سعودی عرب : کروناوائرس کے 1325نئے کیسوں اور پانچ اموات کی تصدیق

Source: S.O. News Service | Published on 29th April 2020, 9:34 PM | خلیجی خبریں | ان خبروں کو پڑھنا مت بھولئے |

ریاض،29؍اپریل(ایس او نیوز؍ایجنسی) سعودی عرب کی وزارتِ صحت نے گذشتہ 24 گھنٹے میں کرونا وائرس کے 1325 نئے کیسوں کی تصدیق کی ہے اور اس مہلک وائرس سے 5 مزید افراد کی موت کی اطلاع دی ہے۔

سعودی عرب میں اب کرونا وائرس کے کیسوں کی تعداد 21402 ہوگئی ہے۔وزارتِ صحت کے ترجمان ڈاکٹر محمد العبدالعالی نے بدھ کے روز بتایا ہے کہ کرونا وائرس کے نئے 1325 کیسوں میں 15 فی صد سعودی شہری ہیں اور 85 فی صد غیر سعودی ہیں۔

ترجمان کے مطابق نئے کیسوں میں 356 کا تعلق مکہ مکرمہ سے ہے۔اس کے بعد مدینہ منورہ میں 225، جدہ میں 224 ، دارالحکومت الریاض میں 203 ،الدمام میں 74 اور الہفوف میں 42 کیس رپورٹ ہوئے ہیں۔دوسرے دو ، دو، چار، چار کیس سعودی عرب کے دوسرے شہروں اور صوبوں سے رپورٹ کیے گئے ہیں۔

ترجمان کے مطابق کرونا وائرس سے مرنے والوں کی تعداد 157 ہوگئی ہے۔اس کا شکار مزید 169 مریض صحت یاب ہوگئے ہیں اور اب تن درست ہونے والے افراد کی تعداد 2953 ہوگئی ہے۔

سعودی عرب نے رمضان المبارک کے آغاز کے بعد کرونا وائرس کے تعلق سے عاید کردہ کرفیو اور بعض دوسری پابندیوں میں نرمی کی ہے لیکن اس کے باوجود حکام نے شہریوں پر زور دیا ہے کہ وہ بلا ضرورت گھروں سے باہر نہیں نکلیں، چہرے پر ماسک پہن کر رکھیں ،جسمانی طور پرسماجی فاصلہ برقرار رکھیں اور عوامی مقامات پر اکٹھے ہونے سے گریز کریں۔

سعودی حکومت نے صبح 9 بجے سے شام پانچ بجے تک کرفیو میں نرمی کی ہے۔13 مئی تک مملکت بھر میں پرچون فروشوں کو اپنی دکانیں کھولنے کی اجازت دے دی گئی ہے۔

لیکن مکہ مکرمہ اور بعض دوسرے علاقوں میں 24 گھنٹے کا لاک ڈاؤن جاری رہے گا۔مکہ میں حالیہ دنوں میں لاک ڈاؤن کے باوجود کرونا وائرس کے سب سے زیادہ کیس رپورٹ ہوئے ہیں حالانکہ سعودی حکومت نے گذشتہ ماہ اس مہلک وَبا کو پھیلنے سے روکنے کے لیے عمرے کی ادائی پر بھی پابندی عاید کردی تھی۔

ایک نظر اس پر بھی

آج 16 پوزیٹیو آنے والوں میں تین دبئی سے اور آٹھ وجے واڑہ سے لوٹے لوگ شامل

بھٹکل کے آج جن 16 لوگوں کی رپورٹ کورونا  پوزیٹیو آئی ہے، اُن میں سے تین لوگ دبئی سے آئے ہوئے لوگ ہیں، آٹھ لوگ وجئے واڑہ ،  تین لوگ  اُترپردیش  اور مہاراشٹرا سے لوٹا ہوا ایک شخص بھی آج کی لسٹ میں شامل ہیں۔

کورونا اَپ ڈیٹ:جنوبی کینرامیں آج صبح سے اب تک ہوئی 2افراد کی موت۔ضلع میں ہلاک ہونے والوں کی تعداد ہوئی 22

جنوبی کینرا میں کورونا وباء کے اثرات بہت زیادہ سنگین صورت اختیار کرتے جارہے ہیں۔ آج صبح سے اب تک کووِڈ کے 2 مریض موت کا شکار ہوگئے ہیں جس کے بعد ضلع میں وباء کی وجہ سے ہلاک ہونے والوں کی تعداد 22ہوگئی ہے۔

بھٹکل میں نجی اسپتال کی نرس کو لگ گیا کورونا کا مرض۔ایس ایس ایل سی کی طالبہ نرس کی بیٹی کو کیا گیا ہوم کوارنٹین

ایک نجی اسپتال میں خدمات انجام دینے والی نرس کو کووِڈ کا مرض لاحق ہونے کے بعدایس ایس ایل سی کا امتحان دے رہی اس کی بیٹی کو امتحان سے باز رکھتے ہوئے ہوم کوارنٹین کیا گیا ہے۔