کورونا پوزیٹیو صحافی نے ایمس کی چوتھی منزل سے چھلانگ لگا کر کی خودکشی

Source: S.O. News Service | Published on 6th July 2020, 9:53 PM | ملکی خبریں |

نئی دہلی،6؍جولائی(ایس او نیوز؍ایجنسی) کورونا انفیکشن کے پھیلاؤ کے ساتھ ساتھ ہندوستان میں کورونا مریضوں کی خودکشی کی خبریں بھی لگاتار سامنے آ رہی ہیں۔ تازہ ترین خبروں کے مطابق ایک کورونا پوزیٹیو صحافی نے دہلی واقع ایمس ٹراما سنٹر کی چوتھی منزل سے مبینہ طور پر چھلانگ لگا کر خودکشی کر لی۔ پہلے بتایا جا رہا تھا کہ ان کی حالت نازک ہے اور ایمس کے آئی سی یو میں ان کا علاج چل رہا ہے، لیکن خبر رساں ادارہ ’یو این آئی‘ کی اطلاع کے مطابق آئی سی یو میں انھیں داخل کیے جانے کے بعد ڈاکٹروں نے مردہ قرار دے دیا۔

ہندی نیوز پورٹل 'اوپ انڈیا ڈاٹ کام' پر حادثہ کے تعلق سے ایک تفصیلی رپورٹ شائع ہوئی ہے جس میں بتایا گیا ہے کہ صحافی کا تعلق ’دینک بھاسکر‘ سے ہے اور وہ کورونا پوزیٹیو ہونے کے ساتھ ساتھ کینسر کے مرض سے بھی جنگ لڑ رہے تھے۔ صحافی کا نام ترون سسودیا بتایا جاتا ہے اور شائع رپورٹ میں یہ بھی لکھا گیا ہے کہ کچھ دنوں پہلے دینک بھاسکر انتظامیہ نے ان سے استعفیٰ لے لیا تھا، لیکن بعد میں وہ پھر ادارے سے منسلک ہو گئے تھے۔

ترون سسودیا کے ساتھی صحافیوں کے حوالے سے 'آپ انڈیا ڈاٹ کام' نے بتایا ہے کہ وہ (ترون) گزشتہ کچھ دنوں سے ذہنی طور پر کافی تناؤ میں تھے۔ ان کی فیملی دہلی کے بھجن پورہ میں رہتی ہے اور دو مہینے پہلے ان کا استعفیٰ دینک بھاسکر نے لے لیا تھا، لیکن بعد میں ان کی ملازمت بچ گئی تھی۔ ترون کے ساتھیوں کا یہ بھی کہنا ہے کہ وہ اپنی ذہنی پریشانی کے بارے میں اکثر تذکرہ کیا کرتے تھے اور انھیں بچانے کی گزارش بھی کرتے تھے۔

واضح رہے کہ 35 سالہ ترون سسودیا کی شادی تقریباً 3 سال پہلے ہوئی تھی اور ان کی دو بیٹیاں بھی ہیں۔ کافی دنوں سے وہ گھر پر ہی رہ رہے تھے، لیکن کورونا پوزیٹیو ہونے کے بعد انھیں علاج کے لیے ایمس میں داخل کرایا گیا۔ قابل ذکر ہے کہ ترون سسودیا گزشتہ کچھ دنوں میں کورونا وائرس سے ہونے والی اموات کو لے کر ہی رپورٹنگ کر رہے تھے اور پھر وہ خود ہی اس انفیکشن کی زد میں آ گئے۔ اپنی ایک رپورٹ میں انھوں نے دہلی حکومت کو بھی تنقید کا نشانہ بنایا تھا جس میں کہا تھا کہ دہلی حکومت کہہ رہی ہے کہ اب تک 982 موت کورونا سے ہوئی ہے جب کہ 1500 سے زیادہ لاشیں شمشان اور قبرستانوں میں پہنچ چکی ہیں۔

ایک نظر اس پر بھی

منیش سسودیا کی عدالتی تحویل میں 26 اپریل تک کی توسیع

دہلی کی ایک عدالت نے جمعرات کو شراب پالیسی کے مبینہ گھوٹالہ سے متعلق منی لانڈرنگ معاملہ میں عآپ کے لیڈر اور سابق نائب وزیر اعلیٰ منیش سسودیا کی عدالت تحویل میں 26 اپریل تک توسیع کر دی۔ سسودیا کو عدالتی تحویل ختم ہونے پر راؤز ایوینیو کورٹ میں جج کاویری باویجا کے روبرو پیش کیا ...

وزیراعظم کا مقصد ریزرویشن ختم کرنا ہے: پرینکا گاندھی

کانگریس جنرل سیکریٹری پرینکا گاندھی واڈرا نے یہاں پارٹی کے امیدوار عمران مسعود کے حق میں بدھ کو انتخابی روڈ شوکرتے ہوئے بی جے پی کو جم کر نشانہ بنایا۔ بی جے پی کو ہدف تنقید بناتے ہوئے انہوں نے بدھ کو کہا کہ آئین تبدیل کرنے کی بات کرنے والے حقیقت میں ریزرویشن ختم کرنا چاہتے ...

مودی ہمیشہ ای وی ایم کے ذریعہ کامیاب ہوتے ہیں،تلنگانہ وزیر اعلیٰ ریونت ریڈی کا سنسنی خیز تبصرہ

تلنگانہ کے وزیراعلیٰ  ریونت ریڈی نے سنسنی خیز تبصرہ کرتے ہوئے کہا  ہے کہ ہر مرتبہ مودی الیکٹرانک ووٹنگ مشینوں( ای وی ایمس )کے ذریعہ انتخابات میں کامیابی حاصل کرتے ہیں اور جب تک ای وی ایم کےذریعے انتخابات  کا سلسلہ بند نہیں کیا جائے گا،  بی جے پی نہیں ہار سکتی۔

لوک سبھا انتخابات کے چوتھے مرحلہ کے لئے گزٹ نوٹیفکیشن جاری

الیکشن کمیشن نے لوک سبھا انتخابات 2024 کے چوتھے مرحلہ کے لئے گزٹ نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ کمیشن کے مطابق انتخابات کے چوتھے مرحلہ میں 10 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی 96 پارلیمانی سیٹوں پر انتخابات ہوں گے۔ اس مرحلہ کی تمام 96 سیٹوں پر 13 مئی کو ووٹنگ ہوگی۔ نوٹیفکیشن جاری ...

ملک کے مختلف حصوں میں جھلسا دینے والی گرمی، گزشتہ برس کے مقابلے اس سال گرمی زیادہ

   ملک کے مختلف حصوں میں گرمی کی شدت میں روزبروزاضافہ ہوتاجارہا ہے۔ بدھ کوملک کے مختلف حصوں میں شدید گرمی رہی ۔ اس دوران قومی محکمہ موسمیات کا کہنا  تھا کہ ملک کے کچھ حصوںمیں ایک ہفتے تک گرم لہریں چلیں گی ۔  بدھ کو د ن بھر ملک کی مختلف ریاستوں میں شدید گرم  لہر چلتی رہی  جبکہ ...