منڈیا کے گاؤں والوں نے کرنسی نوٹوں کو دھویا، مسلمانوں سے کرنسی لئے جانے کی بنا پر نوٹوں کو دھونے کی خبریں

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 9th April 2020, 1:49 PM | ریاستی خبریں |

بھٹکل 9/ اپریل (ایس او نیوز) ریاست کرناٹک  کے دیہی علاقوں میں کورونا وائرس کی وباء تا حال نہیں پہنچی مگر اس کے تعلق سے سماجی کلنک یہاں اپنی موجودگی کا احساس دلارہا ہے۔ کیمرے میں قید ایک واقعہ میں منڈیا کے کئی گاؤں والے کورونا وائرس کے خوف سے کرنسی نوٹوں کو دھوتے ہوئے نظر آرہے ہیں، جس کے تعلق سے بتایا جارہا ہے کہ متعلقہ  کرنسی نوٹ انہیں مسلمانوں نے دیا ہے۔

واضح رہے کہ ریاست کے کئی علاقوں میں  سوشیل میڈیا میں اس طرح کے غلط اور بے بنیاد مسیجس وائرل کئے جارہے ہیں کہ مسلمان ہی کورونا وائرس کو پھیلا رہے ہیں ۔

بنگلور کے ایک اخباری رپورٹ کے مطابق کرنسی نوٹوں کو دھونے کا واقعہ اُس  وقت سامنے آیا جب کرناٹک کے وزیر اعلیٰ  بی ایس یڈیورپا نے پیر کے روز ریاست میں مسلمانوں کو مورد الزام ٹھہرانے والوں یا ان کے ساتھ امتیازی سلوک  کرنے والوں کے خلاف سخت بیان دیا۔ ویڈیو  میں کرنسی نوٹوں کو دھونے والوں کا تعلق منڈیا کے دور دراز گاؤں ماراچکنا ہلی سے بتایا گیا ہے۔ 

رپورٹ کے مطابق ایک ویڈیو میں ایک خاتون نے  دعویٰ کیا ہے کہ وہ کرنسی نوٹس اس لیے دھورہے ہیں، کیوں کہ یہ نوٹ ایک مسلمان نے راشن خریدنے کے بعد انہیں دیاتھا۔ یہ ویڈیوسوشیل میڈیا پر بڑے پیمانے پر گشت ہورہا ہے۔ 

منڈیا میں مسلم فرقہ کے ایک رہنما نے کہا کہ ”سوشیل میڈیا پر اسلامو فوبیا کی جھوٹی خبروں میں اچانک اضافہ ہوگیا ہے۔ ہندوستان ایک سنگین صحت کے بحرن سے لڑرہا ہے اور بطور سماج ہمارا رویہ اہم کردار ادا کرے گا۔ اس قسم کے ویڈیوز عوام میں سراسیمگی اور علاقہ میں مسلمانوں میں عدم تحفظ کا احساس بھی پیدا کراسکتے ہیں۔ جب یہ معاملہ منڈیا کے ڈپٹی کمشنر ایم وی وینکٹیش کے علم میں لایا گیا تو انہوں نے کہا کہ وہ اس مسئلہ کا جائزہ لیں گے اور سپرنٹنڈنٹ آف پولیس کو اس کی جانچ کرنے کی ہدایت دیں گے۔ 

انہوں نے کہا کہ ماضی میں بھی ایسے کئی ویڈیوز گشت کررہے تھے ، مگر  عوام کو ایسے ویڈیوز دیکھ کر خوفزدہ نہیں ہونا چاہیے۔ ہم ویڈیو کا جائزہ لے کر ضروری کارروائی کریں گے۔“

ایک نظر اس پر بھی

کانگریس کرناٹک میں لوک سبھا کی 20 سیٹں جیتے گی، وزیر اعلیٰ سدارامیا دعویٰ

کرناٹک کے وزیر اعلیٰ  سدارامیا نے دعویٰ کیا ہے کہ اس لوک سبھا انتخابات میں کانگریس کرناٹک کی 28 میں سے 20 سیٹوں پر کامیابی کا پرچم لہرائے گی۔ میڈیا کے نمائندوں سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کانگریس کے تئیں رائے دہندگان کا ردعمل اب تک بہت مثبت رہا ہے۔

بی جے پی کرناٹک حکومت کو دھمکی دے رہی، نائب وزیر اعلیٰ ڈی کے شیوکمار کا سنگین الزام

کرناٹک کے نائب وزیر اعلیٰ ڈی کے شیوکمار نے بی جے پی پر سنگین الزام عائد کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ ریاستی حکومت کو دھمکی دے رہی ہے اور لوگوں میں یہ پیغام پہنچانے کی کوشش کر رہی ہے کہ خراب نظم و نسق کی وجہ سے اب ریاست کی کمان گورنر کے حوالے کر دی جائے گی۔

بی جے پی کانگریس ایم ایل اے کو رقم کی پیشکش کر رہی ہے: وزیر اعلیٰ سدارامیا

کرناٹک کے وزیر اعلی سدارامیا نے بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے لیڈروں پر الزام لگایا ہے کہ وہ کانگریس کے ممبران اسمبلی کو اپنی حکومت کے قیام کے بعد رقم کی پیشکش کر کے اپنی طرف راغب کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔