کیرالہ میں پھنسے صاحب گنج ضلع کے سینکڑوں مزدور پیسے کی قلت کے باعث گھرواپسی ناممکن !

Source: S.O. News Service | Published on 4th May 2020, 2:38 PM | ملکی خبریں |

 رانچی،4؍مئی (ایس او نیوز؍ایجنسی) جھارکھنڈ حکومت کے دعوؤں کے باوجود مہاجرمزدوروں کو گھر واپسی میں کافی دقتوں کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے، کیوں کہ ان کے پاس کرایے کے پیسے نہیں ہیں ۔

ریاستی حکومت کی اسکیموں کا بھی فائدہ نہیں مل پا رہا ہے، یہی وجہ ہے کہ صاحب گنج ضلع کے سینکڑوں مزدور کیرالہ کے تروانت پورم ضلع میں پھنسے ہوئے ہیں۔ جھارکھنڈ آنے کے لئے ان کا پاس تو بن گیا اور طبی چیک اب بھی ہو گیا، لیکن مقامی عہدیدارو ں کی طرف سے ریلوے اسٹیشن پر قطار لگا کر سب کو ایک ٹوکن دیا جا رہا تھا۔

مزدوروں کا الزام ہے کہ عہدیداروں نے کہا کہ وہ ٹوکن اسی وقت حاصل کر سکیں گے جب 875 روپے مزدور ادا کریں گے۔ اب ایسے میں پھنسے ہوئے مزدور کے پاس کھانے پینے تک کا پیسہ نہیں ہے، پیٹ کی آگ بجھا نہیں پا رہا ہے تو ایسے میں 875 روپے کیسے ادا کریں گے۔ پیسہ نہ رہنے کی وجہ تقریبا 200 سے 300 مزدور اسٹیشن سے اپنی سابقہ رہائش گاہ پر واپس لوٹ گئے۔مجبوراً وہاں سے وزیر اعلیٰ ہیمنت سورین اور ضلع انتظامیہ صاحب گنج سے ویڈیو پیغام جاری کر مدد کی فریاد ہے۔ تمام مزدور ضلع کے شاہی محل کے لکھیم پور کے ہیں ۔

اس سلسلے میں ضلع کے ڈپٹی کمشنر برن رنجن نے بتایا کہ کیرالہ میں تقریبا 700 مزدور صاحب گنج ضلع کے ہیں، سب کو ایک ساتھ لانا ممکن نہیں ہے۔ رفت رفتہ تمام مہاجر مزدوروں کو صاحب گنج لایا جائے گا۔

ایک نظر اس پر بھی

مدھیہ پردیش اور مرکز کی بی جے پی حکومت خاتون، نوجوان اور کسان مخالف: جیتو پٹواری

 مدھیہ پردیش میں لوک سبھا انتخابات کی مہم زور پکڑ رہی ہے۔ کانگریس قائدین کی موجودگی میں شہڈول پارلیمانی حلقہ کے امیدوار پھندے لال مارکو اور منڈلا کے امیدوار اومکار سنگھ مرکام نے اپنے کاغذات نامزدگی داخل کئے۔ اس موقع پر کانگریس لیڈروں نے کہا کہ ریاستی اور مرکزی حکومتیں ...

عدلیہ کی سالمیت کو خطرہ قرار دیتے ہوئے 600 وکلا کا چیف جسٹس آف انڈیا کو مکتوب

عدالتی سالمیت کے خطرے کے حوالے سے ہندوستان بھر کے ۶۰۰؍ وکلاء جن میں ایڈوکیٹ ہریش سالوے اور بار کونسل آف انڈیا کے چیئرمین منن کمار شامل ہیں نے چیف جسٹس آف انڈیا ڈی وائی چندرچڈ کو مکتوب لکھا ہے۔ وکلاء نے ’’مفاد پرست گروہ‘‘ کی مذمت کی ہے جو عدالتی عمل میں ہیرا پھیری، عدالتی ...

ملک کی وزیر خزانہ نرملا سیتارمن کے پاس الیکشن لڑنے کے لیے پیسے نہیں!

ملک کے خزانے کا حساب و کتاب رکھنے والی وزیر خزانہ نرملا سیتارمن کے پاس الیکشن لڑنے کے لیے پیسے نہیں ہیں۔ یہ انکشاف انہوں نے خود ہی کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پارٹی صدر جے پی نڈا نے مجھ سے لوک سبھا الیکشن لڑنے کے بارے میں پوچھا تھا مگر انہوں نے انکار کر دیا کیونکہ ان کے پاس الیکشن ...

مہوا موئترا نے ای ڈی کے سمن کو کیا نظر انداز، کرشنا نگر میں چلائیں گی انتخابی مہم

 ترنمول کانگریس (ٹی ایم سی) لیڈر مہوا موئترا نے انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) کے سمن کو نظر انداز کرتے ہوئے کہا کہ وہ آج کرشنا نگر لوک سبھا حلقہ میں انتخابی مہم چلائیں گی۔ انہیں دہلی میں ای ڈی کے دفتر میں پوچھ گچھ کے لیے حاضر ہونے کو کہا گیا تھا۔

دہلی میں شدید گرمی، درجہ حرارت 37 ڈگری سیلسیس تک پہنچا

 دہلی اور اس کے آس پاس کے علاقوں میں درجہ حرارت میں اضافہ درج کیا جانے لگا ہے اور مارچ میں ہی گرمی نے اپنا زور دکھانا شروع کر دیا ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق بدھ کو قومی راجدھانی میں رواں سال کا گرم ترین دن ریکارڈ کیا گیا۔ دریں اثنا، زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 37 ڈگری سیلسیس تک پہنچ ...