مہاراشٹر میں 'بے قابو' کورونا پر وزیر اعلی ادھو ٹھاکرے کا بڑا فیصلہ ، سبھی طرح کے پروگراموں پر روک

Source: S.O. News Service | Published on 21st February 2021, 9:38 PM | ملکی خبریں |

ممبئی،21؍فروری(ایس  او نیوز؍ایجنسی) مہاراشٹر میں سبھی سرکاری ، مذہبی ، سیاسی اور سماجی پروگراموں پر پابندی عائد کردی گئی ہے ۔ وزیر اعلی ادھو ٹھاکرے نے اتوار کو اس کا اعلان کیا ۔ وزیر اعلی ادھو ٹھاکرے نے ریاست میں کورونا وائرس کے بڑھتے معاملات پر تشویش ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ ریاست میں ایک دن میں 6971 کیسیز سامنے آئے ہیں جبکہ ممبئی میں 850 افراد متاثر پائے گئے ہیں ۔ ادھو ٹھاکرے نے سبھی عوامی پروگراموں پر روک لگاتے ہوئے کہا کہ پارٹی کی تشہیر کرتے ہیں اور کورونا کی نہیں ۔

وزیر اعلی ٹھاکرے نے کہا کہ مہاراشٹر سرکار کی سبھی میٹنگیں آن لائن ہوں گی ۔ انہوں نے کہا کہ کورونا کے پھیلاو کو روکنے کیلئے اگلے آٹھ دن کافی اہم ہیں ۔ مہاراشٹر کے وزریر اعلی نے کہا کہ کورونا مہاراشٹر میں دوبارہ اپنا سر اٹھا رہا ہے ۔ آٹھ سے 15 دنوں میں پتہ چلے گا کہ کیا یہ دوسری لہر ہے ۔

انہوں نے کہا کہ ہم کسی بھی سنگل مشینری پر زیادہ بوجھ نہیں ڈال سکتے ہیں ۔ ہمیں ذمہ داری لینی ہوگی ۔ ہم ایک نئی مہم کی شروعات کررہے ہیں 'میں ذمہ دار ہوں' ۔ میں نے نیتی آیوگ کی میٹنگ میں کام کے وقت کو لے کر مشورہ دیا ہے ۔ الگ الگ کام کا وقت ، ورک فرام ہوم ، سینیٹائزرس کا استعمال اور سماجی فاصلہ ہماری نئی مہم کا حصہ ہوں گے ۔ ٹھاکرے نے کہا کہ ماسک پہنیں اور لاک ڈاون کو نا کہیں ۔

پانچ اضلاع میں لاک ڈاون: ادھر امراوتی ڈویزنل کلیکٹر نے اتوار کو امراوتی ، اکولہ ، بلڈھانا ، واشم اور یوت محل میں سات دنوں کیلئے لاک ڈاون لگانے کا فیصلہ کیا ہے ۔ یہ پابندیاں یکم مارچ تک جاری رہیں گی ۔ شادیوں میں صرف 25 لوگوں کو شامل ہونے کی اجازت ہوگی ۔ وہیں نجی دفاتر میں صرف 15 فیصدی ملازمین کو ہی آنے کی اجازت دی گئی ہے ۔ ساتھ ہی اسکول کالج بھی بند رہیں گے ۔

پونے میں اسکول اور کالج کو 28 فروری تک بند رکھنے کا حکم: علاوہ ازیں پونے میں بھی لوگوں کے گھومنے پھرنے پر رات گیارہ بجے سے لے کر صبح چھ بج روک رہے گی ۔ حالانکہ اس دوران ضروری کاموں سے وابستہ لوگ آمدورفت کرسکیں گے ۔ یہ جانکاری پونے ڈویزنل کمشنر نے دی ہے ۔ ضلع میں 28 فروری تک اسکول اور کالج کو بند رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔ وزیر وجے ویڈیٹوار نے ہفتہ کو بتایا کہ اگر ریاست میں معاملات مسلسل بڑھتے رہے تو 12 گھنٹے کا نائٹ کرفیو بھی لگایا جاسکتا ہے ۔

ادھر بی ایم سی نے کورونا ضوابط کی خلاف ورزی کرنے والے باشندگان ممبئی سے 32 لاکھ روپے کا جرمانہ وصول کیا ہے ۔ موصولہ جانکاری کے مطابق مارشلس نے ۲20۰ فروری کو 18 لاکھ سے زیادہ لوگوں پر ماسک نہ پہننے کی وجہ سے جرمانہ لگایا ہے ۔ خاص بات یہ ہے کہ اس دوران سب سے زیادہ رقم اندھیری اور باندرہ سے وصول کی گئی ہے ۔

ایک نظر اس پر بھی

مغربی بنگال: پہلے مرحلہ میں تشدد کے بعد الیکشن کمیشن نے سنٹرل فورس کی 303 کمپنیاں تعینات کرنے کا کیا فیصلہ

لوک سبھا انتخاب کے پہلے مرحلہ کی پولنگ 19 اپریل کو اختتام پذیر ہو گئی۔ اس دوران مغربی بنگال میں کچھ مقامات پر تشدد کے واقعات پیش آئے۔ اس کو دیکھتے ہوئے الیکشن کمیشن نے دوسرے مرحلہ میں سیکورٹی مزید سخت کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق الیکشن کمیشن نے دوسرے مرحلہ کے ...

شراب پالیسی معاملہ: عدالت نے منیش سسودیا کی درخواست ضمانت پر فیصلہ محفوظ رکھا

راجدھانی دہلی کی ایک عدالت نے ہفتہ کے روز مرکزی تفتیشی بیورو (سی بی آئی) اور انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) کے ذریعہ دہلی شراب پالیسی معاملہ میں درج بدعنوانی اور منی لانڈرنگ کے معاملات میں عام آدمی پارٹی (عآّپ) کے رہنما منیش سسودیا کی ضمانت کی درخواستوں پر اپنا فیصلہ محفوظ رکھ ...

کیرالہ میں مودی حکومت پر برسیں پرینکا گاندھی۔ کہا؛ جمہوریت کی دھجیاں اڑا کر نئے قوانین بنانے میں لگا ہے مرکز

کانگریس کی جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی نے کیرالہ میں انتخابی مہم چلاتےہوئے مودی حکومت پر برس پریں اور کہا کہ مرکزی حکومت جمہوریت کی دھجیاں اڑا کر نئے قوانین بنانے میں لگا ہے۔ یاد رہے کہ لوک سبھا انتخابات کے پہلے مرحلے کی ووٹنگ کے بعد اب دوسرے مرحلے کے لیے 26 اپریل کو ووٹ ڈالے ...

حکومت کی ناکامیوں کے خلاف مغربی اتر پردیش میں ’انڈر کرنٹ‘ کے دعوے کے ساتھ کانگریس نے وزیر اعظم سے پوچھے تین سوالات

وزیر اعظم مودی آج اترپردیش میں بی جے پی امیدواروں کے حق میں انتخابی مہم چلا رہے ہیں۔ ان کے دورے کے موقع پر کانگریس نے مودی حکومت کے خلاف مغربی اترپردیش میں حکومت کے خلاف ’انڈرکرنٹ‘ کا دعویٰ کرتے ہوئے تین سوالات کیے ہیں۔ یہ تینوں سوالات وزیر اعظم کے دعووں اور اترپردیش کے ...

کیجریوال کی بیماری کا مذاق اڑایا جا رہا، گہری سازش رچی جا رہی! سنجے سنگھ نے بی جے پی پر لگائے الزامات

دہلی شراب پالیسی معاملہ میں منی لانڈرنگ کے الزام میں جیل میں قید دہلی کے وزیر اعلیٰ اروند کیجریوال کی صحت کو لے کر راجدھانی دہلی کے سیاسی حلقوں میں جمعرات سے ہی الزامات اور جوابی الزامات لگائے جا رہے ہیں اور یہ سلسلہ جمعہ کو بھی جاری رہا۔ جمعہ کو صبح عام آدمی پارٹی کے رکن ...