مینگلور: دکشن کنڑا میں دراندازی روکنے 7 ؍ چیک پوسٹ قائم؛   ضلع میں داخل ہونے والے تمام افراد کی ہوگی جانچ

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 5th May 2020, 2:19 PM | ساحلی خبریں | ان خبروں کو پڑھنا مت بھولئے |

منگلورو، 5؍ مئی (ایس او نیوز ) دکشن کنڑا ضلع میں داخل ہونے والوں  پر نظر رکھنے  ضلعی انتظامیہ نے تلپاڈی،  ہجماڈی ، گنڈیا، جلسور، چارمڑی ، ناروای اور کلوگنڈی میں 7 چیک پوسٹ قائم کیے ہیں۔ اس بات کی اطلاع دیتے ہوئے ڈپٹی کمشنر سند ھو بی روپیش نے بتایا کہ  ضلع میں داخل ہونے والے تمام افراد کی جانچ کی جائے گی اور پڑوسی ضلع اور ریاست سے آنے والوں کو  کورنٹائن  میں رہنے کو کہا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ چونکہ مینگلور میں   12 ؍ گھنٹوں تک نرمی کا اعلان کیا گیا ہے عوام کو گھروں سے نکلتے وقت انتہائی محتاط رہنا چاہیے ۔ سماجی فاصلہ کی برقراری کے علاوہ عوامی مقامات پر ماسک پہننا لازمی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ضلع میں کورونا وائرس کے 24 کیسس کے منجملہ صرف 4 مریضوں  میں عارضہ تنفس کی علامات ہیں جبکہ مابقی غیر علامتی ہیں۔ 9 ایکٹیو کیسس میں ایک مریض کی حالت نازک ہے جبکہ دو مریضوں کو ڈسچارج کیے جانے کا امکان ہے۔

دریں اثناء اُڈپی ضلع میں معمولاتِ زندگی بحال ہورہی ہے جہاں معمول کی ٹریفک دیکھی گئی اور تمام سڑکوں کو ہر قسم کی گاڑیوں کی نقل و حرکت کے لیے کھول دیا گیا۔ ضلع میں الیکٹرانک سامان کی دکانات بشمول موبائیل فون شورومس صبح 7 بجے سے دوپہر 1 بجے تک کھلی رہیں گی۔ الیکٹرانک دکانات میں صرف 10 ملازمین کو کام کرنے کی اجازت ہوگی اور دکان میں بیک وقت صرف 10 گاہکوں کو ہی داخل ہونے کی اجازت رہے گی۔ ملبوسات کی دکانوں میں 25 ملازمین اور 25 گاہکوں کو اجازت رہے گی۔

ایک نظر اس پر بھی

منگلورو سائی مندر کے پاس بی جے پی کی تشہیر - بھکتوں نے جتایا اعتراض

منگلورو کے اوروا میں چیلمبی سائی مندر کے پاس رام نومی کے موقع پر جب بی جے پی والوں نے پارلیمانی انتخاب کی تشہیر شروع کی تو وہاں پر موجود سیکڑوں بھکتوں نے اس کے خلاف آواز اٹھائی جس کے بعد بی جے پی اور کانگریسی کارکنان کے علاوہ عام بھکتوں کے درمیان زبانی جھڑپ ہوئی

اُڈپی - کنداپور نیشنل ہائی وے پر حادثہ - بائک سوار ہلاک

اڈپی - کنداپور نیشنل ہائی وے پر پیش آئی  بائک اور ٹرک کی ٹکر میں  بائک سوار کی موت واقع ہوگئی ۔     مہلوک شخص کی شناخت ہیرور کے رہائشی  کرشنا گانیگا  کی حیثیت سے کی گئی ہے جو کہ اُڈپی میونسپالٹی میں الیکٹریشین کے طور پر ملازم تھا ۔

منیش سسودیا کی عدالتی تحویل میں 26 اپریل تک کی توسیع

دہلی کی ایک عدالت نے جمعرات کو شراب پالیسی کے مبینہ گھوٹالہ سے متعلق منی لانڈرنگ معاملہ میں عآپ کے لیڈر اور سابق نائب وزیر اعلیٰ منیش سسودیا کی عدالت تحویل میں 26 اپریل تک توسیع کر دی۔ سسودیا کو عدالتی تحویل ختم ہونے پر راؤز ایوینیو کورٹ میں جج کاویری باویجا کے روبرو پیش کیا ...

بھٹکل، ہوناور، کمٹہ میں سنیچر کے دن بجلی منقطع رہے گی

ہیسکام کی طرف سے جاری پریس ریلیز کے مطابق ہوناور، مرڈیشور اور کمٹہ سب اسٹیشنس کے علاوہ مرڈیشور- ہوناور اور کمٹہ - سرسی 110 کے وی لائن میں میں مرمت ، دیکھ بھال،جمپس کو تبدیل کرنے کا کام رہنے کی وجہ سے مورخہ 20 اپریل بروز سنیچر صبح 9 بجے سے دوپہر 2 بجے تک بھٹکل، ہوناور اور کمٹہ تعلقہ ...

لوک سبھا انتخابات کے چوتھے مرحلہ کے لئے گزٹ نوٹیفکیشن جاری

الیکشن کمیشن نے لوک سبھا انتخابات 2024 کے چوتھے مرحلہ کے لئے گزٹ نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ کمیشن کے مطابق انتخابات کے چوتھے مرحلہ میں 10 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی 96 پارلیمانی سیٹوں پر انتخابات ہوں گے۔ اس مرحلہ کی تمام 96 سیٹوں پر 13 مئی کو ووٹنگ ہوگی۔ نوٹیفکیشن جاری ...

بھٹکل میں کوآپریٹیو سوسائٹی سمیت دو مقامات پر چوری کی واردات

شہر کے رنگین کٹّے علاقے میں واقع ونائیک کو آپریٹیو سوسائٹی کے علاوہ دیہی پولیس تھانے کے حدود میں ایک دکان اور مرڈیشور بستی مکّی کے ایک سروس اسٹیشن میں سلسلہ وار چوری کی وارداتیں انجام دیتے ہوئے لاکھوں روپے نقدی لوٹی گئی ہے ۔

ہیمنت سورین کی ضمانت کی درخواست پر سماعت، ای ڈی نے جواب دینے کے لیے مانگا وقت

  زمین گھوٹالہ ومنی لانڈرنگ کے الزام میں جیل میں بند جھارکھنڈ کے سابق وزیر اعلیٰ ہیمنت سورین کی ضمانت کی درخواست پر منگل کو پی ایم ایل اے کی خصوصی عدالت میں سماعت ہوئی، مگر عدالت سے انہیں فوری راحت نہیں مل سکی۔ دراصل اس معاملے میں ای ڈی نے اپنا موقف اور جواب پیش کرنے کے لیے وقت ...