ریاست کرناٹک میں کالجوں کا آغاز،بنگلورو کے 450مقامات پر سواب کلکشن کی ٹیمیں مقرر:بی بی ایم پی کمشنر منجوناتھ

Source: S.O. News Service | Published on 19th November 2020, 12:27 PM | ریاستی خبریں |

بنگلورو،19؍ نومبر(ایس او نیوز) ریاست میں 17؍ نومبر سے کالج شروع ہوگئے ہیں۔ کالجوں میں حاضر ہونے والے تمام طلبہ اور کالجوں کے تدریسی اورغیر تدریسی عملہ کیلئے ریاستی حکومت نے کورونا ٹسٹ لازمی قرار دیا ہے۔ شہر میں کالجوں کے طلبہ کے کورونا ٹسٹ کے لئے بروہت بنگلور مہانگر پالیکے (بی بی ایم پی) کی طرف سے بڑے پیمانے پر انتظامات کئے گئے ہیں۔ بی بی ایم پی نے طلبہ کو کورونا ٹسٹ کیلئے سواب کے نمونے اکٹھا کرنے کیلئے پرائمری ہیلتھ سنٹرس کی 450موبائل ٹسٹنگ ٹیمیں شہر کے مختلف علاقوں میں تعینات کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ یہ موبائل ٹیمیں سواب کے نمونے حاصل کرکے لیابس کو روانہ کریں گی۔ 24گھنٹوں کے اندر جانچ کی رپورٹ حاصل کرنے کے بعد آئی سی ایم آر پورٹل میں اپ لوڈ کی جائے گی۔

بی بی ایم پی کمشنر منجوناتھ نے بتایا کہ جن کالجوں میں طلبہ کی تعداد زیادہ ہے وہاں زیادہ تعداد میں موبائل ٹسٹنگ ٹیمیں تعینات کی جاری ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ کالجوں کے قریب قائم پرائمری ہیلتھ سنٹر کے عملہ کوسواب اکٹھا کرنے کی ذمہ داری دی جارہی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ شہر کے تمام کالجوں کے قائم ہیلتھ سنٹرس کی نشاندہی کی گئی ہے۔ جن ہیلتھ سنٹر کے قریب زیادہ کاج ہیں وہاں زیادہ تعداد میں عملہ کی تعیناتی کیلئے اقدامات کئے جارہے ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ تمام ہیلتھ سنٹرس میں صبح 9بجے سے شام 5بجے تک کورونا ٹسٹ کیلئے طلبہ کے سواب کے نمونے لئے جائیں گے۔انہوں نے بتایا کہ شہر میں 432کالج ہیں ان میں 60سے زائد طلبہ کے علاوہ کثیر تعداد میں تدریسی اورغیر تدریسی عملہ ے۔ انہوں نے بتایا کہ کالج کھلنے پر شروعاتی دنوں میں تقریباً 30فیصد طلبہ کی حاضری کی توقع کی جارہی ہے۔ اس کے بعد دھیرے دھیرے زیادہ تعداد میں طلبہ کالج آنے لگے ہیں۔ اس لئے کالج شروع کے کئی دنوں بعد تک بھی ٹسٹنگ سنٹر کھلا رکھنے کیلئے اقدامات کئے جارہے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ تمام طلبہ کے سواب نمونے اکٹھا کرنے تک یہ ٹسٹنگ ٹیمیں کالجوں میں تعینات رہیں گی۔

ایک نظر اس پر بھی

بی جے پی کانگریس ایم ایل اے کو رقم کی پیشکش کر رہی ہے: وزیر اعلیٰ سدارامیا

کرناٹک کے وزیر اعلی سدارامیا نے بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے لیڈروں پر الزام لگایا ہے کہ وہ کانگریس کے ممبران اسمبلی کو اپنی حکومت کے قیام کے بعد رقم کی پیشکش کر کے اپنی طرف راغب کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

آئین میں کوئی تبدیلی نہیں ہوگی: سابق وزیر اعظم دیوے گوڑا

جنتا دل (ایس) (جے ڈی ایس) کے سربراہ اور سابق وزیر اعظم ایچ ڈی دیوے گوڑا نے منگل کو واضح کیا کہ وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا ہے کہ بھلے ہی بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کو لوک سبھا الیکشن 2024میں 400 سیٹیں مل جائیں آئین میں کوئی ترمیم نہیں ہو گی۔

بی جے پی نے کانگریس ایم ایل اے کو 50 کروڑ روپے کی پیشکش کی؛ سدارامیا کا الزام

کرناٹک کے وزیر اعلی سدارامیا نے ہفتہ کو بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) پر الزام لگایا کہ وہ کانگریس کے اراکین اسمبلی کو وفاداری تبدیل کرنے کے لیے 50 کروڑ روپے کی پیشکش کرکے 'آپریشن لوٹس' کے ذریعے انکی حکومت کو غیر مستحکم کرنے کی کوششوں میں ملوث ہے۔

لوک سبھا انتخاب 2024: کرناٹک میں کانگریس کو حاصل کرنے کے لیے بہت کچھ ہے

کیا بی جے پی اس مرتبہ اپنی 2019 لوک سبھا انتخاب والی کارکردگی دہرا سکتی ہے؟ لگتا تو نہیں ہے۔ اس کی دو بڑی وجوہات ہیں۔ اول، ریاست میں کانگریس کی حکومت ہے، اور دوئم بی جے پی اندرونی لڑائی سے نبرد آزما ہے۔ اس کے مقابلے میں کانگریس زیادہ متحد اور پرعزم نظر آ رہی ہے اور اسے بھروسہ ہے ...