امریکہ میں کووڈ۔19 سے 1.07 لاکھ افراد کی موت

Source: S.O. News Service | Published on 4th June 2020, 4:32 PM | عالمی خبریں |

واشنگٹن،4؍جون(ایس او نیوز؍ایجنسی)عالمی وبا کورونا وائرس (کووڈ۔19) سے شدید برسرپیکار امریکہ میں اس کے انفیکشن سے 1.07 لاکھ سے زیادہ لوگوں کی موت ہو چکی ہے۔ امریکہ میں یہ وبا بھیانک شکل لے چکی ہے اور اب تک 18 لاکھ سے زیادہ لوگ اس سے متاثر ہوئے ہیں۔

جان ہاپکنز یونیورسٹی کے سائنس اور انجینئرنگ سینٹر (سی ایس ایس ای) کی جانب سے جاری کیے گئے تازہ اعداد و شمار کے مطابق امریکہ میں کورونا سے مرنے والوں کی تعداد ایک لاکھ سے تجاوز کرکے 107099 تک پہنچ گئی ہے جبکہ متاثرین کی تعداد 18 لاکھ کا ہندسہ پار کر 1849852 ہوگئی ہے۔

امریکہ میں 4.5 لاکھ سے زیادہ لوگ کورونا انفیکشن سے مکمل طور ٹھیک بھی ہوئے ہیں۔ امریکہ کا نیویارک اور نیوجرسی صوبہ کورونا سے سب سے بری طرح متاثر ہے۔ اکیلے نیویارک میں کورونا انفیکشن کے قریب چار لاکھ معاملات کی تصدیق ہو چکی ہے جبکہ 30 ہزار سے زائد ئلوگوں کی موت ہوئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں : امریکہ نے چین کے مسافر طیاروں پر پابندی لگائی

نیوجرسی میں اب تک کورونا انفیکشن کے ایک لاکھ سے زائد معاملے سامنے آئے ہیں جبکہ 11 ہزار سے زیادہ لوگوں کی اس وبا سے موت ہو چکی ہے۔ اس کے علاوہ میسا چوسٹس، مشی گن، النائس، کیلی فورنیا، لوزیانا اور پنسلوانیا جیسے صوبے بھی کووڈ -19 کا قہر جھیل رہے ہیں۔ ان تمام صوبوں میں کورونا سے ڈھائی ہزار سے زائد افراد کی موت ہوئی ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

اسرائیلی جہاز پر پھنسے 17 ہندوستانیوں سے ہندوستانی افسران کی جلد ہوگی ملاقات، ایران کی یقین دہانی

  ایران و اسرائیل کی کشیدگی کے دوران جہاں ایک جانب ہندوستانی اسٹاک ایکسچنج لڑکھڑا نے لگا ہے تو وہیں ایران کی جانب سے ہندوستان کے لیے ایک راحت کی خبر بھی ہے۔ ایران نے اعلان کیا ہے کہ وہ ہندوستانی افسران کو اسرائیلی مقبوضہ جہاز پر سوار 17 ہندوستانیوں سے ملاقات کی جلد اجازت دے گا۔ ...

کینیڈا میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کا گولی مار کر قتل

کینیڈا کے شہر وینکوور کے علاقے سن سیٹ میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کو اس کی کار میں گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا۔ پولیس نے اتوار کو یہ جانکاری دی۔ وینکوور پولیس نے ایک بیان میں کہا کہ 24 سالہ چراغ انٹیل علاقے میں ایک گاڑی کے اندر مردہ پایا گیا۔

افغانستان میں سیلاب کے باعث 33 افراد ہلاک

ا فغانستان کے کچھ حصوں میں گزشتہ تین دنوں میں شدید بارشوں، برف باری اور سیلاب کی وجہ سے 33 افراد کی موت ہو گئی اور 27 دیگر زخمی ہو گئے۔نیشنل ڈیزاسٹر اتھارٹی کے ترجمان ملا جانان سائک نے اتوار کو یہ اطلاع دی۔

ایران کا اسرائیل پر ڈرونز اور کروز میزائلوں سے بڑا حملہ؛ خطے میں مچ گئی افراتفری

ایران نے شام میں قونصل خانے پر اسرائیلی بمباری کے جواب میں اسرائیل پر حملہ کردیا ہے۔ رپورٹوں کے مطابق ایران نے اسرائیل پر درجنوں ڈرونز اوع کروز میزائل داغے ہیں، جس کے ساتھ ہی پورے خطے میں افراتفری مچ گئی ہے۔

ایران کا اسرائیلی جہاز پر قبضہ، جہازپر سوار 17 ہندوستانیوں کی رِہائی کے لئےکوششیں تیز؛ کیا ایران اپنے قونصل خانے پر حملے کا بدلہ لے گا ؟

 اسرائیل اور ایران کے درمیان جاری کشیدگی  اور  آبنائے ہرمز کے قریب  اسرائیل پر ایرانی حملے کے بڑھتے  خدشات کے درمیان ایرانی فوج  نے  ایک اسرائیلی کارگو  جہاز پر قبضہ کر لیا  جس میں 17 ہندوستانی شہری بھی شامل ہیں۔ میڈیا رپورٹوں کے مطابق  معاملہ سامنے آنے کے بعد  حکومت ہند ...