لاک ڈاؤن: گھر کے لیے ہزاروں مزدور نکل پڑے پیدل، راہل گاندھی نے کی مدد کی اپیل

Source: S.O. News Service | Published on 28th March 2020, 10:32 PM | ملکی خبریں |

نئی دہلی،28؍مارچ (ایس او نیوز؍ایجنسی) پورے ملک میں لاک ڈاؤن ہے اور اس کے باوجود دہلی و اس سے ملحق کئی مقامات پر سینکڑوں لوگوں کی اور کئی مقامات پر ہزاروں لوگوں کی بھیڑ جمع ہے۔ یہ بھیڑ زیادہ تر دہاڑی مزدوروں اور غریب طبقہ کے لوگوں کی ہے جو اچانک لاک ڈاؤن ہونے کی وجہ سے اپنے گھر نہیں جا پائے اور اب کسی بھی طرح وہ اپنے آبائی وطن پہنچنا چاہتے ہیں۔ مودی حکومت کے ذریعہ غیر منظم طریقے سے لاک ڈاؤن کیے جانے سے حالات ایسے پیدا ہو گئے ہیں کہ جہاں سوشل ڈسٹنسنگ کے لیے اقدام کیے جا رہے ہیں، وہیں جگہ جگہ گروپ بنا کر لوگ سینکڑوں کلو میٹر کی دوری پیدل سفر کرنے کے لیے نکل پڑے ہیں تو کہیں ان بسوں میں غریب افراد سفر کر رہے ہیں جس میں پیر رکھنے تک کی جگہ موجود نہیں ہے۔

ہفتہ کے روز ایسی کئی تصویریں سامنے آئیں جن میں بڑی تعداد میں لوگ کسی جگہ پر کھڑے یا تو بس کا انتظار کر رہے ہیں، یا پیدل اپنی منزل کی طرف بڑھتے جا رہے ہیں، یا پھر بس نظر آنے پر اس پر سوار ہونے کے لیے جدوجہد کر رہے ہیں۔ ان تصویروں کو دیکھ کر کانگریس لیڈر راہل گاندھی نے ایک ٹوئٹ بھی کیا ہے جس میں انھوں نے لکھا ہے کہ "آج ہمارے سینکڑوں بھائی بہنوں کو بھوکے پیاسے فیملی کے ساتھ اپنے گاؤں کی جانب پیدل جانا پڑ رہا ہے۔ اس مشکل راستے پر آپ میں سے جو بھی انھیں کھانا، پانی، آسرا، سہارا دے سکے، برائے کرم دیں۔ کانگریس کارکنان-لیڈران سے مدد کی خاص اپیل کرتا ہوں۔ جے ہند۔"

دراصل لاک ڈاؤن کے درمیان ہفتہ کی صبح دہلی-غازی پور علاقے میں لوگوں کی زبردست بھیڑ دکھائی دی۔ یہ سبھی دہلی-یو پی بارڈر پر جمع ہو گئے ہیں اور اپنے اپنے گھروں کی طرف لوٹ رہے تھے جب پولس والوں نے انھیں باہر نکلنے سے روک دیا۔ دہلی کے الگ الگ علاقوں سے یہاں جمع ہوئے لوگ اب پریشان ہیں کہ آخر وہ کریں تو کیا کریں۔

کچھ ایسی ہی حالت نوئیڈا میں دیکھنے کو مل رہی ہے جہاں مہاجر مزدور، خاتون اور بچے این ایچ-24 پر جمع ہوئے ہیں۔ یہ لوگ دہلی اور ہریانہ کے مختلف علاقوں سے پیدل یہاں پہنچے ہیں۔ آشیش نامی ایک مزدور کا کہنا ہے کہ "میں بہادر گڑھ (ہریانہ) سے آیا ہوں اور ایٹاوہ اپنے گھر جا رہا ہوں۔ میری کمپنی بند ہو گئی ہے، ہمارے پاس گھر واپسی کے علاوہ اور کوئی متبادل نہیں ہے۔" قابل ذکر ہے کہ ایٹاوہ یہاں سے تقریباً 350 کلو میٹر دور ہے۔ گویا کہ آشیش اتنی دوری پیدل طے کرنے کے لیے نکل گیا ہے۔ این ایچ-24 پر جمع بیشتر لوگوں کی یہی حالت ہے اور کوئی 300 کلو میٹر تو کوئی 400 کلو میٹر کی دوری پیدل طے کرنے کا ہدف لے کر نکل گیا ہے۔ غازی آباد سے بھی ایسی خبریں آ رہی ہیں کہ دہلی و ہریانہ کے کئی مزدور لال کنواں تک پیدل پہنچے ہیں تاکہ وہاں سے مل رہی بس سہولت کا فائدہ اٹھا کر اپنے اپنے گھروں کو جا سکیں۔

ایک نظر اس پر بھی

صحافی سومیا وشواناتھن کے قاتلوں کی ضمانت پر سپریم کورٹ کا نوٹس

سپریم کورٹ صحافی سومیا وشواناتھن قتل کیس میں 4 ملزمین کو ضمانت دینے کی جانچ کے لیے تیار ہے۔ عدالت نے چاروں قصورواروں اور دہلی پولیس کو نوٹس جاری کرتے ہوئے ان سے چار ہفتوں کے اندر جواب طلب کیا ہے۔ عدالت ایک عرضی پر سماعت کر رہی تھی جس میں دہلی ہائی کورٹ کی سزا کو معطل کرنے اور 4 ...

کیجریوال کے لیے جیل ٹارچر چیمبر بن گئی، نگرانی کی جا رہی ہے: سنجے سنگھ

عام آدمی پارٹی نے منگل کو الزام لگاتے ہوئے کہا کہ جیل میں بند کیجریوال کی سی سی ٹی وی فوٹیج کا لنک ڈھونڈ کر دیکھا جا رہا ہے اور ان کی نگرانی کی جا رہی ہے۔ عام آدمی پارٹی کے راجیہ سبھا ایم پی سنجے سنگھ نے کہا کہ کیجریوال کے خلاف سازش ہو رہی ہے۔ کیجریوال کے ساتھ تہاڑ جیل میں کسی بھی ...

ہیمنت سورین کو راحت نہیں ملی، ای ڈی نے ضمانت عرضی پر جواب دینے کے لیے عدالت سے وقت مانگا

 زمین گھوٹالے میں جیل میں قید جھارکھنڈ کے سابق وزیر اعلیٰ ہیمنت سورین کی طرف سے دائر ضمانت کی عرضی پر جواب دینے کے لیے ای ڈی نے ایک بار پھر عدالت سے اپنا موقف پیش کرنے اور وقت مانگا ہے۔ جیسے ہی سورین کی درخواست پر منگل کو پی ایم ایل اے کی خصوصی عدالت میں سماعت شروع ہوئی، ای ڈی نے ...

کجریوال کو ضمانت کی درخواست 75 ہزار جرمانہ کے ساتھ خارج

دہلی ہائی کورٹ نے پیر کے دن قانون کے ایک طالب ِ علم کی درخواست ِ مفادِ عامہ (پی آئی ایل) 75 ہزار روپے جرمانہ عائد کرتے ہوئے خارج کردی جس میں چیف منسٹر دہلی اروند کجریوال کو ”غیرمعمولی عبوری ضمانت“ دینے کی گزارش کی گئی تھی۔

یوپی-بہار میں شدید گرمی کی لہر کی پیش گوئی، کئی ریاستوں میں بارش کا الرٹ

راہملک کی شمالی ریاستوں میں درجہ حرارت ہر گزرتے دن کے ساتھ بڑھ رہا ہے۔ بڑھتی ہوئی گرمی کے باعث لوگوں کو شدید پریشانی کا سامنا ہے۔ تاہم کچھ ریاستوں میں بارش بھی ہو رہی ہے۔ ہندوستان کے محکمہ موسمیات (آئی ایم ڈی) نے کہا ہے کہ ہمالیائی مغربی بنگال، بہار، اوڈیشہ، آسام، مغربی ...