سعودی عرب:کرونا وائرس سے مزید4 اموات، الریاض سمیت متعدد شہروں میں 24 گھنٹے کا کرفیو

Source: S.O. News Service | Published on 7th April 2020, 11:40 AM | خلیجی خبریں | ان خبروں کو پڑھنا مت بھولئے |

ریاض،6؍اپریل (ایس او نیوز؍ایجنسی) سعودی عرب میں کروناوائرس سے سوموار کو مزید چار اموات ہوئی ہیں۔ سعودی حکومت نے اس مہلک وائرس کو پھیلنے سے روکنے کے لیے دارالحکومت الریاض سمیت متعدد شہروں میں 24 گھنٹے کا کرفیو نافذ کردیا ہے۔

سعودی وزارت داخلہ کے ذرائع کے مطابق پانچ شہروں الریاض،تبوک ، الدمام ، ظہران ، الہفوف کے علاوہ چار گورنریوں جدہ ، طائف ، القطیف اور الخُبر میں دن رات کا کرفیو اور لاک ڈاؤن نافذ کیا گیا ہے۔

قبل ازیں سعودی وزارت صحت نے مملکت میں کرونا وائرس سے چار نئی اموات کی تصدیق کی ہے۔مملکت میں اب تک اس مہلک وائرس سے 38 افراد وفات پا چکے ہیں۔وزارت صحت نے کرونا وائرس کے 60 نئے کیسوں کی تصدیق کی ہے۔اس طرح اب کل کیسوں کی تعداد 2523 ہوگئی ہے۔

وزارت صحت نے اتوار کو بتایا تھا کہ کرونا وائرس کے تصدیق شدہ کیسوں میں 47 فی صد سعودی شہری ہیں اور 53 فی صد غیر ملکی ہیں۔وہ مملکت میں روزگار کے سلسلے میں مقیم ہیں یا مختصر میعاد کے ویزوں پر آئے تھے۔

واضح رہے کہ سعودی حکومت نے شہریوں کی آزادانہ نقل وحرکت پر پابندی عاید کررکھی ہے اور بڑے شہروں میں پہلے ہی کرفیو میں نافذ ہے۔ وزارتِ صحت کا کہنا ہے کہ لوگوں کی خریداری اور سیر وتفریح کے لیے نقل وحرکت تشویش کا سبب ہے۔

خادم الحرمین الشریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیزنے اتوار کو وزیر خارجہ کو کرونا وائرس کی وَبا پھیلنے کے بعد بیرون ملک پھنسے ہوئے سعودی شہریوں کو واپس لانے کے لیے طریق کار وضع کرنے کی ہدایت کی تھی۔

شاہ سلمان نے ایک فرمان جاری کیا تھا۔اس کے تحت بیرون ملک سے سعودی شہریوں کو واپس لانے کا حکم دیا ہےاور کہا ہے کہ کرونا وائرس سے سب سے زیادہ متاثرہ ممالک میں پھنسے ہوئے شہریوں کی واپسی کو ترجیح دی جائے۔

سعودی وزارت خارجہ نے اس سلسلے میں ایک ہاٹ لائن نمبر دیا ہے۔اس پر بیرون ملک پھنسے ہوئے سعودی شہری رابطہ کرکے واپسی کے میکانزم کے بارے میں معلومات حاصل کرسکتے ہیں۔

ایک نظر اس پر بھی

قطر میں بھٹکل مسلم جماعت کی خوبصورت عید ملن تقریب

بھٹکل مسلم جماعت کی طرف سے حسب سابق۲ شوال  مطابق ١١ اپریل  بروز جمعرات قطر کے مختلف علاقوں میں رہائش پذیر بھٹکلی احباب کے لئے عید ملن کے نام سے ایک گیٹ ٹوگیدر تقریب کا اہتمام کیا گیا جس میں بچوں نے اپنی گوناگو صلاحیتوں کا مظاہرہ پیش کرتے ہوئے شریک حاضرین سے داد و تحسین حاصل ...

متحدہ عرب امارات میں شدید بارش؛ نظام زندگی مفلوج، عمان میں 18 افراد جاں بحق

  متحدہ عرب امارات (یو اے ای) اور اس کے گردونواح میں منگل کو طوفانی بارش ہوئی۔ صورتحال ایسی ہو گئی کہ متحدہ عرب امارات میں ہر طرف پانی ہی پانی نظر آیا۔ سیلاب کے باعث کئی شہر جام ہو گئے۔ وہیں، پڑوسی ملک عمان میں شدید بارشوں سے آنے والے سیلاب کے باعث 18 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔

عمان میں سیلاب سے تباہی، 13 افراد جاں بحق، لاپتہ لوگوں کی تلاش جاری

مشرق وسطیٰ کے شہر عمان میں اس وقت سیلاب نے زبردست تباہی مچا رکھی ہے۔ اتوار سے ہی عمان میں سیلاب کا قہر دیکھنے کو مل رہا ہے اور پیر کے روز بھی موسلادھار بارش کی خبریں سامنے آ رہی ہیں۔ موصولہ اطلاع کے مطابق اب تک اس سیلاب نے 13 لوگوں کی جان لے لی ہے اور کئی دیگر لاپتہ ہیں جن کی تلاش ...

سعودی عربیہ میں روڈ ایکسڈینٹ کے کیس میں پھنسا ہے بھٹکل کا ایک نوجوان؛ بھٹکل کمیونٹی جدہ اور بھٹکل مسلم خلیج کونسل سے مدد کی اپیل

  بھٹکل بیلنی کا ایک  28 سالہ نوجوان محمد خالد ابن محمد جعفر گذشتہ چار سال سے   سعودی عربیہ کے   تيماء  میں معمولی  روڈ ایکسیڈنٹ کے   ایک کیس میں بری طرح پھنس گیا ہے اور عدالت نے اُس پر 34500 ریال (قریب سات لاکھ ہندوستانی رقم ) کا جرمانہ عائد کیا ہے۔ نوجوان کا کہنا ہے کہ اُس کی ...

سعودی عربیہ میں اندوہناک سڑک حادثہ؛ کرناٹک کے تین لوگ جاں بحق، بھٹکل کے قریب منڈگوڈ سے تھا تعلق

ریاست کرناٹک کے ضلع اُترکنڑا کے منڈگوڈ سے تعلق رکھنے والے ایک ہی خاندان کے تین افراد سعودی عربیہ میں عمرہ کی ادائیگی کے دوران اُس وقت جاں بحق ہوگئے جب سڑک پر تیز رفتاری کے ساتھ دوڑتی ہوئی ایک لینڈ کروزرجس پر یہ لوگ سوار تھے ، کا ایک پہیہ اچانک پنکچر ہوگیا اور گاڑی بے قابو ہوکر ...

منیش سسودیا کی عدالتی تحویل میں 26 اپریل تک کی توسیع

دہلی کی ایک عدالت نے جمعرات کو شراب پالیسی کے مبینہ گھوٹالہ سے متعلق منی لانڈرنگ معاملہ میں عآپ کے لیڈر اور سابق نائب وزیر اعلیٰ منیش سسودیا کی عدالت تحویل میں 26 اپریل تک توسیع کر دی۔ سسودیا کو عدالتی تحویل ختم ہونے پر راؤز ایوینیو کورٹ میں جج کاویری باویجا کے روبرو پیش کیا ...

بھٹکل، ہوناور، کمٹہ میں سنیچر کے دن بجلی منقطع رہے گی

ہیسکام کی طرف سے جاری پریس ریلیز کے مطابق ہوناور، مرڈیشور اور کمٹہ سب اسٹیشنس کے علاوہ مرڈیشور- ہوناور اور کمٹہ - سرسی 110 کے وی لائن میں میں مرمت ، دیکھ بھال،جمپس کو تبدیل کرنے کا کام رہنے کی وجہ سے مورخہ 20 اپریل بروز سنیچر صبح 9 بجے سے دوپہر 2 بجے تک بھٹکل، ہوناور اور کمٹہ تعلقہ ...

لوک سبھا انتخابات کے چوتھے مرحلہ کے لئے گزٹ نوٹیفکیشن جاری

الیکشن کمیشن نے لوک سبھا انتخابات 2024 کے چوتھے مرحلہ کے لئے گزٹ نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ کمیشن کے مطابق انتخابات کے چوتھے مرحلہ میں 10 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی 96 پارلیمانی سیٹوں پر انتخابات ہوں گے۔ اس مرحلہ کی تمام 96 سیٹوں پر 13 مئی کو ووٹنگ ہوگی۔ نوٹیفکیشن جاری ...

بھٹکل میں کوآپریٹیو سوسائٹی سمیت دو مقامات پر چوری کی واردات

شہر کے رنگین کٹّے علاقے میں واقع ونائیک کو آپریٹیو سوسائٹی کے علاوہ دیہی پولیس تھانے کے حدود میں ایک دکان اور مرڈیشور بستی مکّی کے ایک سروس اسٹیشن میں سلسلہ وار چوری کی وارداتیں انجام دیتے ہوئے لاکھوں روپے نقدی لوٹی گئی ہے ۔

ہیمنت سورین کی ضمانت کی درخواست پر سماعت، ای ڈی نے جواب دینے کے لیے مانگا وقت

  زمین گھوٹالہ ومنی لانڈرنگ کے الزام میں جیل میں بند جھارکھنڈ کے سابق وزیر اعلیٰ ہیمنت سورین کی ضمانت کی درخواست پر منگل کو پی ایم ایل اے کی خصوصی عدالت میں سماعت ہوئی، مگر عدالت سے انہیں فوری راحت نہیں مل سکی۔ دراصل اس معاملے میں ای ڈی نے اپنا موقف اور جواب پیش کرنے کے لیے وقت ...