کووڈ-19: سعودی عرب کا سخت ہدایات کے تحت حج کے انعقاد کا اعلان

Source: S.O. News Service | Published on 11th May 2021, 12:13 PM | خلیجی خبریں |

ریاض، 11؍مئی (ایس او نیوز؍ایجنسی) سعودی عرب کی وزارت حج و عمرہ نے کہا ہے کہ وہ جلد ہی اس سال کے حج کے سفر کے لیے عملی منصوبوں کا اعلان کریں گے۔

خلیج ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق وزارت کا کہنا تھا کہ تفصیلات کووڈ 19 صحت کے کنٹرول اور معیار کے مطابق طے کی جائیں گی۔

وزارت حج اور عمرہ نے کہا کہ یہ ریاست حجاج کرام کی صحت اور تحفظ کو یقینی اور انہیں 'آسانی سے اور محفوظ ماحول میں' اپنا فریضہ ادا کرنے کے اہل بنائے گی۔

یہ اعلان 'ریاست کی مستقل خواہش پر مبنی ہے کہ وہ مسجد حرم اور مسجد نبوی کے مہمانوں اور زائرین کو حج اور عمرہ کی رسومات ادا کرنے کے قابل بنائے'۔

وزارت نے کہا کہ سعودی محکمہ صحت کے حکام حالات کا جائزہ لینے اور انسانی صحت کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے تمام اقدامات کرنے کا سلسلہ جاری رکھے ہوئے ہیں۔

واضح رہے کہ حج کے دوران عام طور پر 25 لاکھ سے زائد مسلمان مقدس شہر مکہ مکرمہ کا سفر کرتے ہیں۔

تاہم گزشتہ سال جدید ترین تاریخ میں پہلی مرتبہ کورونا وائرس کی وجہ سے صرف ایک ہزار حجاج کو اس میں حصہ لینے کی اجازت دی گئی تھی۔

کورونا وائرس کی وجہ سے سرحدیں بند ہونے کے باعث صرف سعودی عرب میں موجود لوگ ہی اس میں شرکت کرسکے تھے۔

چند روز قبل میڈیا رپورٹ میں کہا گیا تھا کہ سعودی عرب نے مسلسل دوسرے سال بھی حج کے سلسلے میں غیرملکی زائرین کی آمد پر پابندی عائد کرنے پر غور شروع کردیا ہے۔

رپورٹ میں کہا گیا تھا کہ اس معاملے سے باخبر دو ذرائع نے بتایا کہ پابندی کے حوالے سے مشاورت ہو چکی ہے لیکن اس پر عملدرآمد کے حوالے سے کوئی حتمی فیصلہ نہیں کیا گیا۔

خیال رہے کہ رواں سال فروری میں سعودی حکومت نے نئے کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے سفارت کاروں، سعودی شہریوں، طبی ماہرین اور ان کے اہل خانہ کے سوا 20 ممالک سے تعلق رکھنے والے تمام افراد کے مملکت میں داخلے پر پابندی عائد کردی تھی۔

یہ پابندی اب بھی برقرار ہے اور جن ممالک کے عوام پر پابندی عائد کی گئی ہے ان میں متحدہ عرب امارات، جرمنی، امریکا، برطانیہ، جنوبی افریقہ، فرانس، مصر، لبنان، ہندوستان اور پاکستان شامل ہیں۔

ایک نظر اس پر بھی

کئی ممالک سے آنے والی پروازوں کے مسافروں کا متحدہ عرب امارات میں داخلہ بند

متحدہ عرب امارات نے لائبیریا ، سیرالیون اور نیمبیا سے آنے والی قومی اورغیرملکی پروازوں پر سوار مسافروں کے سوموار سے ملک میں داخلے پر پابندی عائد کردی ہے جبکہ دبئی نے جنوبی افریقہ ، نائیجیریا اور ہندوستان سے تعلق رکھنے والے مسافروں کوآئندہ بدھ سے امارت میں آنے کی اجازت دے ...

حج 2021: فریضہ حج کی ادائیگی کو محفوظ بنانے کے لیے سعودی حکومت کی تیاریاں شروع

عالمی وبا کورونا کے دوران حج کو محدود رکھنے کے درمیان فریضہ حج کی ادائیگی کے سلسلے میں سعودی عرب حکومت نے تیاریاں شروع کردی ہیں۔ عرب میڈیا رپورٹ کے مطابق سعودی حکومت نے حج سیزن کے لیے تیاریاں شروع کردیں، اس سلسلے میں 13اسپتال مخصوص کئے جائیں گے جب کہ تمام حجاج کوکھانا ان کے ...

سعودی عرب: 26سالہ نوجوان کو سزائے موت دے دی گئی

سعودی عرب نے منگل کے روز چھبیس سالہ مصطفی الدرویش کی سزائے موت پر عمل کیا اور ان کی گردن مار دی گئی۔ تاہم انسانی حقوق کی تنظیموں کا کہنا ہے کہ مصطفی درویش پر جن جرائم کے ارتکاب کا الزام تھا وہ ان سے سن بلوغت تک پہنچنے سے قبل سرزد ہوئے تھے۔ سعودی عرب کے حکام نے اس سزائے موت پر عمل ...

ابو ظبی ایک بار پھر رہائش کے لیے سب سے بہترین شہر قرار

عالمی وبا کورونا کے بحران اور اس کے چیلنج سے نمٹنے، معاشی اور معاشرتی ترقی کے باعث اماراتی دارالحکومت ابوظبی رہائش کے لیے سب سے بہترین شہر بن گیا۔ اماراتی میڈیا رپورٹس کے مطابق متحدہ عرب امارات کا دارالحکومت ابوظبی کو معاشرتی و معاشی ترقی اور صحت کے شعبے میں بہترین کارکردگی و ...

حج 2021: صرف 24 گھنٹے میں ساڑھے 4 لاکھ درخواستیں موصول

 سعودی عرب کی وزارت حج و عمرہ نے گزشتہ روز رواں برس حج کی درخواستوں کے لیے لنک جاری کیا اور صرف 24 گھنٹے کے اندر وہاں ساڑھے 4 لاکھ درخواستیں موصول ہوگئی۔ عرب میڈیا کے مطابق سعودی ویب سائٹ کے مطابق سعودی عرب میں مقیم ملکی و غیر ملکی شہریوں کی جانب سے اب تک حج کے لیے 4 لاکھ 50 ہزار ...