کووڈ-19 ابھی ختم ہونے کی دہلیز پر بھی نہیں پہنچا: عالمی ادارہ صحت

Source: S.O. News Service | Published on 1st July 2020, 5:07 PM | عالمی خبریں |

اقوام متحدہ،یکمجولائی (ایس او نیوز؍ایجنسی) صحت کے عالمی ادارے (ڈبلیو ایچ او) کے سربراہ نے خبردار کیا ہے کہ تقریباً 6  ماہ گزر جانے کے بعد بھی کورونا وائرس کا وبائی مرض ابھی ختم ہونے کی دہلیز پر بھی نہیں پہنچا۔

سربراہ نے لوگوں کو زندہ بچانے کے لئے عالمی سطح پر نئے سرے سے کورونا مخالف عزم کا مطالبہ کیا کیونکہ دنیا بھر میں یہ کیسز ایک کروڑ لاکھ سے تجاوز کرچکے ہیں، جبکہ 500000  اموات ہچکی ہیں اور یہ وائرس پھیلتا ہی جا رہا ہے۔

انہوں نے صحافیوں سے کہا کہ سب چاہتے ہیں کہ یہ ختم ہوجائے اور ہم سب اپنی زندگیوں کے ساتھ رواں دواں ہوجائیں لیکن مشکل حقیقت یہ ہے کہ اس وبا نے ابھی تک ختم ہونے کی چوکھٹ پر قدم نہیں رکھا۔

انہوں نے کہا کہ اگر چہ بہت سے ممالک نے کچھ پیشرفت کی ہے، لیکن عالمی سطح پر یہ وبائی مرض تیزی سے بڑھ رہا ہے اور ہم سب کو ابھی ایک طویل سفر طے کرنا ہے۔

عالمی صحت تنظیم کے ڈائرکٹر جنرل ڈاکٹر تیدروس گوبریس نے کووِڈ19- پر باقاعدہ پریس سے بات چیت کے دوران پیر کو کہا کہ ڈبلیو ایچ او ہمیشہ سے کہتا رہا ہے کہ وائرس کے ذریعہ کی معلومات نہایت اہم ہیں۔ ہم وائرس سے اسی وقت بہتر طریقہ سے لڑ سکتے ہیں جب ہمیں اس کے بارے میں سب کچھ پتہ ہو، یہ بھی کہ یہ کیسے شروع ہوا، ہم اس کی تیاری کے لئے اگلے ہفتہ ایک ٹیم کو چین بھیج رہے ہیں۔

ہم امید کرتے ہیں کہ ہمیں یہ معلوم ہو سکے گا کہ اس وائرس کی شروعات کیسے ہوئی اور مستقبل کے لئے ہم کیسے تیاری کرسکتے ہیں۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ وائرس کافی جارحانہ انداز میں پھیل رہا ہے۔ کسی ٹیکہ یا علاج کی دریافت ہونے تک انتظار کرنے کے بجائے ہم رابطہ کا پتہ لگا کر سماجی دوری وغیرہ جیسے اقدامات سے اس کے پھیلاؤ کو روک سکتے ہیں۔

ایک نظر اس پر بھی

اسرائیلی جہاز پر پھنسے 17 ہندوستانیوں سے ہندوستانی افسران کی جلد ہوگی ملاقات، ایران کی یقین دہانی

  ایران و اسرائیل کی کشیدگی کے دوران جہاں ایک جانب ہندوستانی اسٹاک ایکسچنج لڑکھڑا نے لگا ہے تو وہیں ایران کی جانب سے ہندوستان کے لیے ایک راحت کی خبر بھی ہے۔ ایران نے اعلان کیا ہے کہ وہ ہندوستانی افسران کو اسرائیلی مقبوضہ جہاز پر سوار 17 ہندوستانیوں سے ملاقات کی جلد اجازت دے گا۔ ...

کینیڈا میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کا گولی مار کر قتل

کینیڈا کے شہر وینکوور کے علاقے سن سیٹ میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کو اس کی کار میں گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا۔ پولیس نے اتوار کو یہ جانکاری دی۔ وینکوور پولیس نے ایک بیان میں کہا کہ 24 سالہ چراغ انٹیل علاقے میں ایک گاڑی کے اندر مردہ پایا گیا۔

افغانستان میں سیلاب کے باعث 33 افراد ہلاک

ا فغانستان کے کچھ حصوں میں گزشتہ تین دنوں میں شدید بارشوں، برف باری اور سیلاب کی وجہ سے 33 افراد کی موت ہو گئی اور 27 دیگر زخمی ہو گئے۔نیشنل ڈیزاسٹر اتھارٹی کے ترجمان ملا جانان سائک نے اتوار کو یہ اطلاع دی۔

ایران کا اسرائیل پر ڈرونز اور کروز میزائلوں سے بڑا حملہ؛ خطے میں مچ گئی افراتفری

ایران نے شام میں قونصل خانے پر اسرائیلی بمباری کے جواب میں اسرائیل پر حملہ کردیا ہے۔ رپورٹوں کے مطابق ایران نے اسرائیل پر درجنوں ڈرونز اوع کروز میزائل داغے ہیں، جس کے ساتھ ہی پورے خطے میں افراتفری مچ گئی ہے۔

ایران کا اسرائیلی جہاز پر قبضہ، جہازپر سوار 17 ہندوستانیوں کی رِہائی کے لئےکوششیں تیز؛ کیا ایران اپنے قونصل خانے پر حملے کا بدلہ لے گا ؟

 اسرائیل اور ایران کے درمیان جاری کشیدگی  اور  آبنائے ہرمز کے قریب  اسرائیل پر ایرانی حملے کے بڑھتے  خدشات کے درمیان ایرانی فوج  نے  ایک اسرائیلی کارگو  جہاز پر قبضہ کر لیا  جس میں 17 ہندوستانی شہری بھی شامل ہیں۔ میڈیا رپورٹوں کے مطابق  معاملہ سامنے آنے کے بعد  حکومت ہند ...