کووڈ۔19مریضوں کا نجی اسپتا لوں میں علاج۔حکومت پر غیر ضروری بوجھ

Source: S.O. News Service | Published on 18th October 2020, 1:08 PM | ریاستی خبریں |

بنگلورو،18؍اکتوبر(ایس او  نیوز) سر کاری اسپتالوں میں کورنا وائرس سے متا ثرہ مریضوں کے علاج کے لئے ہی علاحدہ بستروں کا انتظام ہے، تمام سہولتیں فراہم کی گئی ہیں،لیکن مریضوں کی آمد نہیں ہے اوروہ بستر و دیگر مریضوں کے لئے استعمال بھی نہیں کئے جا سکتے،جس کی وجہ سے حکومت پر غیر ضروری بو جھ پڑرہا ہے۔

اطلاع کے مطابق ایک جانب کووِڈ۔ 19 سے متاثرین نجی اسپتالوں میں سرکاری کو ٹہ کے تحت علاج حاصل کر رہے ہیں تو دوسری جانب سرکاری اسپتالوں میں کووِڈ علاج کے لئے اکثر مریض آیو شمان طبی کارڈ استعمال کر تے ہو ئے راست طور پر نجی اسپتا لوں کا رخ کر رہے ہیں،جس کی وجہ سے متا ثرین اور دیگر مریض دونوں کے علاج کا خرچ حکومت کو ہی برداشت کر نا پڑ ے گا۔

بتا یا جا تا ہے کہ شہر کے 20سرکاری اسپتالوں میں متا ثرین کے لئے مختص بستروں میں 30فیصد سے زیادہ خالی ہیں،لیکن کووِڈ کی تصدیق والے سرکاری کو ٹہ کے تحت نجی اسپتالوں میں علاج کے خواہشمند ہیں، جس کی وجہ سے علاج کے اخراجات حکومت کو برداشت کر نا پڑرہا ہے۔ کووِڈ19کی وجہ سے فوت ہو نے والوں کے اہل خانہ نے الزام لگا یا ہے کہ سرکاری کو ٹہ کے تحت جانے والے مریضوں کو صرف کورونا کا علاج کیا جا تاہے، جبکہ دیگر امراض جیسے امراض قلب، گردوں کے امراض و دیگر کو نظر اندازکیا جا رہا ہے۔

سرکاری کو ٹہ کے تحت متا ثرین کو علاج فراہم کر نے والے نجی اسپتا لوں کی تنظیم نے بتا یا کہ حکومت کی جانب سے 40کروڑ روپئے با قی ہیں۔انہوں نے بتا یا کہ کورونا وارڈ میں خدمت انجام دینے والے عملہ کو دوگنی تنخواہ دینی پڑتی ہے اور طبی سازو سامان کی خریداری کے لئے لاکھوں روپئے کی ضرورت ہے جس کی وجہ سے نجی اسپتا لوں کی حالت خراب ہے۔بتا یا جا تا ہے کہ بورنگ اینڈ لیڈی کر زن اسپتال میں 50 بستر، راجیو گاندھی چیسٹ ڈیسزاسپتال میں 5، وکٹوریہ اسپتال میں 74،جئے نگر اسپتال میں 32، چرکا میں 46،ای ایس آئی، گوشہ اسپتال میں 28 بستر خالی ہیں۔

اس دوران بروہت بنگلور مہا نگر پا لیکے(بی بی ایم پی)کمشنر منجوناتھ پر ساد نے بتا یا کہ بی بی ایم پی حدود میں گزشتہ ایک ہفتہ سے کورونا وائرس کی تصدیق کے معا ملات میں کمی آئی ہے۔انہوں نے بتا یا کہ اس میں مزید کمی لا نے کے لئے درکار اقدامات کئے جا رہے ہیں۔

ایک نظر اس پر بھی

مرسی مشن کی کورونا متاثرین کیلئے خدمات کے 6 ماہ مکمل، ضرورت مندوں کی مدد کے لئے جوش کے ساتھ سلیقہ مندی کے امتزاج کی انوکھی مثال

شہر بنگلورو میں جب سے کورونا وائرس کے واقعات نے سر اٹھانا شروع کیا، اس وقت سے ہی شہر کے نوجوانوں کی ٹیم ضرورت مندوں کی مختلف زاویوں سے ہر ممکن مدد کرنے کے لئے متحرک رہی ہے