمن بوائز کی سکینڈ پی یو میں شاندار کامیابی پر جدہ جماعت نے کی ستائش؛ دونوں پرنسپالوں کوفی کس پچاس ہزار روپئے انعام

انجمن گرلز پی یو کالج کے ساتھ ساتھ انجمن بوائز پی یو کالج کے سکینڈ پی یو سی میں قریب97  فیصد نتائج آنے پربھٹکل کمیونٹی جدہ نے دونوں کالجوں کے پرنسپال اور اساتذہ کی نہ صرف ستائش اور تہنیت کرتے ہوئے سپاس نامہ پیش کیا، بلکہ ہمت افزئی کے طور پر دونوں کالجوں کے پرنسپالوں کو فی کس ...

بیدر میں وزیراعلیٰ سدرامیا نے وزیراعظم مودی پر کی سخت تنقید 

بیدر کے انتخابی دورہ پر کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدرامیا نے وزیراعظم نریندر مودی پر  یہ کہہ کر سخت تنقید کی کہ  اُنہیں انتخابات کے موقع پر ہی  کرناٹک کی یاد آتی ہے۔ شہر کے گنیش میدان میں منعقدہ کانگریس پارٹی کے انتخابی جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ریاست میں شدید خشک سالی ...

مودی-شاہ دکاندار ہیں اور اڈانی-امبانی خریدار، کانگریس صدر ملکارجن کھرگے کا مودی حکومت پر سخت حملہ

کانگریس کے قومی صدر ملکارجن کھرگے نے کرناٹک کے کلبرگی میں پی ایم مودی اور وزیر داخلہ امت شاہ پر آج سخت ترین حملہ کیا۔ انہوں نے ایک عوامی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کئی دہائیوں قبل قائم کی گئی حکومت کی ملکیت والی فیکٹریوں کو مودی-شاہ امبانی-اڈانی کے ہاتھوں فروخت کر رہے ہیں۔

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلہ کی تشہیری مہم کا تھم گیا شور؛ کرناٹک کے 14 حلقوں سمیت 12ریاستوں میں کل جمعہ کو ہوں گے انتخابات

لوک سبھا انتخابات کے لئے دوسرے مرحلے کی تشہیری مہم بدھ کی شام  5؍ بجےختم ہوگئی۔اس مرحلے میں یوپی ،بہار،ایم پی اورراجستھان سمیت کرناٹک میں ہونے والے دو مراحل  میں سے پہلے مرحلہ کے انتخابات کے ساتھ ساتھ 13؍ریاستوں کی 88؍ سیٹوں پر بھی  کل جمعہ 26 اپریل کوانتخابات ہوں گے۔  تمام ...

اُتر کنڑا میں چڑھ رہا ہے سیاسی پارہ - پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندر مودی اور کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدا رامیا کریں گے ضلع کا دورہ

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلے کے لئے اُتر کنڑا میں سیاسی پارہ پوری قوت سے اوپر کی طرف بڑھ رہا ہے کیونکہ اپنے اپنے امیدواروں کے پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندرا مودی اور وزیر اعلیٰ سدا رامیا کے دورے طے ہوئے ہیں ۔

کرناٹک کی کانگریس حکومت کا اہم قدم؛ ملازمتوں اورتعلیمی اداروں میں ریزرویشن کے لیےمسلمانوں کو کیا او بی سی میں شا مل

کرناٹک کی کانگریس حکومت نے ریاست کے مسلمانوں کو ملازمتوں اور تعلیمی اداروں میں ریزرویشن دینے کے  مقصد سے  او بی سی  (یعنی دیگر پسماندہ طبقات) کے زمرے میں شامل کیا ہے۔ اس تعلق سے  معلومات فراہم کرتے ہوئے  نیشنل کمیشن برائے پسماندہ طبقات (NCBC) نے بدھ کو کرناٹک حکومت کے اعداد و ...

بی جے پی مذہب کے نام پر لوگوں کو تقسیم کر رہی ہے: وائی ایس شرمیلا ریڈی

کانگریس کی آندھرا پردیش یونٹ کی صدر وائی ایس شرمیلا ریڈی نے منگل کو بی جے پی پر مذہب کے نام پر لوگوں کو تقسیم کرنے کا الزام لگایا۔ بی جے پی کو ملک کے لیے ایک بڑا خطرہ بتاتے ہوئے انہوں نے ایسی پارٹی سے تعلق برقرار رکھنے پر وزیر اعلیٰ وائی ایس سے کہا کہ ۔ جگن موہن ریڈی اور ٹی ڈی پی ...